Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ظہور احمد دھریجہ»پاکستان سپر لیگ اور ملتان سلطان۔۔ظہوردھریجہ
ظہور احمد دھریجہ

پاکستان سپر لیگ اور ملتان سلطان۔۔ظہوردھریجہ

ایڈیٹرفروری 16, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of zahoor-dhareeja
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح ہو گیا ہے۔ دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ کرکٹ کے اس میچ کو دنیا کے کروڑوں انسان دیکھ رہے ہیں یقینا اس سے لاکھوں انسانوں کا روزگار بھی وابستہ ہے۔ پوری دنیا کا میڈیامکمل کوریج دے رہا ہے۔ سرائیکی وسیب کی دلچسپی اس میں بڑھ گئی ہے کہ ملتان سلطان کی ٹیم اس میں حصہ لے رہی ہے۔ گزشتہ برس بھی ٹیم نے حصہ لیا تھا اس میں دوسروں کے علاوہ ملتان کے شیخ احسن رشید نے تقریبات منعقد کرائی تھیں اور ملتان سلطان کو متعارف کرانے میں بھرپور حصہ ڈالا تھا، اُن کا کہنا تھا کہ ہماری دلچسپی لفظ ملتان سے ہے کہ ہم یہیں پر رہتے ہیں، گو کہ ٹیم ناکام رہی لیکن جیت ہار کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔ اس لئے سرائیکی شاعر ریاض عصمت نے کہا ہے کہ ’’کھیڈنے تاں ہار کوں نی ڈیکھناں‘ جھوٹ نے تاں دار کوں نی ڈیکھناں‘‘ بہر حال اس مرتبہ ہماری دعائیں ملتان سلطان کے ساتھ ہیں کہ خدا اسے کامیابی نصیب کرے لیکن میں ایک الگ موضوع پر بات کرنا چاہتا ہوں، وہ موضوع ملتان سلطان اور وسیب کی شناخت سے متعلق ہے۔ روزنامہ 92نیوز کے سپورٹس ایڈیشن میں دو خبریں شائع ہوئی ہیں، ایک خبر کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آغاز سے قبل پشاور زلمی نے گل پانڑہ اور زیک آفریدی کی آواز مین پی ایس ایل فور کا آفیشل پشتو ترانہ کا ویڈیو جاری کر دیا۔ پشاور زلمی کا پشتو ترانہ معروف پشتو گلوکار زیک آفریدی اور گل پانڑہ نے گایا ہے۔ جبکہ دوسری خبر کے مطابق ملتان سطان کا آفیشل نغمہ ریلیز کر دیا گیا، نغمے میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا، آفیشل نغمہ معروف فوک گلوکار عطاء اللہ عیسویٰ خیلوی کی آواز میں گایا گیا ہے جس کے بول ’’دھوماں پئے گیاں ہن ملتان سلطان دیاں‘‘ ہیں۔
ہر خطے کی اپنی ایک پہچان ہوتی ہے ۔ عجب بات یہ ہے کہ ملتان سلطان کے مالک تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی جہانگیر ترین ہیں۔ یہ حضرات جب الیکشن کا وقت ہوتا ہے تو خود کو بڑے فخر کے ساتھ وسیب سے نتھی کرتے ہیں، نیلی اجرکیں پہنتے ہیں اور جب الیکشن گزر جاتے ہیں تو ان کو وسیب کی شناخت سے بیزاری ہونے لگتی ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ اعتراض ہوا کہ وسیب کا نام لینے کی بجائے اُسے اور نام دیا گیا، جس سے کوئی پتہ نہیں چلتا کہ وہ کس کی بات کر رہے ہیں تو اس کے جواب میں علی جہانگیر ترین نے کہا کہ سرائیکی وسیب میں دوسری زبانیں بولنے والے لوگ بھی رہتے ہیں اس لئے ہم نے اس کو جنوب کہا ہے۔ ان کو پتہ ہی نہیں کہ تہذیب کیا ہوتی ہے ، ثقافت کیا ہوتی ہے اور قوموں کی زندگی میں زبان کی کیا اہمیت ہے۔ سرائیکی وسیب کے لوگ حکمرانوں کے بہت ستم رسیدہ ہیں تحریک انصاف کو محض تبدیلی کی آس اور امید پر ووٹ دیئے تو کسی بھی مظلوم کی آس کو بے آس نہیں کرنا چاہئے اور وسیب کو اُس کی پہچان سے محروم کرنا نہایت ہی بے انصافی ہو گی کہ پاکستان ایک گلدستے کی مانند ہے اس گلدستے کے اپنے اپنے رنگ اور اپنی اپنی خوشبوئیں ہیں اور یہ ایک ایسا چمنستان ہے جس میں پرندے اپنی اپنی بولیوں میں چہچہاتے ہیں اسی کا نام خوبصورتی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت جس کے دوسرے سربراہ جہانگیر ترین بنے ہوئے ہیں نے وسیب کے لوگوں سے صوبے کا وعدہ کر رکھا ہے اور وسیب کے لوگوں کو حقوق دلوانے کی بات کی ہے تو اُن کو معلوم ہونا چاہئے کہ حقوق میں کسی بھی خطے کی شناخت اور اُس کا احترام بھی شامل ہے۔ نہ صوبہ دلوایا جا رہا ہے اور نہ ہی حقوق اور شناخت پر بھی حملے ہو رہے ہیں۔میراتحریک انصاف سے انصاف کے نام پر سوال ہے کہ کیا دنیا کا کوئی بھی انصاف دہرے معیار کی اجازت دیتا ہے؟ سعودی عرب کا ذکر آیا ہے تو ولی عہد پاکستان تشریف لائے ہیں اس موقع پر وسیب کے لوگ بھی اُن کے دورے کو خصوصی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔سعودی عرب کا پاکستان سے بہت تعلق ہے۔ سعودی عرب میں پاکستان خصوصاً سرائیکی وسیب سے بہت سے لوگ ملازمت کرتے ہیں۔ سعودی شہزادگان بھی وسیب میں شکار کیلئے آتے ہیں۔ ہماری اتنی گزارش ہے کہ وسیب کو صرف شکار گاہ نہ بنایا جائے بلکہ یہاں خطے کی ترقی اور انسانوں کی بہتری کیلئے اقدامات ہونے چاہئے۔ اصولی طور پر وسیب کے لوگ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور سرائیکی وسیب میں ’’سجن آون اکھیں ٹھرن‘‘کہتے ہیں لیکن چند ایک گذارشات پیش کرتے ہیں ۔ سعود ی عرب سے ہونے والے تجارتی معاہدوں کا تعلق سعودی یمن تنازعہ سے نہیں ہونا چاہئے ۔ان معاہدوں میں امریکہ سمیت کسی بھی بیرونی طاقت کا عمل دخل نہیں ہونا چاہئے ۔معاہدوں کے نتیجے میں ہونے والے فنڈ کا حصہ تمام پسماندہ علاقوں سمیت وسیب کو بھی ملنا چاہئے۔ تجارتی معاہدے اور خارجہ پالیسی آزادانہ اور شفاف ہونی چاہیئے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر دو طرفہ تعلقات کے ساتھ قریباََ 28لاکھ کے قریب پاکستانیوں کی حالت زار سے متعلق گفتگو ضروری ہے ۔ پاکستانی ماہرین کو سعودی عرب کے نئے وژن خصوصاََ 500ارب ڈالر کی لاگت سے بحرہ احمر کے ساتھ ’’نیوم ‘‘ کے ساتھ تعمیر ہونے والے شہرکو بھی باریک بینی سے دیکھنے کی ضرورت ہے کہ عقیدت کا مر کز عیش وعشرت نہ بن جائے ۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوہ یوں بھی تھا امیر وہ یوں بھی غریب تھا۔۔وسعت اللہ خان
Next Article امیرِ شہر سے ایک ملاقات !۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.