Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»ادھوری کہانیوں کا مکمل کہانی کار۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ادھوری کہانیوں کا مکمل کہانی کار۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرفروری 22, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سجاد جہانیہ کی کالم نگاری کا میں ہمیشہ معترف رہا ہوں۔ اس کے ہاں ندرت خیال بھی ہے اور پیشکش کا اسلوب بھی۔ ملتان کے لوگوں سے مجھے ویسے بھی بڑی محبت ہے۔ سجاد جہانیہ سے طویل عرصہ بعد ملتان میں گلِ نوخیز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ملاقات ہوئی تو مجھے وہ ہمیشہ کی طرح ترو تازہ اور پرتپاک لگا۔ میں نے اس کی کتاب ادھوری کہانیاں کا سرسری سا مطالعہ کیا ہے۔ سرسری سا اس لئے کیونکہ لگ بھگ یہ سارے کالم میں پہلے ہی اخبار میں پڑھ چکا ہوں۔ اس کے باوجود مجھے لگتا ہے یہ کتاب مجھے دوبارہ اپنا آپ پڑھانے پر تلی ہوئی ہے۔ سچی بات ہے مجھ سے کبھی بھی ثقیل موضوعات نہیں پڑھے جاتے۔ بات جتنی آسان ہو، وہ مجھے بھی سمجھ آتی ہے اور میرے قاری کو بھی۔ سجاد جہانیہ اس فن سے مکمل طور پر آشنا ہیں۔
مجھے ان کے ہاں تصوف کا رنگ بھی جا بجا نظر آتا ہے۔ بندہ ملتان کا ہو، لکھاری ہو اور اس کی تحریروں میں تصوف کی جھلک نہ ہو، یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ ایک جگہ لکھتے ہیں میں نے سوال کیا کہ یہ راہ سلوک کیا ہے اور اس پر کیونکر چلا جائے۔ شاہ صاحب اک ذرا توقف کے بعد بولے صرف اور صرف رب سے دل لگانا ہی سلوک نہیں، دنیا کی ذمہ داریاں بھی ادا کریں تو یہ تصور اور خیال ذہن میں رہے کہ جیسا اس کا حکم ہے اس کے مطابق یہ ذمہ داری نبھائی جائے۔ سلوک اور شریعت ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ عام لوگ زیادہ تر ایسے تکیوں اور پیر خانوں کی طرف امڈتے ہیں جہاں نماز روزے کا اہتمام نہیں ہوتا اور اگر کبھی پوچھ بیٹھیں تو پیر صاحب فرماتے ہیں کہ ہم تو خانہ کعبہ میں نماز پڑھتے ہیں یا یہ کہ ہم دیگر کاموں میں مصروف رہ کر روحانی طور پر نماز ادا کر لیتے ہیں، یہ درست نہیں۔
سجاد جہانیہ نے اس کتاب کے ذریعے ہمیں ایسے لوگوں سے ملوایا ہے جو بظاہر عام لیکن درحقیقت بہت خاص ہیں۔ ان میں بابے بھی ہیں، مائیاں بھی اور عام انسان بھی۔ کہیں کہیں انہوں نے پُراسرار واقعات کو بھی اپنے کالموں کا حصہ بنایا ہے لیکن اس پر اپنی رائے دینے کے بجائے نتیجہ حاملین عقل و فہم پر چھوڑ دیا ہے۔ تاریخ گواہ ہے جب مصنف کسی بات کا نتیجہ عاقلین پر چھوڑ دے تو اس کا ایک ہی مطلب ہوتا ہے کہ مصنف خود بھی اس واقعے سے پوری طرح مطمئن نہیں ہے۔ سجاد جہانیہ کے کالم بتاتے ہیں کہ انہیں موسیقی کا بھی شوق ہے۔ میں ذاتی طور پر ابھی تک ان کے اس جوہر سے فیض یاب نہیں ہو سکا لیکن فیس بک پر ان کی اکثر پوسٹیں نظر سے گزرتی ہیں جس میں وہ موسیقی کے پروگرامز کے لائیو ٹوٹے دکھاتے نظر آتے ہیں۔ یاد رہے کہ سجاد جہانیہ ملتان آرٹس کونسل کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ہیں۔ ایسے شخص کو یقیناً ایسی ہی جگہ پر ہونا چاہئے تھا۔ ملتان آرٹس کونسل خوش قسمت ہے جسے سجاد جہانیہ جیسا محنتی، مخلص اور فن کا شیدائی نصیب ہوا۔
مجھے جب نوخیز نے بتایا کہ سجاد جہانیہ کی کتاب کی تقریب رونمائی لاہور میں رکھی گئی ہے تو بیک وقت مجھے پر خوشی اور خوف کی کیفیت طاری ہو گئی۔ خوشی اس بات کی کہ ایک باکمال لکھاری کے فن کو خراجِ تحسین پیش کیا جانا ہے اور خوف اس بات کا کہ یہ تقریب چھٹی کے دن یعنی اتوار کو صبح رکھی گئی ہے۔ لاہوریے تو عام دنوں میں بھی 11بجے سے پہلے نہیں اٹھتے۔
گل نوخیز مجھے بتا رہا تھا کہ سجاد جہانیہ اور وہ بچپن میں بچوں کے اخبارات میں کہانیاں لکھا کرتے تھے اور تب بھی سجاد جہانیہ کی تحریریں انتہائی شوق سے پڑھی جاتی تھیں۔ میں سمجھتا ہوں جو لکھاری بچوں کے رسائل سے اوپر آئے ہیں ان کی تحریروں میں پختگی دور سے ہی نظر آ جاتی ہے ورنہ آج کل تو یہ حال ہے کہ میرا ایک دوست جس کی عمر 60سال سے تجاوز کر چکی ہے اب کالم نگار بننا چاہتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس سے پہلے اس نے کچھ نہیں لکھا لیکن اب وہ باقاعدگی سے کالم لکھنا چاہتا لہٰذا اس کا کالم کسی قومی سطح کے روزنامہ میں شروع کرایا جائے اور سات آٹھ لاکھ تک معاوضہ دیا جائے۔ میں نے اس پر قہقہہ لگایا تو اس نے کمال مہربانی سے معاوضے میں 30فیصد کمی کی پیشکش کر دی۔ سجاد جہانیہ کی کتاب پڑھتے ہوئے ایک بات کا شدت سے احساس ہوا یہ نوجوان ابھی میری طرح ناسٹیلجیا کا عاشق ہے۔ مجھے بھی امرتسر، وزیر آباد، ماڈل ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن کا ذکر خمار میں مبتلا کر دیتا ہے۔ سجاد جہانیہ کو بھی ماضی سے عشق ہے کہیں کہیں تو لگتا ہے کہ یہ ماضی سے نکلتے نکلتے دوسرے ماضی میں پھنس جاتا ہے۔ یہ ماضی بہت شاندار ہے۔ اس میں کلاس فیلوز ہیں، بچپن کے دوست ہیں، لڑائیاں ہیں، جھگڑے ہیں، قصے ہیں اور مجنوں کی داستانیں ہیں۔ میں سجاد جہانیہ کو ان کی کتاب پر بھرپور مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ساتھ ہی ساتھ پاکستان رائٹرز کونسل کے مرزا یاسین بیگ اور الطاف احمد کو بھی مبارک دیتا ہوں یہ نوجوان ادبی فنکشنوں کے گرو بن چکے ہیں اور اتنی شاندار تقریبات کرواتے ہیں کہ دل خوش ہو جاتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنیا نظام سلطنت۔۔خاور نعیم ہاشمی
Next Article رمشا وسان کا قتل اور وڈیرانہ سیاست۔۔حسن مجتبٰی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.