Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سروش خان»ثقافتوں کی یلغاراور پریشان حال نوجوان ۔۔ سروش خان
سروش خان

ثقافتوں کی یلغاراور پریشان حال نوجوان ۔۔ سروش خان

ایڈیٹرجولائی 12, 20195 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sarosh khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

الیزہ کوک نے کہا تھا کہ جوانی وہ سنہرا دور ہے جس میں گزرا ہر حسین لمحہ اس بیج کی مانند ہے جسے بہترین موسم میں بو دیا گیا ہو۔ زہے نصیب کہ اس منعم حقیقی نے جہاں مملکت خداداد کو بہت سے وسائل سے آراستہ کیا وہیں اسے نوجوانوں کی کثرت سے بھی نوازا۔یو نیسف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کل آبادی کا 35 فی صد نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔مگر بد قسمتی کہیے یا کچھ بھی ہماری نوجوان نسل کے ساتھ بھی ایسے ہی معاملات ہوئے جس نے ہمارے شاہین کے پرکاٹ دی۔آج ہماری نوجوان نسل کو ایسے بہت سے مسائل کا سامنا ہے جن کے سبب اقبال کا یہ شاہین پہاڑوں کی چٹانوں پر بسیرا کرنے کی بجائے غیر یقینی کا شکا راور اپنی منزل سے بہت دور اورر سر گرداں ہے ۔
انہی مسائل میں سے ایک بہت اہم مسئلہ ثقافتوں کی یلغار ہے ۔یہ ایک ایسامسئلہ ہے جس نے ہماری نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو بے پناہ مجروح کیا ہے ۔بلکہ یوں کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ اس نے ہماری نوجوا ن نسل کی تخلیقی استعداد کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ۔



بات اگر ثقافت کی جائے تو کسی صوفی نے بڑے دلنشیں انداز میں کہا تھاثقافت زندگی کی معطر عصا کو جلا دینے پراٹھنے والی خوشبو کا نام ہے۔یہ وہ ورثہ ہے جو ہمارے پاس اجداد کی امانت ہے جسے ہم نے آنے والی نسلوں تک منتقل کرنا ہے ۔تاریخ گواہ ہے کہ ہم اس ثقافت کے حامل ہیں جس نے سندھ کی قدیم وادیوں میں جنم لیا ،گندھارہ میں شباب پکڑا اور پھراسلام کا لباس پہن کر ہمیشہ کے لیے مقدس اور لازوال ہو گئی ۔مگر افسوس آج بیرونی ثقافتوں کی یلغار سے اس انمول خزینے کی حالت نا گفتہ بہ ہے۔اسکا حقیقی وارث ثقافتوں کی مڈبھیڑمیں اپنی پہچان کا متلاشی ہے ۔اس ثقافتی کشمکش میں وہ حیران ہے کہ کہاں ہے وہ ثقافت جو اسکے اجداد کی امانت اور اسکا حقیقی چہرہ ہے ۔
ایک وقت تھابڑوں کو زیادہ سے زیادہ یہ خوف لا حق تھا کہ کہیں نوجوان نسل تہذیب مغرب سے گمراہ نہ ہو جائے ۔ اسی لیے گاہے بگاہے وہ ہمیں اس ناپائیدار تہذیب کے کھوکھلے پن سے آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔اقبال بھی اس ضمن میں کافی متحرک رہے اور
مغرب اور مغرب پرستوں پر تنقید کے نشر یوں برساتے ہیں
تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خود کشی کرے گی
جو شاخ نازک پہ آشیانہ بنے گا ،نا پائیدار ہوگا



پھر یوں ہوا کہ ہم 14اگست1947مغرب سے تو آزادی حاصل کر لی مگر مغربی ثقافت پیچھا نہ چھڑا سکے ۔مغربی ثقافت روشن خیالی کا لباس پہنے ہمارے بیچ دندناتی رہی ۔سوچا تو یہی تھا کہ دین کے نام پر حاصل شدہ اس مملکت خداد میں اسلامی ثقافت پروان چڑھے گی جو ہماری بنیاد بھی ہے اور حسن بھی۔مگردشمن جو ہماری آزادی سے خاصا رنجیدہ خاطراس نے بڑی گہری چال چلی ۔اس نے سوچا کہ کیوں نہ اس ثقافت اور شناخت پر ہی حملہ کیا جائے جس کے تحفظ کے لیے الگ وطن حاصل کیا گیا تھا ۔پاکستانی فلم انڈسٹری زوال پذیر ہوئی تو اس نے اپنی چال چلی ۔ ہندوستانی فلموں کی صورت میں اپنی ثقافت کو ہمارے ہا ں متعارف کروانے کی کامیاب کوشش کی ۔وقت گزرتا گیاڈش کیبل کا زمانہ آیا ۔وہی کیبل اور ڈش جو کبھی معیوب سمجھی جاتی تھی گھر گھر کی زینت بنی تو اک نئی مصیبت آن کھڑی ہوئی ۔ہمارا نو جوان جو پہلے ہی مغربی اور اپنی تہذیب میں تذبذب کا شکار تھا اب اسے ایک اور ثقافت کا سامناتھاجو کہنے کو دشمن کی تھی مگر بڑے دلچسپ اور دلنشین لباس میں تھی ۔حالات دن بدن ابتر ہوتے گئے ۔اب دن رات ہندوستانی ثقافت فلموں،ڈراموں اور یہاں تک کے کارٹون کی صورت میں ہماری جوان نسل کے ذہنوں میں نفوذ کرنے لگی ۔
حالات کی نزاکت کو مد نظر رکھتے ہوئے 25اگست2010فاضل عدالت نے ہندوستانی چینلز پر پابندی عائد کر دی مگراسی دوران پاکستان میں میڈیا کی آزادی کے نام پر نجی تفریحی چینلز کا ایک سیل رواں تھا جو بڑھتا ہی چلا جا رہا تھا۔انہوں نے پاکستانی ڈرامہ کلچر کو فروغ دینے کی بجائے،صارفین کی تسکین کے لیے ہندوستانی ڈراموں کے نشریاتی حقوق حاصل کر کے ان کو براڈکاسٹ کرنا شروع کر دیا۔ایک طرف تو اس عمل سے عدالت عالیہ کے فیصلے کی روح مجروح ہوئی اور دوسری طرف ہندوستانی ثقافتی یلغار جو قدرے کم ہوتی نظر آرہی تھی اسکی سانسیں دوبارہ بحال ہونے لگیں۔
ابھی ہمارا نو جوان جو ہندوستانی اور مغربی تہذیب کے درمیان عجیب کشمکش کے عالم میں تھا اسکو ایک اور دھچکا تب ملا جب نام نہاد تبدیلی کے نام پرہمارے ہی ٹی وی چینلز پر ترکش ڈراموں نے ڈیرے ڈال لیے ۔



اب ثقافتوں کی اس جنگ میں مغربی اور ہندوستانی ثقافت کے ساتھ ترکش ثقافت نے بھی جلد ہی اپنی جگہ بنا لی۔ترکش ثقافت کی یہ چڑھائی زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔اس کا سبب یہ ہے کہ ہمارا نوجوان ترکی کو اسلامی برادر ملک کی حیثیت سے دیکھتا ہے ۔جبکہ ترکش ڈراموں میں دکھایا جانے والا یہ کلچرنہ تو اسلامی ہے اور نہ ہی ترکش۔یہ خالصا مغربی کلچر کی ایک شکل ہے جو ترکی جیسے سیکولر ملک میں تو چل سکتا ہے مگرپاکستان جیسے اسلامی ملک میں قابل قبول نہیں۔
قصہ مختصر یہ کہ آج صورتحال کافی گمبھیر اور پریشان کن ہے ۔ہماری طاقت ہماری اثاثہ آج کا نوجوان پریشان ہے ۔وہ نہیں جانتا کہ غیر ملکی ثقافتوں کی اس یلغار میں اسکے اجداد کی میراث ،اسکی شناخت اسکی اپنی ثقافت کہاں کھو گئی ہے۔لیکن اتنا وہ ضرور جانتا ہے کہ اگر وہ اپنی ثقافت کوکلی طور پر کھو بیٹھا تو تو ایک دن اپنی شناخت، اپنا وجود سب کچھ کھو دے گا۔وہ اپنا وجود نہیں کھونا چاہتا اور اسی تلاش میں ہے
ابن مریم ہواکرے کوئی
میرے دکھ کی دوا کے کوئی

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ثقافت نوجوان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسینیٹ میں تحریک عدم اعتماد: ہارے بھی تو بازی مات نہیں۔۔ سید مجاہد علی
Next Article جانور نامہ (گھر داماد کبوتر)۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سہیل وڑائچ کاکالم : پنجابی ڈھگا اور سندھو سائیں

اپریل 22, 2025

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : پنجاب ثقافت دیہاڑ میلہ

اپریل 21, 2025

سہیل وڑائچ کا کالم : فحاشی، چھاپہ اور ثقافت

اپریل 9, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.