Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر فرزانہ کوکب»میں شاعر تو نہیں ۔۔ ڈاکٹر فرزانہ کوکب
ڈاکٹر فرزانہ کوکب

میں شاعر تو نہیں ۔۔ ڈاکٹر فرزانہ کوکب

ایڈیٹرفروری 20, 2019242 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles of dr farzana kokab at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت تونہیں لیکن کچھ پرانے وقتوں کی بات ہے جب یہ گیت بڑے شوق سے آنکھوں میں عشق کا نشہ بھر کر اکثر منچلے لڑکیوں کو دیکھ کر گنگناتے تھے بلکہ موقع ملنے پر گاتے بھی تھے
"میں شاعر تو نہیں،مگر اے حسیں
جب سے دیکھا میں نے تجھ کو
مجھ کو ۔۔۔۔شاعری آگئی”
اور یار لوگوں کو کہتے بھی سنا ہے کہ شاعر ہونے کے لئے عاشق ہونا ضروری ہے۔اور عاشقی بھی وہ جو بقول غالب نکما کر دے تاکہ "بیٹھے رہیں تصور جاناں کئے ہوئے”
تو معلوم پڑا کہ ایک شاعر ہونے کے لئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔محبت کو کھیل سمجھ کر کھیلا جاسکتا ہے،عشق کی راس لیلا رچائی جاسکتی ہوگی مگر شاعر ی کے لئے جگر کا خوں کئے بنا چارا نہیں۔اب” جیسی روح ویسے فرشتے”جیسا عشق ہوگا ویسی ہی شاعری ہوگی۔یعنی عشق سچا تو شاعری سچی ورنہ جھوٹے نگوں کی رہزہ کاری۔
تبھی بچارے شاعر حضرات دہائی دیتے پھرتے ہیں”بس اک صنم چاہئیے،عاشقی کے لئے”
اور غیب سے مضامین کاخیال میں تسلسل سے آنے کے لئے شرط ہے کہ زندگی میں ایک اصول کو ایمان بنا لیا جائے کہ
"نکل ہی آتی ہے کوئی نہ کوئی گنجائش
کسی کا پیار کبھی آخری نہیں ہوتا "



دوستو !خیال رہے کہ شاعری کے لئے پے در پے عشق کرکے محبوباؤ ں کی لمبی چوڑی فہرست بنانا الگ بات ہے اور نازنینوں اور دوشیزاؤ ں سےحرم بھرناایک الگ بات۔
بیشتر حضرات میں حرم بنانے کی خواہش تو موجود ہوتی ہے اور "حسب استطاعت” کوشش بھی جاری رہتی ہے۔مگر شاعری کی توفیق ہر کسی کو کہاں۔
ویسے یہ فارمولا بھی کہیں لکھے دیکھا تھا کہ جو جتنا ناکام عاشق ہوتا ہے اتنا کامیاب شاعر ہوتا ہے۔غالبا”بعض شعرا کرام اسی لئے عشق پے عشق کئے جاتے ہیں اس امید پر کہ یا تو وہ کسی نہ کسی عشق میں کامیاب ہو جائیں گے یا پھر کامیاب شاعر بن جائیں گے۔
اس پر یاد آیا کہ ایک جگہ پڑھا کہ جون ایلیا نے ایک مرتبہ لکھا کہ میں ناکام شاعر ہوں اس پر مشفق خواجہ صاحب نے انہیں مشورہ دیا ۔جون صاحب، ایسے معاملات میں احتیاط سے کام لینا چاہئیے، اہل نظر آپ کی دس باتوں سے اختلاف کرنے کے باوجود ایک آدھ بات سے اتفاق بھی کر سکتے ہیں۔
ویسےکامیاب شاعروں سے بھی لوگ کونسا اچھا سلوک کرتے ہیں ۔بالخصوص جو راہی عدم ہوچکے ہوں۔ایسے ایسے بےتکے اور من گھڑت اشعار ان کے نام سے منسوب کردیتے ہیں بلکہ آجکل تو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیتے ہیں کہ اگر ان شعرا کرام کو پتا چلتا ہوتااور ان کا بس چلتاتو وہ ایک بار اس عالم فانی میں کچھ دیر کے لئے ہی سہی لوٹ آتے اور ہاتھ جوڑ کرخود کو ناکام شاعر قرار دے دیتے بلکہ شاعر ہونے سے ہی انکار کردیتے۔ویسے بھی کچھ شعرا کے لئے شعر کہنے کا ایک مقصد یہ بھی تو ہوسکتا ہے
ہم تو لکھتے ہیں، تم پڑھو شاید
داد پانے کو کون لکھتا ہے۔۔۔ ۔
بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ شعرا حضرات صرف اپنی ہی نہیں دوسروں کی محبت کے قصوں سے بھی اتنے متاثر ہوتے ہیں کہ ان قصوں کو شاعری میں سمو کر اپنے ساتھ ساتھ عشق کی ان کہانیوں اور ان سے وابستہ ہستیوں کو بھی امر کر دیتےہیں۔لیکن کچھ کم عقل ،کج فہم اور بد اندیش لوگ ان کا شکر گزار ہونے کی بجائے برا بھی منا جاتے ہیں۔
جھنگ کے ایک بابا جی سے کسی نے پوچھا کہ ہیر کا قصہ واقعی سچا ہے تو بابا جی نے کچھ شرمندگی اور کچھ کچھ خفگی سے جواب دیا’اتناں تاں اساڈی دھی دا قصور نہ ہائ جتناں وارث شاہ اساکوں ذلیل کیتئ۔(اتنا تو ہماری بیٹی کا قصور نہیں تھا جتنا وارث شاہ نے ہمیں ذلیل کیا)۔



ویسے بھی زندگی کے ساتھ ساتھ شاعری اور عاشقی کے لئے بھی ایک عدد دھڑکتےدل کا ہونا بلکہ "کارآمد” ہوناشرط اولین ہے۔کیونکہ کسی شاعر کے ہی بقول
شاعری کیا ہے دلی جذبات کا اظہار ہے
دل اگر بے کار ہے تو شاعری بےکار ہے اور یہ بھی شاعری کی دنیا کا قانون ہے کہ کسی شاعر اور اس کی شاعری کو حیاث جاودانی تبھی مل سکتی ہےجب اس کادل اس اہلیت اور قوت استعداد کا مالک ہوکہ اس کے ہزار ٹکڑے ہو سکیں کوئی یہاں گرے کوئی وہاں گرے۔یعنی "جہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آئے”.اور پھر انجام کار بچارے بھولےشعرا کرام روتے پھرتے ہیں
"نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستہ بھول گیا”

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous ArticleSchindler’s List پارٹ ٹو۔۔ذراہٹ کے/یاسر پیر زادہ
Next Article دہشتگردی کےخلاف سعودی عرب انڈیا کے ساتھ ، پاکستان کا ذکر نہ ہونے پر بھارت مایوس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.