Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 31, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر
  • عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»قیصر عباس صابر»فلسفہ وحدت وائرس اور وبا کی وحدانیت: صدائے عدل/قیصرعباس صابر
قیصر عباس صابر

فلسفہ وحدت وائرس اور وبا کی وحدانیت: صدائے عدل/قیصرعباس صابر

ایڈیٹراپریل 22, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
corona and religions
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں صرف ایک کالم نگار ہوں جو موجودہ حالات کے مشاہدے اور تجربےسے نتائج تک کے سفر کو ایمانداری سے بیان کرتا ہوں،معاشی اور معاشرتی پہلو پر روشنی ڈالتا ہوں متعلقہ اداروں کی جاری کردہ تفصیلات پر تبصرہ کرسکتا ہوں۔میں اپنی مختصر چادر سے باہر پاؤں نکال کر ماہر امراض خون،جگر و معدہ،سانس و سرطان نہیں بن سکتا کہ مجھ پر اٹھنے والی انگلیاں اور مجھے سنائی دیتے قہقہے میری قوت مدافعت کم کرسکتے ہیں ۔
میں ہرگز ماہر عمرانی علوم بھی نہیں ہوں کہ کرونا کے بعد کی دنیا کا سیاسی نقشہ وقت سے پہلے ترتیب دے ڈالوں۔مجھ سے قسم لے لی جائے کہ میں دم درود پر بھی دسترس نہیں رکھتا کہ کوئی تسبیح تجویز کروں اور آپ کو کرونا سے نجات کا پروانہ تھما دوں۔میں ہرگز علم جغرافیہ کا پروفیسر نہیں کہ دنیا میں مستقبل کی حدود بندی کی لکیریں کھینچ ڈالوں۔میں علم فلکیات کی رو سے کرونا سے نجات کا وقت بھی نہیں بتا سکتا۔میں ستاروں کی چالوں اور ہاتھ کی دراڑوں سے بھی جان پہچان نہیں رکھتا کہ آپ پر وبا کے اثرات کے خاتمے کا درست وقت بتا دوں،علوم شماریات بھی میرے عقل سے باہر ہیں کہ اعداد کے ہیر پھیر سے میں میڈیا کی توجہ کا محور بن جاؤں۔
میڈیکل سائنس میرے لئے اجنبی ہے اس لئے وائرس سے بھی میرا دور کا کوئی رشتہ نہیں،خوردبین کا استعمال مجھے نہیں آتا اگر آتا توکرونا وائرس کے خدوخال اور زلف و رخسار پر لیکچر دینا میرے بس سے باہر نہ ہوتا۔ میں کالے علم سے بھی نا آشنا ہوں ورنہ جنتر منتر کے ذریعے کرونا کو بے بس کردیتا۔میں موکل بھی نہیں پالتا کہ ان سے کرونا کی نسل اور قوم کا کھوج لگاتا۔ہواؤں،بادلوں اور بارشوں پر مجھے اعتبار نہیں رہا کہ لگتا یوں ہے کہ وہ سب وائرس سے ہم مشورہ ہوکر کرونا کو درجہ حرارت کی سہولت کاری فراہم کررہے ہیں۔
کرونا سے مرنے والوں ، متاثر ہونے والوں اور منفی رزلٹ رکھنے والوں کی تعداد پر یکساں اتفاق دیکھ کر دال میں کچھ کالا ضرور لگتا ہے کہ الہامی کتب کی تفاسیر سے ا ذان کے وقت تک ایک نقطے پر متفق نہ ہونے والے کرونا کے اعداد و شمار پر اختلاف نہیں رکھتے۔کرونا کے عقیدے پر بھی بہتر فرقے نظر آتے تو وبا کی وحدانیت پر یقین آتا مگر مشرق سے مغرب تک،کالے سے گوروں تک،عربی سے عجمی تک،امیر سے غریب تک سب فلسفہ وحدت وائرس پر یقین کامل کئے ہوئے ہیں جو مجھے حیران کئے دیتا ہے کیونکہ میں صرف ایک کالم نگار ہوں اور دنیا کے یک نکاتی فلسفے پر شک کر کے جاہل اور بنیاد پرستی کا لقب نہیں لینا چاہتا۔
میں عالمی خفیہ اداروں کا جاسوس بھی نہیں ہوں کہ عالمی سازش کو وبا کا لبادہ پہنانے والوں کی نیت پر شک کروں اور عالمی طاقتوں کی باہمی راز داری کو بیچ چوراہے ننگا کردوں،میں جعلی درویش، نقلی بابا اور موٹیونشنل مقرر بھی نہیں کہ نوجوانوں کو گمراہ کروں۔میں وائرس کا ہم عصر بھی نہیں ہوں کہ اس کے شجرے سے اس کی نفسیات کا سراغ لگاؤں۔
میں صرف ایک کالم نگار ہوں جو حالات و واقعات کی روشنی میں تبصرہ کرسکتا ہے اور اگر کوئی مجھ جیسا اپنی چادر سے پاؤ ں نکالنے کی کوشش کرے تو اس ابن سقراط کو سنجیدہ نہ لیں کہ ابھی تک دنیا اس سارے کھیل پر صرف اندازے لگارہی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد حنیف کا کالم: مفتی منیب، میرے چاند کو کچھ نہ کہو
Next Article پوائنٹ سکورنگ :مذہبی رہنماؤں نے وبا میں بھی حکومت کا ساتھ نہ دیا ۔۔ شوکت اشفاق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 31, 2026
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا مئی 31, 2026
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم مئی 31, 2026
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم مئی 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.