Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»مظہر عباس کا تجزیہ : سب کچھ تو ٹھیک نہیں
تجزیے

مظہر عباس کا تجزیہ : سب کچھ تو ٹھیک نہیں

ایڈیٹرجنوری 19, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan assembly
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قومی اسمبلی سے منی بجٹ کی منظوری کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے لئے خوشی منانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ہندسوں میں برتری کے اس کھیل میں گو کہ حکومت کامیاب رہی لیکن اس کے نتیجے میں مہنگائی کا جو طوفان اٹھے گا اور حکومت کی مقبولیت کا گراف نیچے آئے گا ایسے میں حکومت کو اپنی ساکھ برقرار رکھنا دشوار ہو جائے گا۔
جو صورتحال ابھر کر سامنے آ رہی ہے خیبر پختونخوا میں دوسرے اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں حکمراں اتحاد کے لئے اپنے قدم جمائے رکھنا دشوار ہو جائے گا۔منی بجٹ کا دفاع کرنے والوں کا خود اعتراف ہے کہ اس سے مہنگائی بڑھے گی اور عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا لیکن انہوں نے امداد کے لئے آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کئے جانے کو بھی مجبوری قرار دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک نامقبول لیکن درست فیصلہ ہے جس طریقے سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے ردعمل کا اظہار کیا وہ وزیراعظم کے لئے چشم کشا ہے، دونوں کا تعلق خیبر پختون خوا سے اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں انہوں نے شکست کا مزا بھی چکھا ہے۔
یہ منی بجٹ ایسے وقت ترمیمی بلز کی شکل میں قومی اسمبلی سے منظور ہوا ہے جب خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ سر پر ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کو سامنے رکھتے ہوئے تحریک انصاف کو اپنے قدم جمائے رکھنا مشکل ہو جائے گا۔وزیر دفاع پرویز خٹک جنہیں خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، ان کے لئے اس سے عہدہ برا ہونا دشوار ہوتا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں دو اہم وفاقی وزراء شوکت ترین اور حماد اظہر سے تکرار بھی ہوئی۔
پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے تحریک انصاف کو خیبر پختون خوا میں دو عام انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کرایا انہیں ہٹاکر محمود خان کو وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا۔
پرویز خٹک کو سیاسی جوڑ توڑ اور سودے بازی کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ عمران خان نے ہی انہیں دل کا غبار نکالنے کی اجازت دی۔ ان حالات ہی میں آئندہ مارچ میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے جب کہ مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم (پاکستان) جنہوں نے منی بجٹ کے حق میں ووٹ دیا ان کے لئے بھی آئندہ عام انتخابات میں مشکلات درپیش ہوں گی۔
حکمراں جماعت تحریک انصاف خود اندر سے منقسم ہے، اسے تنظیمی مسائل کا سامنا ہے، صفوں میں دراڑیں نمودار ہوگئی ہیں اسی لئے عمران خان نے عجلت میں تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کر دیا ہے۔اب پارٹی کے نئے سیکرٹری جنرل اسد عمر ہیں، چار نئے چیف آرگنائزرز بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں جو بلدیاتی اور عام انتخابات کے لئے صف بندی کریں گے۔ اندرون پارٹی اختلافات نمایاں ہو کر سامنے آئے ہیں۔
پرویز خٹک کو خیبر پختون خوا اور علی زیدی کو کراچی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا ایسے میں اگر آئی ایم ایف نے امداد کے لئے نئی شرائط لگائیں یا ایف اےٹی ایف اکثر شرائط پوری کرنے کے باوجود گرے لسٹ میں برقرار رکھتا ہے تو کوئی حیرانی کی بات نہیں۔
عمران خان کے لئے آگے کی راہیں کوئی آسان نہیں لہٰذا اپوزیشن اپنی متوقع پارلیمانی دستوری عددی شکست کے باوجود حکومت کو بددل، حوصلہ شکن اور تقسیم کرنے پر یقیناً خوش ہو گی لیکن ’’اگر مگر‘‘ کی کیفیت دونوں کیمپوں میں برقرار رہے خصوصاً مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے پر بھروسہ کرنے کے لئے تیار نہیں تاہم پیپلزپارٹی کے بغیر اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے پنجاب اور وفاقی حکومتوں کے خلاف تحریک اعتماد لانے کا امکان موجود ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے لئے 27فروری اور پی ڈی ایم نے 23مارچ کی تاریخ دی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہو گا کہ اپوزیشن بحیثیت مجموعی لانگ مارچ کی جانب جاتی ہے یا دھرنے کو ترجیح دی جاتی ہے؟
اگر عمران خان اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنا دیتے ہیں تو دیکھنا ہو گا اپوزیشن کا آئندہ قدم کیا ہو گا؟ کچھ اپوزیشن رہنمائوں کی رائے میں تحریک عدم اعتماد کے بجائے دھرنا یا احتجاجی مارچ زیادہ فائدہ مند ہو گا۔ مہنگائی کے خلاف تحریک چلانا ہو گی۔
ایک اپوزیشن لیڈر کی رائے میں عمران خان کو آئینی مدت مکمل کرنے دینا اور ووٹ کے ذریعے بعدازاں اقتدار سے نکال باہر کرنا زیادہ سودمند ہوگا اس کے لئے پہلے اپوزیشن کو خود اپنی صفوں میں نظم برقرار رکھنا ہو گا۔
عمران خان جانتے ہیں 2018ء کے عام انتخابات میں ’’غیرجانبدار‘‘ ووٹوں نے بھی ان کا ساتھ دیا تھا۔ وزیراعظم کو رواں سال کی آخری سہ ماہی میں کچھ اہم فیصلے کرنے ہوں گے لیکن موجودہ حالات میں جس سیاسی و اقتصادی بے یقینی کا سامنا ہے یہ عمران خان کے لئے کوئی نیک شگون نہیں ہے اس سے اپوزیشن کیا فائدہ اٹھا سکتی ہے؟ یہ علیحدہ بحث ہے۔
( بشکریہ جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جنرل باجوہ عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا جنرل قمر جاوید باجوہ نومبر میں ریٹائر ہوجائیں گے؟
Next Article ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : آنکھوں میں چبھ گئیں تری یادوں کی کرچیاں!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.