Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سمیع چوہدری»سمیع چوہدری کا تجزیہ: لیکن یہ وہ ‘افغانستان’ نہیں تھا
سمیع چوہدری

سمیع چوہدری کا تجزیہ: لیکن یہ وہ ‘افغانستان’ نہیں تھا

ایڈیٹرنومبر 4, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
T20 world cup
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ کسی بھی اعتبار سے وہ ’افغانستان‘ نہیں تھا جس کی آمد کا نقارہ ہمیں سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں سنائی دیا تھا، جس کی جارحیت نمیبیا کو روند گئی اور جس کی مزاحمت نے پاکستان کو آصف علی کے کرشمے پہ انحصار تک لا چھوڑا۔
2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں جو افغان ٹیم دکھائی دی تھی، وہ کسی بھی طور سے اپنے اجزا کا مجموعہ نہیں تھی۔ ستارے سبھی موجود تھے مگر قیادت ملک کی جغرافیائی سیاست کی نذر ہو چکی تھی۔ اصغر افغان نے اچانک ‘استعفیٰ’ دے دیا تھا اور ورلڈ کپ جیسے مقابلے میں نئے کپتان گلبدین نائب کا ڈیبیو ہو رہا تھا۔
نئی ٹیموں کے لیے رینکنگ میں جلد ترقی پانا شاید اس قدر مشکل نہ ہو جتنا بڑے ایونٹس میں شرکت سیکھنا۔ یہ اپروچ حاصل کرنے میں خاصا وقت اور تجربہ خرچ ہوتا ہے کہ وہ یہاں صرف بڑی ٹیموں کا رن ریٹ بہتر کرنے نہیں آئے۔
اس اعتبار سے اس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم بہت پختہ نظر آئی۔ اپروچ بہت مثبت مگر ضرورت پڑنے پہ دفاع کا بھی مضبوط اظہار اور بیٹنگ میں جارحیت ایسی کہ مثال دینے کو صرف ویسٹ انڈین استعارہ ہی ملے۔
لیکن انڈیا کے خلاف اس ٹیم نے اپنی شہرت کا بنا بنایا محل اپنے ہاتھوں مسمار کر دیا۔ یہ وہ ‘افغانستان’ ہرگز نہیں تھا جو ٹورنامنٹ کے اوائل میں نظر آیا تھا۔ بولنگ یکسر اپنے معیارات کی نفی کر رہی تھی۔ فیلڈنگ مضحکہ خیز حد تک سست تھی اور بیٹنگ اپنے ہی پاؤں پہ کلہاڑی مارنے کو بے تاب۔
حالانکہ اس ٹیم کے پاس ٹورنامنٹ کا بہترین سپن اٹیک ہے۔ راشد خان، محمد نبی اور مجیب زدران جیسے سپنرز کے سامنے متحدہ عرب امارات کی وکٹیں ہیں جو سپنرز کی جنت کہلاتی ہیں۔ زازئی، گرباز اورشہزاد جیسے بلے باز ہیں جو دنیا بھر کی لیگز کا تجربہ رکھتے ہیں اور کسی بھی بولر کے اعصاب پہ سوار ہونا بخوبی جانتے ہیں۔
جس طرح کا آغاز افغانستان نے ٹورنامنٹ میں کیا تھا، یہ توقع ہو چلی تھی کہ اب یہ ٹیم ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کا سامنا کرنا سیکھ چکی ہو گی اور گروپ کی تین بڑی ٹیموں کے ساتھ میچز میں مقابلے یکطرفہ نہیں ہوں گے۔
اور دوسری جانب انڈیا تھا، جو بقا کی جنگ لڑنے اترا تھا اور اس کی بولنگ پچھلے دو میچز کے اعداد و شمار کو بھلانے کی کوشش کر رہی تھی۔ اوپنرز رنز نہیں کر پا رہے تھے۔ مڈل آرڈر کو ترتیب سجھائی نہیں دے رہی تھی اور آل راؤنڈرز زندگی کا بوجھ بنتے جا رہے تھے۔
پہلے دو میچز میں کوہلی صحیح الیون منتخب نہ کر پائے اور نتائج وہی نکلے جو ایسی بے جوڑ سلیکشن سے نکل سکتے ہیں۔ جہاں ورون کو ایشون پہ ترجیح دی جا رہی ہو، وہاں کون یہ گتھی سلجھا سکتا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انڈیا کا کامیاب ترین سپنر پانی کی بوتلیں کیوں اٹھائے پھرتا ہے۔
اس میچ میں پہلی مثبت چیز یہ رہی کہ کوہلی نے بالکل متوازن اور مسابقتی الیون کو چنا۔ اگرچہ ٹاس جیتنا ایک ایسی خوش قسمتی ہے جو اس ورلڈ کپ میں کوہلی سے گریزاں ہی رہی ہے لیکن محمد نبی کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی دعوت کو کے ایل راہول اور روہت شرما نے کھلے بازوؤں سے قبول کیا۔
محمد نبی خائف تھے کہ اوس پڑتے وقت دوسری اننگز میں ان کے سپنرز گیند پہ گرفت برقرار نہ رکھ پائیں گے اور حالات بیٹنگ کے لیے سازگار ہوں گے۔ لیکن یہ خدشہ تو الٹا پڑ گیا، اور ان کے ورلڈ کلاس سپنرز پہلی ہی اننگز میں پھیکے پڑ گئے۔
افغانستان کی بولنگ چینجز خاصی مبہم اور بے مغز نظر آئیں۔ محمد نبی نے پہلا اوور اچھا پھینکا لیکن دوسرے اینڈ سے شرف الدین کو لانے کا ‘سرپرائز’ سعئ لاحاصل ٹھہرا اور ابتدا میں ہی خطرناک انڈین اوپنرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع مل گیا۔ محمد نبی دوبارہ اٹیک میں کیوں نہ آئے، یہ بھی ایک معمہ ہی رہا۔ تجربہ کار کریم جنت سے صرف ایک اوور کیوں کروایا گیا۔
اور جس ارادے کے تحت محمد نبی نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، اس اعتبار سے ضروری تھا کہ کنڈیشنز بیٹنگ کے لیے سازگار ہونے تک وکٹیں بچائی جائیں۔
ایک محتاط سی پلاننگ کی ضرورت تھی کہ پاور پلے میں بھلے 40 رنز بھی نہ ہوں لیکن وکٹیں بچائی جائیں جس طرح پاکستان نے انڈیا کے خلاف بچائی تھیں۔
لیکن ایسی کوئی شعوری کوشش بھی ہمیں افغان بلے بازوں کی جانب سے دکھائی نہیں دی۔ وہ جذبات کی رو میں بہتے چلے گئے اور اپنی جبلت کے تحت شروع سے ہی باؤنڈری پار کرنے کی شرطیں باندھتے رہے۔ اسی داؤ پیچ میں الجھے سبھی پویلین لوٹ گئے۔
بعد ازاں اوس بھی پڑی، گیند سنبھالنا مشکل بھی ہوا مگر تب تک افغان بیٹنگ کی لاج رکھنے والے سبھی چنیدہ نام ڈریسنگ روم میں واپس پہنچ چکے تھے۔ پاور پلے میں بمراہ اور بیچ کے اوورز میں ایشون نے افغان اننگز کی کمر ایسے توڑی کہ پھر سنبھلنے کا موقع محال تھا۔
انڈیا کے لیے یہ فتح پوائنٹس کے اعتبار سے تو ضروری تھی ہی لیکن فتح کے مارجن نے یہ بھی یقینی بنا دیا کہ اگر کیویز اگلا میچ ہار جاتے ہیں تو کم از کم رن ریٹ کے معاملے میں کوہلی کی ٹیم کو اب زیادہ پریشانی نہیں رہے گی۔
اور پھر اہم ترین مرحلے میں رسائی کے امکان کے ساتھ ساتھ انھیں اپنا درست کمبینیشن بھی مل گیا جہاں بروقت ایشون کا تجربہ بھی لوٹ آیا اور شامی نے بھی پاکستان کے خلاف میچ کے بعد برسائے گئے سبھی تیر واپس ناقدین کی جانب پلٹا دیے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعبدالرشید شکورکا کالم:ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2021: بابر اعظم اور محمد رضوان کے ریکارڈز جو انھیں حریف ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں پر حاوی کرتے ہیں
Next Article ریاض سہیل کا کالم:وائرل ویڈیو بنانے والا نوجوان مبینہ تشدد کے بعد قتل، سندھ رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026

معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم

مئی 7, 2026

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.