Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شوکت اشفاق»شوکت اشفاق کا کالم:عثمان بزدار کے چہیتے کرپٹ بیوروکریٹ اور وزیر اعظم کی خاموشی ؟
شوکت اشفاق

شوکت اشفاق کا کالم:عثمان بزدار کے چہیتے کرپٹ بیوروکریٹ اور وزیر اعظم کی خاموشی ؟

ایڈیٹرمئی 21, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

توقع اور آس انسانی جبلت میں شامل ہیں جس کا فائدہ تیسری دنیا کے ممالک میں وہ لیڈر شپ اٹھاتی ہے جو ہزاروں سالوں سے محکوم اس خطے کے انسان کی فطری کمزوری ہے مگر وطن عزیز کا المیہ کچھ الگ ہے کوئی چھ دہائیاں قبل روٹی،کپڑا اور مکان کے متلاشیوں نے پیپلز پارٹی کو الگ اور واضح مینڈیٹ دے دیا (یہ الگ بات ہے کہ اس کے نتیجہ میں بنگلہ دیش معرض وجود میں آیا)ووٹرز اور سپورٹرز کو یقین تھا کہ ان کے دن پھرنے والے ہیں لیکن راشن ڈپوز پر آٹا،چینی،اور گھی کی قطاروں نے سفید پوشوں کی عزت نفس کا جنازہ نکال دیا، کچھ بھی نہ بنا اور نظام مصطفےٰ کے نام پر اس نعرے کی سیاسی بساط لپیٹ دی گئی اور اگلے گیارہ سال ہمسائیوں کی جنگ لڑ کر اپنا بھٹہ بٹھا دیا تب سیاسی انقلاب کی نوید سنائی دی مگر زیادہ عرصہ یہ خوشی بھی راس نہ رہی اور الزام تراشی اور غداری کی اسناد کی تقسیم کا ایک نیا دور متعارف ہوا جسے مارشل لائی روشن خیالی نے گھر بھیج دیا تو دونوں کو روشن خیالی کے خلاف جمہوری اقدار یاد آئی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے آپس میں معاہد ہ کرلیا جو ایک فریق کے بہیمانہ قتل کے بنا پر پنپ نہ سکا اور یوں تبدیلی کا نعرہ متعارف ہوا کہ تمام سیاستدان کرپٹ اور رشوت خور ہیں لہذا ایک کرکٹر عمران خان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف ملک میں تبدیلی لے کر آئے گی ۔
اب یہ الگ بات ہے کہ عوام نے ووٹ دیا یا نہیں لیکن ریکارڈ کے مطابق تحریک کو ریکارڈ ووٹ پڑے اور اقتدار بھی مل گیا لیکن کیا ہوا کہ اس وقت تبدیلی تبدیلی کی گردان کرنے والی سیاسی جماعت نے تمام پہلے والی سیاسی جماعتوں کے وننگ ہارسسز کو نہ صرف اپنی جماعت میں شامل کرلیا بلکہ کلیدی عہدے بھی دے دئیے،جس کا نتیجہ اس وقت سامنے ہے کہ آج ملک بھر میں چھ دہائیوں پہلے والا نظام نظر آرہا ہے ایک کلو چینی کیلئے دو سے تین سو مرد و زن کی قطاریں ہیں،آٹے کے حصول کیلئے الگ ہیں حالانکہ کچھ عرصہ قبل ملک میں آٹے اور چینی کی قلت اور نہ کمی تھی بلکہ مارکیٹنگ کے باوجود چینی کی قیمت 50روپے کے لگ بھگ تھی اور آٹا تو وافر میسر تھا۔مگر یہ کیا ہوا؟اس کا جواب پی ٹی آئی کی حکومت خود تو دینے سے قاصر ہے کہ انہوں نے وفاق میں پانچویں مرتبہ خزانے کی وزارت کا وزیر تبدیل کرلیا ہے اور اب حالت یہ ہے کہ جو لوگ تحریک انصاف کی تبدیلی سے آس لگائے بیٹھے تھے مایوس ہوچکے ہیں جس کا واضع ثبوت ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے رزلٹ اور پھر ان میں ووٹوں کا ٹرن آؤٹ کی شرح ہے جو چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ عام آدمی اس نقلی اور دھوکہ دہی کے سیاسی نظام سے تنگ اور کنارہ کش ہورہا ہے جو ملکی سیاسی نظام کیلئے یقینا کوئی اچھی خبر نہیں ہے ۔
آنے والے دنوں میں مزید خرابی کے امکان نظر آرہے ہیں کہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سمیت عہدیدار اور کارکنوں نے برملا اور سرعام نہ صرف حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا شروع کردی ہے بلکہ بیوروکریسی کی من مانیوں کے خلاف بھی آواز بلند کرنا شروع کردی ہے،سیاسی جماعتوں کے ارکان اسمبلی،عہدیدار اور کارکن تو اپنی اپنی جماعتوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہی رہتے ہیں لیکن بیوروکریسی کے خلاف یک زبان واویلا اور تنقید ایک نئی بات ہے کہ اس سے قبل کم از کم بیوروکریسی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاتا تھا اور بیوروکریسی بھی اپنے اختیارات کے زعم میں گم کام جاری رکھتی تھی تاہم کام تو انہوں نے اب بھی جاری رکھا ہے مگر بقول تحریک انصاف کے کرتا دھرتاؤں کے کہ اب ان کی کرپشن میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے خصوصا سیالکوٹ میں حکومت پنجاب کی معاؤن خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اسسٹنٹ کمشنر کے تلخ کلامی اور پھر اسسٹنٹ کمشنر کا عام پبلک کی موجودگی میں معاؤن خصوصی کو چھوڑ کر جانا ایک طرف تو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا تودوسری طرف تحریکی ارکان نے بیوروکریسی کے خلاف مزید بھڑاس بھی نکالی اور بیوروکریسی کے مائنڈ سیٹ کے خلاف سراپا احتجاج نظر آتے ہیں پی ٹی آئی کے عہدیدار خالد جاوید وڑائچ نے تو وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی موجودگی میں ملتان کی انتظامیہ کے خلاف سخت ترین الفاظ میں شکایت کی اور ان کی جاری کرپشن پر تفصیل سے روشنی ڈالی،تحریک کے ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ تو کوئی موقعہ جانے نہیں دیتے اور بیوروکریسی کی کرپشن کی داستانوں کی نشاندہی کرتے رہتے ہیں اسی طرح ندیم قریشی،ابراہیم خان اور شوکت علوی نے علم بلند کررکھا ہے کہ اس وقت جنوبی پنجاب کے اضلاع میں انتظامیہ جتنی کرپشن کررہی ہے اس کی مثال ماضی میں کہیں بھی نہیں ملتی۔اب اس پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کیا ایکشن لیتے ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا مگر یہ بات پکی ہے کہ جنوبی پنجاب میں انتظامیہ /بیوروکریسی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بوجوہ تعینات کررہی ہے جس کی تبدیلی کے آثارممکن نہیں کہ کسی شہر میں ان کا سسرال اور کسی شہر میں وہ خود آکر رہتے ہیں تو پھر تبدیلی کسی سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچانے اور غیر قانونی شکار کرنے پر پرچے میں نامزد اگر ملتان ڈپٹی کمشنر تعینات ہوسکتا ہے تو پھر باقی سب بھی ممکن ہے کہ سسرالیوں کو اچھی سروس دینے والا تو پھر زیادہ اہمیت کا حامل ہوا ہے۔یہ وجہ ہے کہ تحریکی کارکن کہتے پھر رہے ہیں کہ وزیر اعظم کو مفاد پرستوں نے گھیر لیا ہے ورکرز نظر انداز ہورہے ہیں۔
ادھر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور وفاق المدارس کے قاری محمد حنیف جالندھر ی نے یورپی یونین کی طر ف سے ناموس رسالت قانون کے خاتمے کے مطالبے کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور یورپین یونین پارلیمنٹ کے ارکان کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان آئیں اور دیکھیں کہ یہاں اقلیتیں کتنی آزادی سے رہ رہی ہیں اس لئے ہم ناموس رسالت ایکٹ اور یک رکنی اقلیتی کمیشن کی سفارش مسترد کرتے ہیں،اس میں نصاب کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے دوسری طرف پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کو دوبارہ متحرک کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے شہباز شریف کی ضمانت کو اپوزیشن اتحاد کی بحالی کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا ہے اور کہا کہ پیپلز پارٹی کا دل سیاسی طور پر بہت کشادہ ہے،راستے اتنے زیادہ جدا بھی نہیں ہوئے اور نہ تلخیاں بڑھی ہیں کہ بات آگے نہ بڑھ سکے وقت گواہ ہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت وقت کو سیاسی میدان میں پچھاڑ دیا تھا اب اتحاد قائم رہا تو نااہلوں کی حکومت سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی۔
دوسری جانب یکم مئی دنیا بھر کی استحصالی قوتوں کا”سرکاری تہوار“ بنتا جارہا ہے جو دنیا بھر کے محنت کشوں کیلئے ”لولی پاپ“ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں اور عالمی مالیاتی اداروں کے تعاؤن سے اور سرکاری سرپرستی میں منایا جاتا ہے”ٹکے ٹوکری“ہوکر اپنی اہمیت اور وقعت کھو چکا ہے۔پاکستان کا معروضی ہیرو ”بھگت سنگھ،سکھ دیو، راج گرو، حسن ناصر، نذ یر عباسی، کی برسی جوش و خروش سے منائی جانی چاہیے،سانحہ کالونی ٹیکسٹائل ملز ملتان، کراچی کی فاشٹ اور مزدور دشمن پالیسیوں، ہشت نگر کسان تحریک، بلوچستان کے کوئلہ کان کنوں، جمہو ریت کی بحالی اور جاگیرداری نظام، قبائلی نظام، فوج کی سیاست میں مداخلت، جاگیرداری کا خاتمہ، صنعتکاری کا فروغ کے خلاف بائیں بازو کی ملک گیر تحریکیں اور اس راہ پر چلتے ھوئے عوامی جمہوری انقلاب، سوشلسٹ انقلاب تک منزل تک پہنچنا مگر صد افسوس کہ پاکستان کا پلانٹڈ، مذہبی، دم چھلا بائیاں بازو ان ایشوز پر کبھی اکٹھا ”متحد“نہیں ہو گا اور سرکاری سرپرستی کے نان ایشوز میں دو، دو،چار چار کے گروہوں میں انقلاب، انقلاب کی تسبیح کہتا رہے گا، ایسے نام نہاد بائیں بازو کے گروہوں کے ہوتے ہو ئے حکمران طبقے کو رتی بھر متاثر نہیں ہوں گے بلکہ انہی نام نہاد بائیں بازو کی بیچارگی پر ترس آتا ہے۔ پاکستان میں کوئی بائیں بازو کی سوشلسٹ یا کمیونسٹ پارٹی نہیں ہے، چھوٹے چھوٹے گروہ ہیں جو این جی ا وز کی شکل میں ”دم چھلا“کے طور پر کام کرتے ہیں،پاکستان میں کمیونزم مذہب کی طرح پریکٹس کیا جاتا ہے جس کے پچیس، تیس فرقے ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عثمان بزدار
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغزہ: فلسطینیوں کا فتح کا دعوی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ پر کشیدگی کا خطرہ
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : فلسطین کی ”حمایت“ میں شاہ محمود پاکستان کا نقصان کربیٹھے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مردم شماری 2023 کے نتائج نوٹیفائڈ نہیں کیے جائیں گے، وزیر داخلہ

جولائی 16, 2023

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ

جولائی 10, 2023

کپتان کا وسیم اکرم پلس بھی کلین بولڈ :بزدار نے سیاست چھوڑدی

جون 2, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.