Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:علم اور جہالت آمنے سامنے
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:علم اور جہالت آمنے سامنے

ایڈیٹرستمبر 12, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم لوگوں نے پائیدار قدروں اور پائیدار شخصیتوں کو یاد کرنے کیلئے سال میں ایک دن مخصوص کر رکھا ہے چنانچہ آگے پیچھے ہم ناپائیدار چیزوں کے پیچھے بھاگے پھرتے ہیں، مثلاً رمضان کا مہینہ ہم نے عبادتوں کیلئے مخصوص کر رکھا ہے، ہم اس مقدس مہینے میں بھی خدا سے ’’آڈا‘‘ لگانے سے باز نہیں آتے ﷲ تعالیٰ کہتا ہے کہ یہ برکت کا مہینہ ہے مگر اس مہینے میں چوہدری برکت اپنے منافع میں چار گنا برکت ڈال دیتا ہے۔ ﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس مہینے میں شیطان کو قید کر دیا جاتا ہے مگر ہم میں سے کئی لوگ اس مبارک مہینہ کی آمد سے پہلے شیطان کو انڈوں پر بٹھا دیتے ہیں۔ پھر ان انڈوں سے نکلنے والے شیطان کے بچے سارا مہینہ اودھم مچاتے ہیں۔ ایک زمانہ تھا ہم ہفتہ دیانت اور ہفتہ خوش اخلاقی بھی منایا کرتے تھے، ہفتہ دیانت میں خوش اخلاقی کو قریب نہیں پھٹکنے دیتے تھے اور ہفتہ خوش اخلاقی کے دوران دیانت کا داخلہ بند کر دیا جاتا تھا۔ مغرب میں ایک دن یوم والدین منایا جاتا ہے۔ اس روز والدین کو دو ڈالر کا ایک کارڈ بھیج کر باقی عرصے کیلئے انہیں ڈمپ کر دیا جاتا ہے۔ ایک دن یوم ِمحبوبہ کے حوالے سے مخصوص ہے جسے ویلنٹائن ڈے بھی کہا جاتا ہے اور جو اب ہمارے ہاں مغرب سے زیادہ جوش وخروش سے منایا جانے لگا ہے۔ اس روز محبوب کو ’’لارے‘‘ دیئے جاتے ہیں اور اگلے روز کسی نئے محبوب کی تلاش شروع ہو جاتی ہے۔ ہم تو پنج وقتہ نماز میں بھی ﷲ جانے کسے چکر دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان نمازوں کے دوران اپنے کسی کام کیلئے کسی دنیاوی ’’بڑے‘‘ کی سفارش بھی تلاش کر رہے ہوتے ہیں خواہ وہ بڑا ﷲ کا باغی ہی کیوں نہ ہو۔ ‘‘ ہم کہتے ہیں ’’ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی کو مدد کیلئے پکارتے ہیں‘‘ مگر مدد کے لئے انہی کی راہ دیکھتے ہیں جن کی ’’عبادت‘‘ گزشتہ 68برسوں سے ہم پورے خضوع وخشوع کے ساتھ کر رہے ہیں! ہم خدا سے کہتے ہیں ’’ہمیں سیدھا راستہ دکھا، ان کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا، ان کا راستہ نہیں جو تیرے مغضوب ہیں‘‘ مگر ہم سلام پھیرتے ہی مغضوبین کے راستے پر کھنچے چلے جاتے ہیں۔ دراصل ہمیں یہی راستے محبوب ہیں چنانچہ ہم نفسانی خواہشات کا احرام باندھے لبیک کا وِرد کرتے ہوئے ان راستوں کے طواف میں لگے رہتے ہیں۔ ہم اپنی منزل مدینہ بتاتے ہیں اور ہر دفعہ کوفے کی طرف جا نکلتے ہیں۔ اقبال نے ہم ایسے لوگوں کی نمازوں اور ’’اماموں‘‘ ہی کیلئے کہا تھا
تیرا امام بے حضور، تیری نماز بے سُرور
ایسی نماز سے گزر، ایسے امام سے گزر!
مگر اصل صورتحال یہ ہے کہ ہمارے حکمران اور ہماری اشرافیہ، عظمت انسان کے علمبردار اور مذہب کی مثبت تشریح پیش کرنے والے اس سب سے بڑے شاعر کی تعلیمات کی وفات روزانہ بڑے اہتمام سے مناتی ہے جبکہ میں زندگی کے تمام شعبوں میں اقبال کے ’’یوم ولادت‘‘ کا منتظر ہوں! اقبال وہ واحد شاعر اور واحد مفکر ہے جو مذہب کو افیون قرار دینے والوں کی تردید انسانی زندگی کے تمام شعبوں میں مذہب کے فعال پہلوؤں کو نمایاں کرنے کی صورت میں کرتا ہے۔ وہ تو عالم انسانیت کی زبوں حالی پر خدا سے بھی الجھ پڑتا ہے
ہو نقش اگر باطل، تکرار سے کیا حاصل
کیا تجھ کو خوش آتی ہے آدم کی یہ ارزانی؟
یہ شاعری صرف آدم اور خدا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کے حوالے سے اہم نہیں ہے بلکہ یہ ان کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے جنہوں نے آزادیٔ فکر کا گلا گھونٹنے کیلئے ہماری فکر کی قمیضوں کے کالر اتنے تنگ کر دیے ہیں کہ نئی نسل کے حلق سے ’’صدائے لا الٰہ‘‘بھی نہیں نکلتی! مگر آج مجھے صرف وہ شاعر اور مفکر یاد نہیں آ رہا جس نے اپنے خطبات میں جدید دور کے تمام مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی، جس کی شاعری نے فرنگی ایوانوں میں ہلچل مچا دی۔اقبال ٹھیک کہتا ہے کہ اغیار کے کاشانوں پر رحمتیں ہی رحمتیں ہیں مگر کیا کیا جائے، ﷲ تعالیٰ نے تو قوموں کی ترقی اور زوال کے اصول سب کیلئے ایک سے رکھے ہوئے ہیں ؎
سبق پڑھ پھر صداقت کا عدالت کا شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
جو قومیں بھی ان اصولوں پر عمل پیرا ہیں وہ دنیا کی امامت کر رہی ہیں ، کبھی یہ اصول ہمیں عزیز تھے، اس وقت ساری دنیا ہماری مقتدی تھی مگر اب اس منزل میں جہاں بہت سے اسٹاپ آتے ہیں۔ وہاں وہ لوگ بھی کٹ مار کر ہماری رہنمائی کرنے لگتے ہیں جن کا کام رہنمائی نہیں عوام کے منتخب رہنماؤں کی پیروی کرنا ہوتا ہے اور ہمارے کچھ اہل قلم ان کی راہ تکتے اور ان کیلئے رستہ صاف کرنے میں لگے رہتے ہیں۔
یہ سطور لکھنے کے دوران ناروے سے مجھے اپنے شاعر دوست جمشید سرور کا فون آیا، وہ بتا رہے تھے کہ کچھ عرصہ قبل ناروے کے ایک بڑے اخبار میں اقبال پر پورے دو صفحات پر مشتمل ایک مضمون شائع ہوا جس میں اقبال کو دنیا کے بڑے شاعروں میں شمار کرتے ہوئے انہیں بے پناہ خراجِ تحسین پیش کیا گیا تھا۔ جمشید کا کہنا تھا کہ وہ اخبار اب انہیں مل نہیں رہا، جونہی ملا وہ اس نارویجن زبان میں لکھے گئے مضمون کو اردو میں ترجمہ کر کے مجھے بھیجیں گے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ ساری دنیا اقبال کو مانتی ہے مگر جس طرح ہمارے ہاں کا ایک ’’مذہبی طبقہ‘‘ مذہب کی تشریح اپنی جہالت کے حوالے سے کرتا ہے اسی طرح ہمارے لیفٹ کے تیسرے درجے کے دانشور اقبال کو اپنی جہالت کی بنیاد پر اس عظیم انقلابی شاعر کو رجعت پسند قرار دیتے ہیں جبکہ لیفٹ کے حقیقی دانشور انہیں اپنا پیر و مرشد گردانتے، ان پر کتابیں لکھتے اور ان کے فارسی کلام کو اردو میں ڈھالتے نظر آتے ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم:20 برس کی جنگ کے بعد چین سے محاذ آرائی!
Next Article رؤف کلاسرا کا کالم:ایسے ہی چلتا رہے گا!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026

معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم

مئی 7, 2026

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.