Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»پاکستان میں عمران خان کی حکومت: انٹرٹینمنٹ انٹرٹینمنٹ اور صرف انٹرٹینمنٹ! ۔۔ محمد حنیف
بی بی سی

پاکستان میں عمران خان کی حکومت: انٹرٹینمنٹ انٹرٹینمنٹ اور صرف انٹرٹینمنٹ! ۔۔ محمد حنیف

ایڈیٹرجون 6, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Fawad-Chaudhry-memes
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پرانے زمانے کے بادشاہوں کے دربار میں سپہ سالار ہوتے تھے۔ خزانے کا حساب کرنے والے، ہمسایہ ریاستوں کی سرکوبی کے لیے سفارتکار۔ نئی بستیاں بسانے کے ماہر، بادشاہ کے حرم کی آبادی کا حساب کرنے والے، شکار کا بندوبست کرنے والے، ہر طرح کے ماہرین ہوتے تھے۔ لیکن ہر کامیاب بادشاہ کے دربار میں ایک درباری ایسا بھی ہوتا تھا جس کا کام بادشاہ کو ہنسانا ہوتا تھا۔ انگریزی میں اسے فول کہتے تھے، آپ اسے مسخرا کہہ لیں، مذاقیا کہہ لیں۔دربار میں اس کی ضرورت اس لیے ہوتی تھی کہ جب سلطنت کے معاملات گمبھیر ہو جائیں تو کوئی شگفتہ بات کہہ کر ماحول کے تناؤ کو بھول جائیں۔ دشمن کی طرف سے ہونے والی یلغار کو کچھ عرصے کے لیے بھول جائیں، حرم میں جاری خانہ جنگی سے کچھ عرصے کے لیے توجہ ہٹ جائے۔
عمران خان نے حکومت کے اس دقیانوسی ماڈل کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ عمران خان نے جدید حکمرانی کا راز پا لیا ہے۔عوام حکومت سے کیا چاہتے ہیں، انٹرٹینمنٹ انٹرٹینمنٹ اور صرف انٹرٹینمنٹ! ۔ اس کی وجہ بھی ہے کہ آٹے، دال، پیٹرول کا بھاؤ فری مارکیٹ طے کرے گی۔ معیشت آئی ایم ایف سنبھالے گی۔ خارجہ پالیسی پہلے سے ہی باجوہ صاحب کے حوالے ہے۔ باغیوں کی سرکوبی سر غفور سارا دن ٹوئٹر پر کرتے ہیں اور کرواتے ہیں۔ تو باقی حکومت کے پاس بچا کیا کرنے کو؟ تو حکومت نے وہ کام ڈھونڈ لیا ہے اور عوام کو صبح شام انٹرٹینمنٹ فراہم کی جارہی ہے۔



اور جیسا کہ عمران خان خود کہا کرتے تھے کہ میرے سے بہتر ٹیم کوئی نہیں بنا سکتا۔ تو اپنی ٹیم میں انھوں نے ایسا ایسا ہیرا ڈالا ہے اور جو اپنی جماعت میں نہیں ملا تو دشمنوں کی صفوں سے اچک لیا اور یہ ٹیم صبح دوپہر شام ٹی وی پر، ٹوئٹر پر اور واٹس ایپ گروپوں میں ہمیں انٹرٹین کرنے میں مصروف ہے۔ٹیم میں ٹیلنٹ کی فراوانی دیکھ کر لاہور کے تھیٹر کے وہ ڈرامے یاد آ جاتے ہیں جب ایک ہی سین میں اتنے اداکار ہوتے تھے کہ جگت لگانے کی باری نہیں آتی تھی اور کبھی کبھی ہاتھا پائی ہو جاتی تھی۔ٹیم کے سردار فواد چوہدری ہیں جنھوں نے کچھ مہینے پہلے ہی عاطف میاں کی اپائنٹمنٹ پر بڑے دبنگ لہجے میں کہا تھا کہ ‘کیا ہم پاکستان کی ساری اقلیتوں کو دریا میں پھینک دیں؟’ اگلے ہی دن خیال آیا کہ دریا میں پھینکنے والا آئیڈیا کوئی اتنا برا بھی نہیں ہے۔ بعد میں انھیں ان کی وزارت سے نکال کر کسی لیبارٹری میں پھینک دیا گیا جہاں پر چاند ڈھونڈنے کی سائنس نے ہم گناہ گاروں کے روزے کٹوا دیے۔ پھر فرمانے لگے کہ کچھ کام فوج کے کرنے کے نہیں ہیں۔ اس جگت پر کوئی نہیں ہنسا بلکہ بڑے بڑے اینکر اپنے سیٹ پر لگی رنگین میزوں کے نیچے چھپ گئے۔پھر فواد چوہدری صاحب نے کہا کہ حکومت میں غیر منتخب اور منتخب لوگوں میں کوئی تناؤ ہے۔ اس پر لندن سے آئے زلفی بخاری صاحب بولے کہ یہ لوگ تو کونسلر منتخب نہیں ہو سکتے۔ زلفی بخاری صاحب شاید لندن کے کسی کلب کے خزانچی منتخب ہوئے ہوں ورنہ مہنگے کپڑے پہننے کے علاوہ تو میں نے ان میں کوئی ہنر نہیں دیکھا۔ فردوس عاشق اعوان ہیں جو کسی صحافی کی آبرو بچانے کے لیے جذباتی ہو جاتی ہیں۔ ویسے وہ حکومت اور پارٹی میں اتنی نئی نئی آئی ہیں کہ مجھے دھڑکا لگا رہتا ہے کہ کہیں کسی دن جذبات میں آ کر وہ ‘جئے بھٹو’ کا نعرہ نہ لگا دیں۔محمد علی صاحب ہیں جو اپنے پشتون بھائیوں کو غدار کہتے ہیں، پھر کسی سعودی شہزادے کو عرضی بھیجتے ہیں کہ محلے کی گلیوں کی مرمت کروانی ہے چندہ دے دیں۔ مراد سعید ہیں جو اتنے ارب کھرب گنواتے ہیں کہ کیلکولیٹر کے صفر ختم ہو جاتے ہیں۔ہر ہٹ فلم میں ایک آئٹم نمبر ضروری ہوتا ہے۔ عمران خان کی حکومت وہ فلم ہے جس میں سب پرانی شرطیہ ہٹ فلموں کے آئٹم نمبر اکٹھے کر دیے گئے ہیں۔ سکرپٹ کی ضرورت ہی نہیں۔ پتا نہیں کیوں خواہ مخوا سکرپٹ لکھنے والوں کو بدنام کیا جارہا ہے۔ہمیں دن رات انٹرٹین کرنے والے یہ سب فنکار رمضان کے آخری عشرے میں مکے مدینے میں اکٹھے ہو کر سیلفیاں بناتے ہیں اور اپنی فلم کی کامیابی کے لیے اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں۔
ہم بھی ان کا شکر بجا لاتے ہیں۔
عید مبارک!
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان فواد چوہدری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہم نے مانا کہ عید آئی ہے۔۔خاور نعیم ہاشمی
Next Article سوڈان میں فوج اور مظاہرین میں تصادم سے 101 افراد ہلاک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.