Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»ریاض سہیل کا کالم:وائرل ویڈیو بنانے والا نوجوان مبینہ تشدد کے بعد قتل، سندھ رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج
بی بی سی

ریاض سہیل کا کالم:وائرل ویڈیو بنانے والا نوجوان مبینہ تشدد کے بعد قتل، سندھ رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

ایڈیٹرنومبر 4, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
crime
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس نے نوجوان پر مبینہ تشدد کے بعد قتل کے الزام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی جام اویس گہرام جوکھیو اور ان کے ملازمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان ناظم الدین کے لواحقین کا کہنا کہ اس نے چند غیر ملکی شکاریوں کو تلور کے شکار سے روکا تھا اور ان کی ویڈیو بنائی تھی جس کی وجہ سے اس کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
کراچی پولیس نے قتل کا مقدمہ ضلع ملیر کے میمن گوٹھ تھانے میں درج کیا ہے۔
مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان ناظم الدین کے بھائی افضل احمد جوکھیو نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ سالار گوٹھ ضلع ملیر کے رہائشی ہیں اور گزشتہ روز کچھ غیر ملکی شہری تلور کے شکار کے سلسلے میں ان کے گاؤں آئے جس پر انھوں نے اور ان کے بھائی ناظم نے ان غیر ملکی شہریوں کو گاؤں میں شکار کرنے سے روکا اور ان کی ویڈیو بنائی جس کے بعد وہ غیر ملکی وہاں سے چلے گئے۔
درخواست گزار نے پولیس ایف آئی آر میں کہا ہے کہ رات کو گیارہ بجے انھیں اور ان کے بھائی ناظم کو پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی جام اویس عرف گہرام نے طلب کیا جب وہ وہاں پہنچے تو جام اویس نے اپنے لوگوں کے ساتھ مل کر ان کے بھائی پر ڈنڈوں تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔
ایف آئی آر میں ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر یونس بٹ نے کہا کہ انھیں معراج نامی شخص نے ٹیلیفون پر اطلاع دی کہ جام گوٹھ میں جام ہاؤس کے باہر ایک تشدد زدہ لاش موجود ہے جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان ناظم کے بھائی کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کی جارہی ہے، جبکہ اس بارے میں رکن سندھ اسمبلی جام اویس اور جام کریم سے ٹیلیفون پر رابطے کی کوشش کی گئی اور انھیں تحریری سوالات بھی بھیجے گئے لیکن ان کا کوئی جواب نہیں آیا ہے۔
اس سے قبل مقتول ناظم الدین کے اہل خانہ نے قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے کئی گھنٹے تک بلاک کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ ایف آئی آر سے قبل میمن گوٹھ پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ میمن گوٹھ میں دو گروہوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں ناظم جوکھیو نامی شخص ڈنڈے لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔
جناح ہسپتال میں ناظم جوکھیو کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، اس کے جسم پر مبینہ تشدد کے نشانات موجود ہیں جبکہ ابتدائی رپورٹ میں بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے موت کی وجہ کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔
ناظم جوکھیو کے بھائی افضل نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘کارو جبل کے علاقے میں غیر ملکی شہری شکار کے لیے آتے ہیں۔ناظم جوکھیو نے گذشتہ روز غیر ملکی شہری کی گاڑی کو روک کر ویڈیو بنائی تھی۔جس میں وہ غیر ملکی شہریوں کو مبینہ طور پر تلور کا غیر قانونی شکار کرنے سے منع کر رہے تھے اور سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے بعد جام گہرام نے ان سے بات کی اور کہا کہ تمہارے بھائی کو کیا مرچ لگی ہے میں نے کہا کہ غلطی ہوگئی ہے اس نے کہا کہ اس کو میرے پاس پیش کرو۔’
افضل جوکھیو نے الزام عائد کیا ہے کہ رات کو جام اویس کے پرسنل سیکریٹری نے ان سے کہا کہ جام اویس نے بلایا ہے کہ آؤ فیصلہ کرو۔ہم وہاں پہنچے تو جام اویس نے اپنے محافظوں سے میرے بھائی پر تشدد کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘جس پر میں نے کہا کہ سائیں آپ یہ کیا کر رہے ہیں ہم تمہارے ہیں آپ ہمارے ہیں، تلور کی اہمیت ہے یا انسان کی۔ اس نے رات کے تین بجے کہا کہ تمہارے ماموں اور تم صبح آنا فیصلہ کریں گے اور صبح کو جب ہم وہاں پہنچے تو ہمیں بتایا گیا کہ میرا بھائی مر چکا ہے اور ہمیں اس کی لاش بھی نہیں دی گئی۔’
ناظم جوکھیو کی ویڈیو میں کیا تھا؟
ناظم جوکھیو کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک گاڑی کے پاس موجود ہیں جس کی نمبر پلیٹ پر دبئی تحریر ہے اور ناظم کہہ رہے ہیں کہ ‘یہ عرب لوگ ہیں یہ ہمارا راستہ بلاک کیے ہوئے ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں جب میں نے ان سے پوچھا کہ یہاں کیا کر رہے ہو؟ تو اس نے ہمارے ساتھ بد معاشی کی اور پولیس کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔’
اسی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران کیپ پہنے ایک شخص گاڑی کی فرنٹ سیٹ سے اترتا ہے اور ہاتھ مار کر موبائل گرا دیتا ہے۔
اس ویڈیو کے بعد ناظم جوکھیو نے اپنے گھر میں ایک اور ویڈیو بیان ریکارڈ کیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ‘شام چار بجے میں نے ایک لائیو ویڈیو چلائی جس میں عرب تھا یا ان کا کوئی آدمی تھا جو دھمکیاں دے رہا تھا اور مجھے سے موبائل بھی چھین لیا اور تشدد کے بعد اس نے موبائل واپس کر دیا۔’
ناظم بتا رہے ہیں کہ انھوں نے پولیس مددگار کے نمبر 15 پر کال بھی کی لیکن پولیس نہیں آئی اور یہ لوگ فرار ہوگئے، اس کے بعد وہ تھانے پر درخواست دینے بھی گئے جس کے بعد سے انھیں فون پر دھمکی آمیز کالیں آ رہی ہیں اور کچھ لوگ بھی آئے ہیں کہ اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کرو ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔
وہ ویڈیو کے آخر میں کہتے ہیں کہ اگر انھیں کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمہ دار وہ ہی لوگ ہوں گے جو مجھے پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
یاد رہے کہ موسم سرما میں سائبرین پردیسی پرندوں کے شکار کے لیے خلیجی ممالک کے خاندان خصوصی اجازت نامے حاصل کرتے ہیں، اس شکار کے دوران اس سے قبل بھی متعدد بار ناخوشگوار واقعات پیش آچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
نوجوان ناظم جوکھیو کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کے بعد پاکستان کے سوشل میڈیا پر انھیں ان پر تشدد کر کے ہلاک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
متعدد صارفین ناظم کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حکام سے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سیف سمیجو نامی ایک صارف نے ٹوئٹر پر اس بارے میں لکھا کہ بلاول بھٹو زرداری ان کے خلاف اقدام الاھاتے ہوئے جنھوں نے دھرتی کے سپوت کو قتل کیا ہے ایک مثال قائم کریں۔ وہ (ناظم جوکھیو) معصوم پرندوں، جانوروں اور قدرتی ماحول کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا، اور اس نے ملزمان کی ایک ویڈیو بنائی جس کے باعث اس کو مار دیا گیا۔ سندھ میں غیر انسانی سلوک کا یہ حال ہے۔
جبکہ فہد مصطفیٰ نامی ایک صارف نے لکھا کہ ٹھٹہ میں وڈیروں نے ایک معصوم انسان کو ہلاک کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ پولیس اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے۔ سندھ میں لگتا ہے قانون کی بالادستی نہیں ہے روزانہ وہاں جاگیردار اور امرا معصوم لوگوں کو مار رہے ہیں۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسمیع چوہدری کا تجزیہ: لیکن یہ وہ ‘افغانستان’ نہیں تھا
Next Article نیب کیجانب سے ریکورکیے گئے815 ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.