Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ : نامعلوم افراد نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسر کو سگے بھائی سمیت قتل کر دیا
  • عید سے پہلے پیٹرول 6 روپے لیٹر سستا کر دیا گیا : ایک ہفتے میں گیارہ روپے کی کمی
  • قلات میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے افسر سمیت دو اہلکار ’اغوا‘
  • جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی میں ’خونیں جھڑپ‘ کے دوران 18 شدت پسندوں کی ہلاکت
  • بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی حکومت کو پریشان کر دیا
  • بلوچستان میں دستی بم حملہ ، پولیس اہلکار زخمی ، افسر سمیت چار افراد اغوا
  • صنم سعید تو ٹھیک ہے پر عمران خان کب رہا ہو گا ؟ : وسعت اللہ خان کا کالم
  • ساگوان کی کرسی اور سرمائی خواب : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایم پی اے ثاقب چدھڑ اداکارہ مومنہ سے شادی کرنا چاہتے تھے ؟ ہراسانی کے الزامات پر مریم نواز کا نوٹس
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: ہم ہیں خوامخواہ اس میں
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: ہم ہیں خوامخواہ اس میں

ایڈیٹرمارچ 27, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
amna mufti logo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

صحافیوں اور تجزیہ کاروں پہ یہ وقت بڑا بھاری ہے۔ انسان تو خیر یہ کیا بنیں گے حالانکہ بڑے صاحب نے اب تو خود اپنے منھ سے کہہ دیا ہے لیکن خیر، اس وقت تو یہ سب حالات حاضرہ کی دائی بنے ہوئے یہ پتا لگا رہے ہیں کہ ‘کل کیا ہو گا؟’
جب تک یہ سطور آپ کے پاس پہنچیں گی، وہ ‘کل’ آج بن چکا ہو گا۔
عمران خان صاحب جو کہ تادم تحریر وزیراعظم ہیں (اور ہماری خواہش ہے کہ وہ اپنی مدت پوری کریں)، اپوزیشن کی ریلیوں کے توڑ پہ ‘امر بالمعروف’ کا جلسہ کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ ایک سرپرائز بھی دیں گے جو ترپ کا ایک ایسا پتہ ہے کہ ساری بازی ہی پلٹ دے گا۔
بات یہ ہے کہ جو کھیل جاری ہے یہ کھیل ہم بارہا دیکھ چکے ہیں۔ ’مجھے کیوں نکالا‘ اور ’اگر مجھے نکالا‘، ڈکٹیشن نہیں لوں گا،‘ ’نیوٹرل کیوں ہیں۔‘ یہ جملے بظاہر مختلف ہیں لیکن بین السطور مخاطب ان کا ایک ہی ہے۔ وہ کون ہے جو ملک میں وزیراعظم رکھتا اور نکالتا ہے، جو برسہا برس سے زندہ ہے، نام بدل کے، قالب تبدیل کر کے پھر سے آجاتا ہے، کون ہے یہ؟ آپ جانتے ہوں تو ہمیں بھی بتائیے گا۔
صورتحال کا جائزہ لینے والوں کو یہ علم تو ہو چکا ہے کہ چاروں اکے، بادشاہ اور بیگیاں تو کوئی پہلے ہی اڑا چکا ہے۔ اب تو فقط چڑی کی دکی، پان کا نہلا، اینٹ کی پنجی اور حکم کا غلام ہی ہاتھ میں رہ گئے ہیں۔
ممکن ہے ان ہی میں سے کوئی پتا کام کر جائے۔
یہ کھیل تو جو ہے سو ہے ،سوال یہ ہے کہ وہ جو سال بہ سال یہ کھیل کھلواتے ہیں، اب تک تھکے کیوں نہیں؟ ہر دوسرے برس ایک مسخرے کے سر پہ تاج رکھتے ہیں اور جب اس کی گردن موٹی ہو جاتی ہے تو اسی کی گردن میں پھندا ڈال دیتے ہیں، کب تک یہ کھیل جاری رکھیں گے؟
عمران خان صاحب آج اسی طرح بے بس اور غصے میں نظر آرہے ہیں جیسا کہ کتنوں کو ہی ان سے پہلے بھی ہم تلملاتے دیکھ چکے ہیں۔ سیاست خالہ جی کا گھر نہیں ہے لیکن جس طرح ہمارے کچھ بزرگ شاعر، ادب میں ہر نو وارد لڑکی کو ’نسائی جذبوں کی شاعرہ‘ بنانے کے درپے رہتے ہیں، اسی طرح ‘ وہ ‘ ہر ایرے غیرے کو پہلے سیاستدان اور پھر وزیراعظم بنانے کے داؤ میں رہتے ہیں۔
یہ اور بات کہ وزیر اعظم کی کرسی میں کچھ ایسی کرامات ہیں کہ لکڑی کا پتلا بھی بٹھا دیں تو کہیں نہ کہیں چوں چرا تو کر ہی بیٹھتا ہے، وہ بھی منظور نہیں۔
‘زن ،زر اور زمین‘ تینوں ہی جھگڑے کی جڑ ہیں۔
موجودہ سیٹ اپ کا انتخاب جب کیا گیا تو وہ تینوں علتوں سے پاک تھا لیکن اقتدار کی کشش پہلے ایک اور پھر باقی دو برائیوں کو بھی دامن میں سمیٹ لائی۔ پونے چار برس میں کہانی یہاں تک پہنچ جائے گی، کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔
تو صاحبو! ترپ کا پتا، استعفی ہے، قبل از وقت انتخابات یا کچھ اور، یہ معلوم ہونے میں تو اب چند گھنٹے ہی باقی ہیں۔
لیکن پتے کی بات یہ ہے کہ ترپ کا پتا کھلنے پہ بھی بازی تو ان ہی کے ہاتھ رہے گی جن کا کیسنو ہے، ہم اور آپ تو ہیں ‘خوامخواہ اس میں۔’
لگے ہاتھوں استاد ذوق کا ایک شعر سن لیجیے۔۔۔
ہم سے بھی اس بساط پہ کم ہوں گے بد قمار
جو چال ہم چلے سو نہایت بری چلے
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعرفان صدیقی کا کالم:سو چھید والی جھولی، کوچہ رقیب، اور جناب وزیر اعظم
Next Article وزیراعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 23, 2026

کوئٹہ : نامعلوم افراد نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسر کو سگے بھائی سمیت قتل کر دیا

مئی 23, 2026

عید سے پہلے پیٹرول 6 روپے لیٹر سستا کر دیا گیا : ایک ہفتے میں گیارہ روپے کی کمی

مئی 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 23, 2026
  • کوئٹہ : نامعلوم افراد نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسر کو سگے بھائی سمیت قتل کر دیا مئی 23, 2026
  • عید سے پہلے پیٹرول 6 روپے لیٹر سستا کر دیا گیا : ایک ہفتے میں گیارہ روپے کی کمی مئی 23, 2026
  • قلات میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے افسر سمیت دو اہلکار ’اغوا‘ مئی 23, 2026
  • جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی میں ’خونیں جھڑپ‘ کے دوران 18 شدت پسندوں کی ہلاکت مئی 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.