Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»خالدمسعودخان کا کالم:آہ! جنید اکرم
کالم

خالدمسعودخان کا کالم:آہ! جنید اکرم

ایڈیٹرمئی 18, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ دنوں جنید اکرم کے رخصت ہو جانے کی خبر امریکہ میں ملی۔ مسافر کا دل ماضی کی گلیوں میں پہنچ گیا۔ میں مہ و سال اور سن و تاریخ یاد رکھنے کے معاملے میں بالکل فارغ ہوں تاہم واقعات کو ان کی ”ٹائم لائن‘‘ سے قطع نظر خوب یاد رکھتا ہوں اسی لیے مجھے اچھی طرح یاد نہیں؛ تاہم یہ پچیس سال کے لگ بھگ پرانی بات ہوگی جب میری پہلی بار جنید اکرم سے ملاقات ہوئی۔ یہ پنجاب کالج میں ہونے والا مشاعرہ تھا اور جنید اکرم اس مشاعرے کا مدارالمہام تھا۔ مشاعرہ فیروزپور روڈ کے ساتھ نہر کے کنارے پر واقع کالج کے سبزہ زار میں تھا میں ملتان سے اس مشاعرے میں شرکت کیلئے لاہور آیا تھا۔ جنید اکرم اس مشاعرے کا منتظم بھی تھا اور سٹیج سیکرٹری بھی۔ رواں گفتگو‘ برمحل اشعار اور سب شاعروں کے کلام کے بارے میں نپی تلی گفتگو‘ حیرانی ہوئی کہ اتنا منجھا ہوا سٹیج سیکرٹری اب تک نظروں سے کیسے اوجھل رہا۔معلوم ہوا کہ یہ شخص نہ صرف گفتگو بہت اچھی کرتا ہے بلکہ پنجابی کا بہت ہی خوبصورت شاعر بھی ہے مگر اس کی اس خوبی کا بھی بہت ہی کم لوگوں کو علم ہے۔ اور وہ عام شاعروں کی طرح موقع بے موقع اپنی شاعری سنانے جیسی قباحت سے بچا ہوا ہے۔ تبھی معلوم ہوا کہ اردو ادب کا پروفیسر جنید اکرم بابائے پنجابی ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کا نواسہ ہے اور شہرہ آفاق فنکار سہیل احمد کا بھائی ہے۔ سہیل احمد تب صرف سہیل احمد تھے۔ ابھی وہ ”عزیزی‘‘ نہیں بنے تھے۔
ایمانداری کی بات ہے کہ میرے لیے جنید اکرم کا سہیل احمد کا بھائی ہونا تو اتنا اہم نہ تھا جتنا کہ ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کا نواسہ ہونا۔ میرا ڈاکٹر فقیر محمد فقیر سے تعارف سہیل احمد کی نسبت پرانا بھی تھا اور پختہ بھی۔ میں ایف اے کرنے کے بعد جب بی اے میں اپنے لیے مضامین کا انتخاب کر رہا تھا تو علم ہوا کہ ملتان یونیورسٹی‘ جی ہاں! تب بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کا نام ملتان یونیورسٹی تھا‘ بہاء الدین تو بعد میں تبدیل کر کے رکھا گیا، میری بی اے کی سند پر ملتان یونیورسٹی چھپا ہوا ہے جبکہ ایم بی اے کی سند بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی جاری شدہ ہے۔ مضامین پر نظر دوڑائی تو اس میں پنجابی کا مضمون بھی نظر آیا‘ پتا چلا کہ یہ اسی سال پہلی بار بی اے کے اختیاری مضامین میں شامل کیا گیا تھا۔ میں نے کسی سے مشورہ کیے بغیر یہ مضمون رکھ لیا بعد میں مجھے اپنے اس انتخاب پر بڑی خوشی ہوئی۔ تب ایمرسن کالج میں پروفیسر محمد امین نقوی پنجابی کے لیکچرر تھے وہ بالکل نوجوان تھے اورینٹل کالج لاہور سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد بطور لیکچرر بھرتی ہو کر ایمرسن کالج میں پہلی بار پڑھانے پر مامور ہوئے تھے۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے‘ جوانی میں ہی رخصت ہو گئے۔ کیا شاندار استاد تھے۔ تب تین کتابیں ہمارا سلیبس تھیں‘ میاں محمد صاحب کی ”سیف الملوک‘‘ حافظ شاہجہاںمقبل کی ہیر اور نثر کی کتاب ”لہراں‘‘۔ یہ کتاب بارہ پندرہ افسانوں پر مشتمل تھی۔ اسے ڈاکٹر فقیر محمد فقیر نے مرتب کیا تھا۔ ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کے بارے میں ہمارے پنجابی کے پروفیسر سید محمد امین نقوی نے ہمیں بڑی تفصیل سے بتایا۔امین نقوی صاحب نے بتایا کہ آج آپ جو یہ مضمون بی اے میں پڑھ رہے ہیں اس کا سارا سہرا بابائے پنجابی ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کے سر جاتا ہے جنہوں نے ”ماں بولی‘‘ کو بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی غرض سے بڑی جدوجہد کی تھی۔ اس دوران انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں ایم اے پنجابی کی کلاسوں کے اجرا کیلئے بھوک ہڑتال تک کی تھی اور ان کی مسلسل تحریک پر ہی یہ ممکن ہو سکا کہ اورینٹل کالج لاہور‘ جو پنجاب یونیورسٹی کا لسانیات اورمستشرقہ علوم کے واسطے مختص ادارہ ہے‘ میں ایم اے پنجابی کی کلاسز کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد پنجابی بطور مضمون بی اے کے نصاب میں شامل ہوا۔ میں بی اے میں پنجابی کا مضمون رکھنے والے اولین طلبہ میں سے تھا۔ وہیں میں نے آج سے پینتالیس چھیالیس سال پہلے بابائے پنجابی ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کا نام سنا اور ان کے بارے میں جانا۔
قریب بیس سال بعد جنید اکرم کے حوالے سے ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کا نام سنا تو یادوں کا ایک ریلا سا دل و دماغ میں ماضی کے جھروکے کھول کر داخل ہو گیا۔ ایمرسن کالج‘ پروفیسر محمد امین نقوی‘ ہیر مقبل‘ سیف الملوک‘ لہراں اور ڈاکٹر فقیر محمد فقیر۔ میں اُٹھا اور ایک بار صحت مند جنید اکرم سے ”گھٹ کر جپھی‘‘ ڈالی۔ جنید اکرم نے حیرانی سے پوچھا‘ خیر اے؟ میں نے اسے پنجابی میں کہا۔ پہلے والی جپھی جنید اکرم نوں پائی سی‘ ایہہ والی ڈاکٹر فقیر محمد فقیر دے دوہترے نوں پائی اے (پہلے والی جپھی میں نے جنید اکرم کو ڈالی تھی اور یہ والی ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کے نواسے کو ڈالی ہے) گوجرانوالہ کی جم پل جنید اکرم دیکھنے میں بھی گوجرانوالہ کا ہی لگتا تھا۔ صحت مند‘ کھلا ڈلا‘ تکلف سے بھرا‘ یاروں کا یار اور خوش خوراک۔
چند سال بعد ملاقات ہوئی تو کافی کمزور دکھائی دیا‘ پتا چلا کہ گردوں کا عارضہ لاحق ہے اور ڈائیلسز کی ڈور سے زندگی کی ڈور بندھی ہوئی ہے لیکن مزاج میں وہی پرانی زندہ دلی‘ بے چینی‘ خوش خلقی‘ مہمان نوازی اور خلوص‘ میں نے ہنس کر پوچھا: خوش خوراکی کا کیا عالم ہے؟ ہنس کر کہنے لگا: گوجرانوالہ والوں کی عادتیں مرتے دم تک نہیں چھٹتیں۔ تب میں نے کہا: جنید اکرم! تم شعر سنانے کے معاملے میں ہمارے ایک اور دوست شاعر شرجیل انظر جیسے ہو۔ وہ بھی آپ کے گوجرانوالہ کے قریبی شہر وزیر آباد کا رہائشی ہے اور مشاعرے کا سٹیج سیکرٹری ہو کر بھی اپنا شعر نہیں سناتا۔ جنید اکرم ہنسا اور کہنے لگا: ایسی بھی کوئی بات نہیں آپ کی فرمائش بھلا کیسے روکی جا سکتی ہے۔ پھر جنید اکرم نے کافی دیر تک اپنے اشعار سنائے۔ پنجابی کے بیت‘ نظمیں‘ کافیاں اور تین سطری جاپانی صنفِ شاعری ہائیکو۔ بعد ازاں جنید اکرم کی شاعری کی کتاب ”پتن چنہاں دا‘‘ (چناب کا پتن) چھپ کر آ گئی۔ کتاب ملتان میں تھی اور میں یہاں امریکہ میں‘ پاکستان میں ڈاکٹر طاہر شہیر سے درخواست کی کہ کسی طرح ممکن ہو تو اس کتاب کو کسی طرح مجھے بھجوا دو۔ انٹرنیٹ کی سہولت کے طفیل ہمدم دیرینہ جنید اکرم کی شاعری یہاں امریکہ بیٹھے مل گئی ہے جس میں آپ کو اپنا شریک کر رہا ہوں۔ جنید اکرم کی رخصتی سے دوستوں کو تو جو صدمہ ہوا وہ اپنی جگہ پر ایک سانحہ ہے لیکن پنجابی شاعری کو جو نقصان ہوا وہ بھی تادیر محسوس ہوگا۔
مر کے تیریاں یاداں دل وچ چُبھیاں بن کے نوکاں
اُٹھ اُٹھ کے دل تدھ ول بھجے‘ پھڑ پھڑ اینہوں روکاں
سینے اندر پیار تیرے دے بھانبڑ مچ مچاندے
ایدھر اودھر بھجدا پھرنا وانگ شدائیاں لوکاں
مائے نی میں ماہی ماہی کو کاں/ عشقے دی اگ بجھدی ناہیں
ماراں سو سو پھوکاں/ مائے نی میں ماہی ماہی کوکاں
آ وسو میرے دل چ میری جان نبی جان
میں جان کراں آپؐ توں قربان نبی جان
راہ سدھا کتاب اللہ تے سنت ہے تہاڈی
یا ہور جیہڑے آپؐ دے فرمان نبی جان
جو آپؐ دے حکماں تے نہ چلّے اوہ ہے گمراہ
ایہو اے میرا دین تے ایمان نبی جان
نہیں ایس توں اُچی کوئی تعریف اوہناں دی
ہیں آپؐ سراپا جویں قرآن نبی جان
میں نے سوچا کہ غیر پنجابی قارئین کیلئے اس پنجابی شاعری کا اردو ترجمہ کر دوںلیکن بھلا ایسی شاعری کا ترجمہ کرنا کہاں ممکن ہے؟ سو معذرت !
جاتے جاتے جنید اکرم کا ہی ایک شعر جنید اکرم کی نذر
ٹھہر اوئے بھلیا لوکا فاتحہ پڑھدا جائیں
ساڈے لئی ایہہ تحفہ سبھ توں مہنگا اے
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم:ایک قدم آگے، دو قدم پیچھے
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:لاچار سلامتی کونسل، امریکی ڈھٹائی اور عربوں کا دوہرا معیار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.