Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»رضی الدین رضی کا تجزیہ : سرائیکی خطہ تحریک طالبان پاکستان کی جنم بھومی
تجزیے

رضی الدین رضی کا تجزیہ : سرائیکی خطہ تحریک طالبان پاکستان کی جنم بھومی

ایڈیٹردسمبر 16, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles. columns and poetry of razi ud din razi at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

برادرم ندیم شاہ نے سرائیکی خطے میں انتہاء پسندی کے موضوع پر اپنی تحقیقی کتاب مجھے پندرہ نومبر کو عطا کی تھی ۔ میں نے ایک نظر ورق گردانی کے بعد یہ کتاب اس نیت سے ایک جانب رکھ دی کہ یہ سرسری مطالعے والی کتاب نہیں‌ ہے ۔
گزشتہ ہفتے جب تحریک طالبان پاکستان نے ایک ماہ کی جنگ بندی ختم کرنے کے بعد پاکستان میں دوبارہ حملے شروع کیے تو مجھے اس کتاب کے فوری مطالعے کی ضرورت محسوس ہوئی کہ اس میں کچھ اعداد و شمار اور معلومات ایسی ہیں کہ جو آج کی صورت حال کو سمجھنے میں معاون ثابت ہوئیں ۔
ندیم شاہ صاحب کو میں اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ ندیم کشمیری کے نام سے جانے جاتے تھے۔ کشمیری اس لیے کہ وہ اپنے والدین کے ہمراہ سری نگر سے ہجرت کر کے پاکستان آئے ۔ان کے بھائی سید سیف الدین اب بھی سری نگر میں مقیم ہیں ۔ سیف الدین سری نگر میں جج کے عہدے پر فائز تھے لیکن جب وہاں آزادی کی تحریک نے شدت اختیار کی تو انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ اب وہ وہاں کی کچہری میں سینیئر قانون دان کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔
زیر نظر کتاب میں ندیم شاہ صاحب نے جنوبی پنجاب میں انتہا پسندی کی جڑیں تلاش کرنے کی کوشش کی ہے ۔۔ قارئین محترم ہم عمومی طور پر یہ کہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب ایک امن پسند خطہ ہے اور ہمارا دہشت گردی یا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں لیکن جب حقائق کی چھان بین کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب مفروضے ہیں اور یہ سب دعوے شاید ہم خود کو امن پسند ظاہر کرنے کے لئے اور اپنے خطے کی نیک نامی کے لیے کرتے ہیں ۔ ندیم شاہ صاحب نے بھی یہ تحقیقی کام (Saraiki Region Roots Of Radicalization ) شروع تو اسی لیے کیا تھا کہ وہ اس خطے کو امن پسند ثابت کرنا چاہتے تھے لیکن جب انہوں نے کام کا آغاز کیا اور ایک غیر جانبدار صحافی کے طور پر چیزوں کو کھوجنا شروع کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ معاملات اس کے برعکس ہیں اور حالات ویسے نہیں جیسے بتائے جاتے ہیں ۔
ندیم شاہ نے اپنی اس کتاب میں مختلف مدارس ، مذہبی رہنماؤں ، ان کے باہمی روابط ، ایجنسیوں اور بین الاقوامی قوتوں کے کردار کا تفصیل کے ساتھ احاطہ کیا ہے ۔ کتاب میں ان آپریشنز کی بھی تفصیل ہے جو مختلف اوقات میں‌دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کیے گئے ۔ ان میں آپریشن ردالفساد اور ضرب آہن قابل ذکر ہیں ۔
جامعہ خیر المدارس ملتان ، دارالعلوم مدینہ بہاولپور اور الرشید ٹرسٹ کا تفصیلی تعارف اس کتاب میں موجود ہے اور اس کے ساتھ ہی انتہا پسندی کے فروغ میں ان اداروں کے کردار کو بھی بھر پور انداز میں زیر بحث لایا گیا ۔ مختلف قوموں اور مختلف برادریوں اور گروپوں نے اس حوالے سے جو کردار ہے وہ بھی کتاب میں بیان کیا گیا ہے خاص طور پر راجپوت ارائیں‌ اور سید اس انتہا پسندی کے پھیلاؤ میں بالترتیب پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر کیا کردار ادا کر رہے ہیں ؟ شاہ صاحب نے اس پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے اور دلائل اور حوالوں کے ساتھ ان کے اس کردار کو ثابت کیا ہے ۔ سرائیکی خطے میں لشکر جھنگوی ، جماعت الفارو ق ، لشکر خراسان تحریک طالبان جیسے عسکری گروپ بھی سرگرم ہیں اور یہاں سے انہیں مالی اور افرادی قوت بھی فراہم کی جاتی ۔ جہاد الاسلامی امجد فاروقی گروپ اور سلفی نیٹ ورک کے نام بھی اس حوالے سے قابل ذکر ہیں ۔۔ ندیم شاہ کے بقول تحریک طالبان پاکستان کی بنیاد بھی اسی علاقے میں رکھی گئی اور کم و بیس سات عسکری گروپوں کا ٹی ٹی پی اور القاعدہ کے ساتھ تعلق تھا ۔ انہوں نے لکھا ہے 2016 میں تحریک طالبان پاکستان کے لیے بہاول پور، کبیروالا، ڈیرہ غازی خان اور لیہ سے بھرتیاں کی گیئں۔
اس کتاب میں تفصیل کے ساتھ اعدادوشمار دیے گئے ہیں مختلف مدارس کے مہتتم حضرات کے انٹرویوز اور دیگر تفصیلات بھی اس کتاب میں شامل ہیں ۔
ندیم شاہ صاحب نے دارالعلوم مدینہ بہاولپور سے انتہا پسندی کی جڑیں تلاش کی ہیں خاص طور پر حرکت الجہاد اسلامی ، جیش محمد ، القاعدہ اور ایسی ہی بہت سی تنظیموں کی سپلائی لائین اسی مدرسے میں ہے اس دارالعلوم کو زیادہ شہرت مولانا اظہر مسعود سے حاصل ہوئی جنہیں بھارتی مسافر طیارے کے ہائی جیکروں کے مطالبے پر بھارتی جیل سے رہائی ملی ۔ رہائی کے بعد سے وہ یہاں مقیم ہیں اور بظاہر نظر بند ہونے کے باوجود متحرک ہیں ۔
حاصل کلام یہ کہ اگر حکومت واقعی چاہتی ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے جن الزامات کا سامنا ہے وہ ختم ہوں اور دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف حقیقی معنوں میں کارروائی ہو تو انہیں ریاست کا اثاثہ قرار دینے کی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی ۔ دہشت گردی کے تدارک کے لیے اگر سنجیدہ کوشش کی جائے تو صورت حال تبدیل ہو سکتی ہے ۔ ورنہ ہمیں دنیا دہشت گرد بھی کہے گی اور ہمیں فیٹف کی گرے لسٹ سے بھی نہیں نکالا جائے گا ۔
ندیم شاہ کی یہ کتاب ایک حوالے کی دستاویز ہے ۔ کتاب کا پیش لفظ آئی اے رحمان نے بہت تفصیل کے ساتھ تحریر کیا ہے۔ آئی اے رحمان کے بھانجے راشد رحمان بھی ملتان میں دہشت گردی کا شکار ہوئے اور انہوں نے نشانہ بننے سے چند روز قبل ندیم شاہ کو بتایا تھا کہ میں دہشت گردوں کے نشانے پر ہوں اور اگر مجھے قتل کیا گیا تو فلاں فلاں وکیل اس کا ذمہ دار ہو گا ، ندیم شاہ نے دی نیوز میں یہ خبر بھی دی قاتلوں کے نام بھی لکھے لیکن قاتل پکڑے جاتے تو خاک نشین کا خون رزق خاک کیسے ہوتا ؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ٹی ٹی پی طالبان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleویسٹ انڈیز کو مسلسل تیسری شکست پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کر دیا
Next Article پی پی 206:خانیوال کا ضمنی الیکشن ن لیگ نے جیت لیا، پی ٹی آئی کی نوشین ڈاہا کو شکست
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

طالبان حکومت کے خاتمے کے لیے معمولی قوت درکار ہے ،ہمارا صبر نہ آزمائیں : خواجہ آصف

اکتوبر 29, 2025

روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

جولائی 4, 2025

محمد حنیف کا کالم : انڈیا کو طالبان مبارک

مئی 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.