Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»ہم ’’زندہ“ قوم ہیں ۔۔ ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ
اختصاریئے

ہم ’’زندہ“ قوم ہیں ۔۔ ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ

ایڈیٹراپریل 18, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles and poetry of dr najma shaheen khosa at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا  قیامت ہے کہ ہر روز قیامت ہے۔ یہ کیسی زندگی ہے کہ جس میں موت ہے۔ یہ کیسا جیون ہے کہ جو جیون ہی نہیں۔ کبھی کان موت کی آواز سنتے ہیں، چیخ وپکار ، آہیں اور سسکیاں سماعت سے ٹکراتی ہیں۔ اور کبھی آنکھ لہو رنگ مناظر دیکھتی ہے۔ ہر روز اک نیا سانحہ اور ہر روز روزِقیامت ۔ یہ کیسی نشانیاں ہیں قیامت کی کہ آج ہم بھی سانپوں کی طرح اپنے ہی بچے کھا رہے ہیں۔ اپنی ہی روحوں کو موت دے کر اپنا نوالہ بنا رہے ہیں اور پھر اس کے بعد یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم ابھی زندہ ہیں، ہمیں کوئی نہیں مار سکتا، ہم زندہ قوم ہیں۔ یہ کیسی زندہ قوم ہیں ہم کہ کبھی سیالکوٹ میں دو بے گناہ بھائیوں منیب اور مغیث پر ٹوٹنے والی قیامت دیکھتے ہیں۔ کبھی ننھے فرشتوں کو پشاور میں گولیوں سے چھلنی کرتے ہیں۔ اور کبھی قرآن پاک پڑھنے والے بچوں کو طالبان کے شبے میں ڈرون کا نشانہ بنتے دیکھتے ہیں۔ ہم کیسی قوم ہیں؟ ہم کیسے ماں باپ ہیں؟ ہم تو ہر محاذ پر اپنی اولادکو نشانہ بننے کے لئے آگے کر دیتے ہیں اور پھرکہتے ہیں کہ ہم زندہ قوم ہیں۔ ارے کبھی اس ماں سے بھی پوچھا کہ جس کا لعل اس زندہ قوم نے چھین لیا۔ سچ تو یہ ہے کہ ماں وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کے لئے خدا سے ہمیشہ بھیک مانگتی ہے اوراس کی زندگی کے لئے جھگڑے کی حد تک خدا سے شکوہ بھی کرتی ہے اورحجت بھی۔ ماں تو یہی سوچتی ہوگی نا کہ بے شک یہ ساری زندہ قوم مر جائے مگر اس کا لاڈلا، اس کالعل ،اس کی آنکھ کا تارا اسے واپس مل جائے ۔ اے دین کے تمن دارو کبھی اللہ اس کے محبوب رحمت اللعالمین ﷺ سے بھی پوچھا کسی نے یا ان سے بھی اجازت لی کہ تم دین کی آڑ میں روز ایک نیا فتویٰ لگادیتے ہو۔ کبھی اس تاریخ کو بھی دیکھو،پڑھو اور سمجھو کہ جب اللہ کی سب سے پیاری ہستی اپنے اوپرکوڑا پھینکنے والوں کو معاف کررہی تھی اور اپنے شفیق چچا کا کلیجہ چبانے والی ہندہ کو بھی معاف کرکے انسانیت کی ایک تاریخ رقم کر رہی تھی۔اور جو پتھرمارنے والوں کو گلے لگارہی تھی۔خدا کا نام لیکر خدا کے قہر کو آواز دینے والو یہ کیوں بھول گئے کہ خدا کا پیار تو ستر ماﺅں کے پیار سے بھی زیادہ ہے۔جب ایک ماں کبھی برداشت نہیں کرتی کہ اس کی گستاخ اولاد کو بھی کبھی تپتی دھوپ یا ٹھٹھرتی سردی کاسامنا ہویا وہ آہ بھی نہیں کرتی کہ کہیں اس کی آہ اولاد کے لیے بددعا نہ بن جائے تو پھرکیا اللہ اپنے انسانوں اور اپنی تخلیق سے تمہارا یہ سلوک پسند کرے گا۔تم اس رحمان اور رحیم کی رحمت کو کیوں بھول جاتے ہو جو تمہارے تمام گناہ آلود اعمال کے باوجود تمہیں سب کچھ دے رہاہے۔کیوں بھول جاتے ہو کہ یہ صرف اس کی رحمت کی وجہ سے ہے ۔تمہارے کسی عمل یا محنت کا نتیجہ نہیں۔ اے دین کے نام نہاد ٹھیکیدارو کبھی اپنے گھر سے نوجوان لاشہ اٹھا کر دکھاﺅ۔ کبھی اللہ اور رسول ﷺ کی حرمت کے نام پر اپنے جگر کے ٹکڑے کو تو زخم لگاﺅ۔ پھردیکھو کتنی تکلیف ہوتی ہے۔ کیوں رلاتے ہو بے بس ماﺅں کو؟ اللہ اکبر کا مطلب سمجھتے ہو تو سمجھ جاﺅ کہ وہ بہت بڑا ہے۔اسے تمہاری آنکھ میں پوشیدہ تعصب کا بھی علم ہے اور اس منافقت کی بھی خبر ہے جو تم اس کے اور اس کے محبوب کے نام پر کرتے ہو۔ اے زندہ قوم ،اے زندہ قوم،میں ایک ماں ہوں جس کادل اس کی اولاد میں دھڑکتا ہے۔مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ تم زندہ قوم ہو یانہیں۔مجھے بس میرا لعل لوٹا دو۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمختار مسعود کا ملتان : کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
Next Article کیا ادب غیر سیاسی بھی ہوتا ہے ؟ وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.