Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»افسانے»انٹر نیٹ والے بہن بھائی ؟ ۔۔ سائرہ راحیل خان
افسانے

انٹر نیٹ والے بہن بھائی ؟ ۔۔ سائرہ راحیل خان

ایڈیٹرمارچ 7, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
social-media news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

"کچھ تو خدا کا خوف کرو، تم تو کہتے
تھے کہ میں تمہاری بہن جیسی ہوں ، بھلا بہن سے بھی کوئی ایسی گھٹیا خواہش کا اظہار کر سکتا ہے ۔ دیکھو مجھے میرے اعتبار کی اتنی بڑی سزا مت دو ۔ جیسا تم چاہتے ہو میں ویسا ہرگز نہیں کر سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔”
(اس نے بیحد مجبور ہو کر التجا کی۔۔۔۔)

"کیا خبر مجھ جیسے کتنے بھائی ہوں گے تمہارے بیبی، بہتر ہوگا انہی کی بہن بن کر رہو مگر میں نے اب اپنا ارادہ بدل لیا ہے ۔ تمہارے ان آنسوؤں اور التجاؤں کا مجھ پر کوئی اثر نہیں ہونے والا اس لیے بہتر ہے کے یہ ڈرامہ بند کرو اور چپ چاپ میری بات مان لو ورنہ انجام بہت برا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ”
(میں نے نہایت سفاکی سے جواب دیا)
"میری اس سے ملاقات چند ماہ پہلے انٹرنیٹ کے ذریعے ہوئی تھی ۔ وہ آسانی سے ہاتھ آنے والیوں میں سے نہیں تھی تاہم میں نے اسے بہن کہہ کر اسکا اعتبار جیتا تھا۔ مگر اسکی موہنی صورت اور قربت نے دھیرے دھیرے میرے اندر کی خباثت کو بیدار کر دیا . میں نے اعتبار کا جو جال بچھایا تھا وہ اس میں بری طرح سے پھنس چکی تھی۔
میں اپنے غلط ارادوں کی تکمیل کی خاطر اسے خود سے ملاقات پر مجبور کرنے لگا۔

وہ میرے آگے مسلسل گڑگڑا کر رحم کی بھیک مانگ رہی تھی مگر میرے حواس پر شیطانیت اسقدر سوار تھی کہ مجھ پر اس کی کسی بھی بات کا کوئی اثر نہ ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ”
” کل اس ایڈریس پر پہنچ جانا ورنہ انجام کی ذمہ دار تم خود ہوگی”
میں نے انٹرنیٹ پر اسے ایک آخری میسج سینڈ کرتے ہوئے اپنا لیپ ٹاپ بند کر دیا ۔ میری اس حرکت سے وہ کسقدر اذیت اور پریشانی کا شکار ہوئی ہوگی ، اس بات سے مکمل لاتعلقی برتتے ہوئے میں اپنے ناپاک ارادوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی منصوبہ بندی کرنے لگا ۔ اور اگلے روز مقررہ وقت پر اپنے دوست کے اس خالی فلیٹ میں جا پہنچا جہاں میں نے اسے آنے پر مجبور کیا تھا ۔ میں بےتابی سے اس کا انتظار کرنے لگا۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ دیر بعد ڈور بیل بجی۔ میں تیزی سے دروازے کی طرف بڑھا۔
ایک لڑکی اپنے چہرے پر نقاب ڈالے میرے سامنے کھڑی تھی۔ میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔ میں نے اسے اندر بلایا اور دروازہ بند کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"ت ت تم! تم یہاں کیا کر رہی ہو؟ ”
میں لڑکھڑاتی ہوئی زبان میں چلایا۔
لڑکی نے اپنے چہرے سے نقاب ہٹایا تو میرے پیروں سے جیسے زمین کھسک گئی ۔ وہ کوئی اور نہیں بلکہ میری بہن تھی۔
"میں پوچھ رہا ہوں تم یہاں کیا کر رہی ہو”
میں ایک بار پھر غضبناک انداز میں گرجا۔۔۔۔۔۔
"یہی سوال تو میں آپ سے پوچھنے یہاں تک آئی ہوں بھائی ! کہ آخر آپ یہاں کیا کر رہے ہیں ”
وہ میرے غصے کی پرواہ کیے بغیر نہایت تحمل سے مگر معنی خیز انداز میں بولی۔
"وہ، میں ، یہاں کسی سے ملنے آیا تھا”
میں اس سے نظریں چراتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکار ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"شاید اس سے ملنے آئے تھے جسے آپ نے بہن جیسے مقدس رشتے کی آڑ میں اپنی ہوس کا نشانہ بنانا چاہا، ،،،، خیر وہ بہن تو نہیں آ سکی ، لیجئے میں حاضر ہوں۔۔”
"بکواس بند کرو جانتی بھی ہو کیا کہہ رہی ہو تم اور کسی کو فقط بہن کہہ دینے سے کوئی بہن بن نہیں جاتی ”
میں نے اپنی بہن کے گال پر ایک زناٹے دار تھپڑ رسید کرتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔۔۔
"ارے واہ بھائی! آپ تو اچھے سے جانتے ہیں کہ صرف کہہ دینے سے کوئی کسی کی بہن یا بھائی نہیں بن جاتا۔ مگر وہ کم عقل تو آپ کو واقعی بھائی سمجھ کر اعتبار کر بیٹھی جسکی آپ اسے اتنی بھیانک سزا دینے چلے تھے۔ افسوس کے آپ صاحبِ عقل اور با شعور ہوتے ہوئے بھی ایک کم فہم اور کمزور لڑکی کا جان بوجھ کر فائدہ اٹھانا چاہ رہے تھے ۔ ”
میں حیرت کے عالم میں پھٹی پھٹی نگاہوں سے اس کی طرف دیکھنے لگا۔ اس کے الفاظ کسی نشتر کی طرح میری سماعتوں کو زخمی کرنے لگے مگر میں ابھی بھی اس کی باتوں کو مکمل طور پر سمجھنے سے قاصر تھا۔ آخر وہ یہاں تک کیسے پہنچی ؟جہاں یہ سوال مجھے بےچین کیے جا رہا تھا وہیں دوسری طرف اپنی بہن کو وہاں پا کر میں خود کو ذلت کی پستیوں میں دھنستا محسوس کرنے لگا۔ اس نے میری آنکھوں میں حیرت اور سوال بھانپتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی۔۔۔۔۔۔
"حیران مت ہوں بھائی جس لڑکی کے آپ منتظر تھے اتفاق سے وہ میری سہیلی ہے ۔ اس کی قسمت اچھی تھی جو اس نے اپنی اس پریشانی میں مجھے شریک کیا اور سب بتا دیا۔ آپ نہیں جانتے کہ میں کس قدر بوجھل قدموں سے یہاں تک پہنچی ہوں بھائی۔”
اس کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے اور میں اس کے سامنے آنکھ اٹھانے کے قابل تک نہیں رہا تھا۔۔۔۔۔۔
"کاش کہ میری سہیلی جیسی عاقبت نا اندیش لڑکیاں یہ حقیقت پرکھ سکیں کہ جو محرم رشتے اللہ نے ان کے لیے مختص کیے ہیں ان کا نعم البدل کوئی بھی نا محرم ان کا نعم البدل کوئی بھی نا محرم نہیں ہو سکتا۔انٹرنیٹ پر محض وقت گزاری کی خاطر کسی بھی نامحرم سے بھائی یا دوست جیسے تعلقات استوار کرنے سے پہلے کاش کہ لڑکیاں ایک بار سوچ لیں کہ یہ تعلقات ان کے اختیار میں تو ہیں مگر اخلاقی اور مذہبی حدود میں نہیں اور ان حدود سے تجاوز کسی تباہی کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں۔ کاش کہ وہ جان سکیں، یہ نام نہاد نامحرم دوست اور بھائی فقط عورت ذات کا لمس لینے کا ایک بہانا ہیں ۔ کاش کہ ایسی کم عقل، جذباتی طور پر کمزور لڑکیوں کو جھوٹے اور کھوکھلے رشتوں میں الجھا کر فائدہ اٹھانے والے لڑکے بھی جان پائیں کہ یہ دنیا مکافاتِ عمل ہے۔ جہاں تک لانے کے لیے وہ کسی اور کی بہن کو مجبور کر سکتے ہیں ، کوئی دوسرا ان کی بہن کو بھی وہاں تک لے جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔”
اس بار آنسو فقط اس کی ہی نہیں بلکہ میری آنکھوں کو بھی بھگو رہے تھے۔ مگر میرے آنسووُں میں "ندامت” کا غبار اسقدر چھایا تھا کہ سارا منظر دھندلا سا گیا۔ مگر میری یہ ندامت اپنی بہن کے سامنے میرا جھکا سر اٹھانے کے لیے کافی نہیں تھی
وہ جا چکی تھی !!!!!!
اور میں وہیں کھڑا زمین بوس ہونے لگا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقومی سیاسی جماعتوں کے مرکزی اجلاس کیوں نہیں؟۔۔مملکت اے مملکت/محمود شام
Next Article مشرف کو لانا حکومت کی ذمہ داری ، کیا عدالت یرغمال ہو جائے ؟ چیف جسٹس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.