Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»قیصر عباس صابر»کالا دھندہ ، نیب ، بے خبرایجنسیاں اور لٹنے والی عوام : صدائے عدل / قیصر عباس صابر
قیصر عباس صابر

کالا دھندہ ، نیب ، بے خبرایجنسیاں اور لٹنے والی عوام : صدائے عدل / قیصر عباس صابر

ایڈیٹرجولائی 10, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
chairman nab
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ڈیرہ غازیخان اور دنیا پور کے ہزاروں لوگ گزشتہ تین ماہ سے اس لئے بھی سو نہیں سکے کہ ان کی جمع پونجی لٹ چکی ہے اور اب وہ لاہو ر ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ڈویژن بنچ کے برآمدوں میں اپنی قسمت کے داﺅ پیچ دیکھ رہے ہیں۔ سینیئر وکلاءمنہ مانگی فیسیں لے کر وقتی طور پر اڑائی گئی دھول کو بٹھانے کی کوشش کررہے ہیں مگر نیب کے پراسیکیو ٹر ز کیس کو ” جھپٹ اور پلٹ “ میں مصروف رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے تاریخ پہ تاریخ دہرائی جارہی ہے۔



قصہ کچھ یوں ہے کہ ریاست کی آنکھ میں دھو ل جھونک کر محمد اسلم کھوکھر اور محمد اکر م کھوکھر نے ” نیشنل ٹریڈرز“ کے نام سے ایک ”ادارہ“ رجسٹرڈ کرایا اور ” سپیڈ بائیک “ موٹر سائیکل بنانے کا اعلان کردیا، ایک فیکٹری بھی خیالوں سے نکل کر خالی چار دیواری تک آپہنچی ۔ محمد اسلم کھوکھر نے ایک تحریری معاہدہ کے تحت لوگوں سے رقوم لینا شروع کردیں اور کاغذوں میں اقساط کا کاروبار دکھایا گیا مگر کسی ایک شخص کو بھی موٹر سائیکل نہ دی کیونکہ اندرونی کہانی تو صرف ”سود“ کے گرد گھومتی تھی ۔ لوگوں کو ہر ما ہ” جائز “ منافع ملنے لگا تو اچھے بھلے تعلیم یافتہ لوگ، پولیس افسر ، پروفیسرز ، وکلاء، ڈاکٹرز نے بھی کروڑوں روپے ” نیشنل ٹریڈرز“ کے پاس رکھوائے ۔ ڈبل شاہ اور مدد کمیٹی سکینڈل سے بھی زیادہ رقوم محمد اسلم کھوکھر کے پاس جمع ہوگئیں اور ایسے نظام چلنے لگا کہ سٹیٹ بنک کے اصول بھی شرمانے لگے۔ ریاست کے اندر ریاست کا نظام بنکوں کے متوازی چلنے لگا۔
”سود“ کے اس کاروبار کی خبر جب آر پی او ڈیرہ غازی خان تک پہنچی تو انہوں نے یہ کیس نیب ملتان کو بھجوا دیا جس پر نیب نے محمد اسلم کھوکھر کے زیر اہتمام چلنے والے ” اڈے“ بند کروادیے اور کھوکھر برادران کی گرفتاری کےلئے ” فل ایکشن “ ریڈ کیا مگر وہ اپنی دولت کی اوٹ میں چھپ گیا اور عدالت عالیہ ملتان بنچ میں ضمانت قبل از گرفتاری کرانے میں کامیاب ہوگیا۔



سود کے اڈے بند ہوئے تو لوگوں کو ان کی رقوم پر ملنے والا ”منافع “بھی رک گیا جس پر متاثرین نیشنل ٹریڈرز نے بنک میں 645درخواستیں دیں اور ریکوری کے لئے کئے جانے والے دیوانی دعوی جات الگ ہیں جو ڈیرہ ، ملتان اور دنیا پور کی سول کورٹس میں دائر ہوئے۔
اسلم کھوکھر اپنی مہنگی ٹیم کے ہمراہ ہائیکورٹ آگیا اور اپنا کاروبار کھولنے کے لئے رٹ پٹیشن دائر کردی مگر نیب کا مؤ قف اپنی جگہ پر قائم رہا کہ اگر شورومز بھی کھل گئے تو یہ لوگ اپنا سامان اٹھا کر بیرون ملک بھاگ جائیں گے اور متاثرین کو کون ریکوری دے گا؟
ہزاروں متاثرین ہر تاریخ سماعت کو عدالت عالیہ ملتان بنچ آتے ہیں اور اک نیا وعدہ فردا لے کر چلے جاتے ہیں۔ متاثرین نہیں جانتے مگر وکلا تو جانتے ہیں کہ نیب کو ریفرنس کی تیاری میں جتنا وقت لگے گا وہ اتنا وقت تاریخ پہ تاریخ لے کر گزار دے گی ۔ اسلم کھو کھر شائد ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار بھی ہوجائے گا اور نیب کا ریفرنس بھی قانون کے عین مطابق ٹھہرے گا مگر متاثرین اپنی جمع پونجی سے ضرور محروم ہونگے کیونکہ کھوکھر برادران کا سامان جو شورومز میں موجود ہے وہ پچاس متاثرین کی رقم بھی پوری نہیں کرتا ، یہاں تو بات چالیس ارب روپے تک پہنچی ہوئی ہے۔
نیشنل ٹریڈرز اور سپیڈ بائیک کا کھیل جو گزشتہ کئی سالوں سے چل رہا ہے وہ ریاست کو نظر کیوں نہیں آیا ؟ کیا ریاستی ایجنسیاں اتنی بے خبر ہیں کہ اربوں روپے کا یہ کھیل اپنی طرف توجہ مبذول کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ؟



بظاہر نیب پہنچنے والے صرف 645متاثرین ہیں مگر ہزاروں لوگ ابھی ہائیکورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں ۔ ابھی بھی ان کو اسلم کھوکھر نے امید دے رکھی ہے کہ ” کاروبار کھل جائے تو رکا ہوا منافع بھی وہ ادا کردے گا“ ۔ نیب اپنے ریفرنس کی تیاری میں لگی ہے اور متاثرین اپنے ماہانہ منافع کے منتظر ہیں ۔ بینکنگ کے متوازی غیر قانونی نظام چلانے اور چلوانے کا ذمہ دار کس سزا کا مستحق ہے؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈیرہ غازیخان لاہور ہائیکورٹ نیب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتباہی کی طرف بڑھتی تحریک انصاف کی حکومت۔۔سید مجاہد علی
Next Article نیوزی لینڈ نے بھارت کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا : پاکستان میں جشن
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لاہور ہائیکورٹ: اسحاق ڈارکی نائب وزیراعظم کےعہدے پرتقرری کیخلاف اپیل مسترد

اپریل 10, 2025

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب پر عائد22 لاکھ روپے کا جرمانہ برقرار

اپریل 7, 2025

چیئرمین پی ٹی اے کو بلا کر مایوسی ہوئی، انہیں سن کر لگتا ہے توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑیگا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

مارچ 20, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.