Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اشتعال انگیز تقریر : برطانیہ میں الطاف حسین کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع
اہم خبریں

اشتعال انگیز تقریر : برطانیہ میں الطاف حسین کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع

ایڈیٹرفروری 4, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
altaf hussain interpol news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس نے جمعرات کے روز کینزنگٹن کراؤن کورٹ کی بارہ رکنی جیوری کے سامنے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں شہادتیں پیش کرنی شروع دی ہیں۔
برطانیہ میں مقیم الطاف حسین کے خلاف 22 اگست 2016 کو لندن سے ٹیلیفون کے ذریعے پاکستان میں اپنے پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔اس تقریر میں الطاف حسین نے مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف نعرے بلند کیے تھے اور اپنے حامیوں کو کراچی رینجرز کے ہیڈکوارٹرز کے علاوہ اے آر وائی اور جیو کے دفاتر پر حملے کرنے کے لیے اکسایا تھا۔وکیلِ استغاثہ نے بارہ رکنی جیوری کو بتایا کہ الطاف حسین نے 22 اگست 2016 کو دو تقاریر کیں۔استغاثہ کے مطابق الطاف حسین نے صبح اپنی پارٹی کے رہنماؤں کے سامنے تقریر کی۔ جیوری کو بتایا گیا کہ 22 اگست 2016 کی شام الطاف حسین نے ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک جاری رہنے والی تقریر میں ’پاکستان مردہ باد‘ کا نعرہ بلند کیا۔ ان کے حامیوں نے بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے وہی الفاظ دہرائے۔
استغاثہ کے وکیل نے جیوری کو بتایا کہ جب الطاف حسین نے یہ تقریر کی تو وہ اس وقت ایم کیو ایم کے سربراہ تھے۔عدالت کو بتایا گیا کہ الطاف حسین کی تقریروں کا مقصد کراچی میں لوگوں کو اشتعال دلانا تھا۔ الطاف حسین نے پہلی تقریر میں مبینہ طور پر کہا تھا کہ وہ ایک چاہتے ہیں کہ پانچ سے دس لاکھ لوگ کراچی پریس کلب کے باہر جمع ہوں جہاں ایک بھوک ہڑتال کیمپ لگایا گیا تھا۔عدالت کو بتایا گیا کہ الطاف حسین لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو کراچی میں پاکستان رینجرز کے ہیڈکوارٹرز بھیجنا چاہتے تھے۔
استغاثہ کے مطابق الطاف حسین نے اپنے حامیوں کو دو میڈیا ہاوسز، اے آر وائی اور جیو کے دفاتر میں جا کر ان کے آپریشنز کو بند کروانے تلقین کی تھی جنھوں نے لاہور ہائی کورٹ کے ایک حکم کی روشنی میں الطاف حسین کی تقاریر نشر کرنا بند کر دی تھیں۔
استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ جب پاکستان رینجرز نے 2015 میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن شروع کیا تو اس سے ایم کیو ایم دباؤ میں آئی۔استغاثہ نے الطاف حسین کی تقریر کے بعد کراچی میں پھیلنے والی بدامنی کی ویڈیو فوٹیج بھی عدالت کو دکھائی جس میں ایک شخص ہلاک اور کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔استغاثہ نے جیوری کو بتایا کہ الطاف حسین نے متنازع تقریر کے بعد ٹوئٹر کے ذریعے پاکستان کے خلاف نعرے بلند کرنے پر معافی طلب کی۔
الطاف حسین نے کہا: ‘میں اپنے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے معافی مانگتا ہوں۔ میں دباؤ میں تھا۔ میں اپنے ادا کیے ہوئے الفاظ پر شرمندہ ہوں۔”استغاثہ کے وکیل نے کہا کہ الطاف حسین کی جانب سے معافی اس بات کی تصدیق ہے جو انھوں نے ایک روز کی تھی۔مقدمے کی کارروائی جمعے کو بھی جاری رہے گی۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

الطاف حسین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : عمران خان کا دورہ چین، قرض کے علاوہ کیا حاصل ہوگا؟
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایک بدذوق ماتحت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج

فروری 5, 2026

الطاف حسین نے عمران فاروق کو قتل کرایا، مہاجروں کو جرائم پیشہ قائد ملا مصطفیٰ کمال

دسمبر 28, 2025

برطانیہ: ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار : کارکنوں سے دعا کی اپیل

جولائی 12, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.