Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کاکالم:ایم ایس سی پاس خود کُش بمبار
کالم

یاسر پیرزادہ کاکالم:ایم ایس سی پاس خود کُش بمبار

ایڈیٹرمئی 2, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shari baloch
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پہلا سوال:ایم ایس سی ڈگری کی حامل، تعلیم یافتہ لڑکی ، جو دو بچوں کی ماں ہو، فلسفے اور تاریخ کی کتابیں پڑھتی ہو، ٹویٹر پر اپنے شوہر اور بچوں کے تصاویر پوسٹ کرتی ہواور اسکول میں پڑھاتی بھی ہو ، اگر خود کُش جیکٹ پہن کر چار بے گناہ افراد کو ہلاک کردے تو کیا اُس میں اور طالبان میں کوئی فرق ہوگا ؟دوسرا سوال:کیا مسلح جدو جہد ، چاہے وہ اپنے حقوق کے حصو ل کے لیے ہو، آزادی کے لیے ہو یا کسی اعلی ٰ و ارفع نظریے کی بالادستی کی خاطرہو، کو جائز قرار دیا جا سکتا ہے ؟ تیسرا سوال: اگر مسلح جدوجہد کسی بھی اعتبار سے جائز فعل نہیں تو پھر کیافرانز فانن اور چی گویراکی تصاویر محض دیواروں پر آویزاں کرنے کی غرض سےلگائی جاتی ہیں ؟ چوتھا سوال : معاشرے کا سب سے پسا ہوا طبقہ، جس کی کوئی شنوائی نہیں، جب اپنی مسلح جدوجہد میں عام شہریوں کو نشانہ بناتا ہے تو کیا اس فعل کی حمایت کی جا سکتی ہے ؟ پانچواں سوال: کیا خود کش حملوں کے نتیجے میں ریاست مجبورہو کر اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرتی ہے یا الٹا اُس طبقے پر زمین مزید تنگ کر دی جاتی ہے ؟
کراچی یونیورسٹی میں خود کُش دھماکہ ہوا، اِس دھماکے کی ویڈیو فوٹیج بھی سامنے آگئی ،اِس فوٹیج میں ایک برقع پوش عورت کو دیکھا جا سکتا ہے جوایک وین کا انتظار کر رہی ہے، جونہی وہ وین قریب آتی ہے عورت خود کو دھماکے سے اڑا دیتی ہے ، نتیجے میں وین میں سوار چار لوگ جاں بحق ہو جاتے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں وین کے ڈرائیور سمیت تین چینی اساتذہ بھی شامل ہیں جو کراچی یونیورسٹی کے ’کنفیوشس سنٹر‘ میں تعنیات تھے ۔دھماکے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی اور وجہ یہ بتائی کہ چین بلوچستا ن میں سی پیک کے نام پربلوچی وسائل پر قبضہ کر رہا ہے جس کے خلاف وہ مزاحمت کررہے ہیں اور یہ دھماکہ اسی ’مزاحمت ‘ کا حصہ ہے ۔ اِس واقعے کے بعد جو رد عمل سامنے آیا اُس میں ہرطبقہ فکر کے افراد نے ،بشمول اُن کے جو بلوچستان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہتے ہیں ،دھماکے کی مذمت کی مگر ساتھ ہی اِس قسم کے تبصرے بھی کیے کہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ آخر کیوں ایک پڑھی لکھی لڑکی خود کُش بمبار بننے پر مجبور ہوئی ، اب بلوچوں پر مزید ظلم ہوگا، مزید افراد لاپتا ہوں گے ،ریاست کو چاہیے کہ وہ بلوچستان کے بارے میں اپنی پالیسی کا گہرائی سے جائزہ لے، وغیرہ۔یہیں سےوہ اوپر والے پانچ سوالات جنم لیتے ہیں ۔
ہم لوگوں کو، جو لاہور ،کراچی ،اسلام آباد کے پُر آسایش گھروں میں رہتے ہیں ،یہ اندازہ ہی نہیں کہ بلوچستان میں زندگی کیسی ہے ، ایک عام بلوچی شخص کیا سوچتا ہے ، اُس کو اپنے مستقبل کے بارے کس قسم کی نا امیدی ہے اور وہ ہماری ریاست کے اقدامات کو کس نظر سے دیکھتا ہے۔کبھی کبھی جب میں بلوچستان کے وسائل ،وہاں کے لوگوں کے حقوق ، اُن پر ہونے والے مظالم،انتہائی غربت اور پسماندگی میں زندگی گزارنے والے بلوچ عوام اور لاپتا افراد کے لواحقین کے بارے میں سوچتاہوں تو کانپ اٹھتاہوں ،مجھے لگتا ہے کہ اِن تمام معاملات میں ہمیں بلوچ عوام کے نقطہ نظر کی سو فیصد حمایت کرنی چاہیے کیونکہ بلوچستان کا مفاد ہی پاکستان کا مفاد ہے ۔مگر اِس غیر مشروط حمایت کے باوجود اُس خود کُش حملے کا جواز فراہم نہیں کیا جا سکتا جو تیس برس کی شاری بلوچ عرف برمیش نے جامعہ کراچی میں کیا۔اُس کی وجہ یہ ہے کہ اگر اِس حملے کا جواز تراشا جا سکتا ہے تو پھر طالبان کے خود کُش حملوں کا جواز قبول کرنے میں کیا حرج تھا؟ شاری بلوچ کا خود کُش حملہ محض اِس وجہ سے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ فلسفے کی کتابیں پڑھتی تھی اور طالبان کا حملہ محض اِس وجہ سے ناجائز نہیں ہوسکتا کہ وہ ٹخنوں سے اونچی شلوار پہنتے تھے ۔مسلح جدو جہد بظاہر بہت رومانوی تصور ہے ، چی گویرا سے لے کر نیلسن منڈیلا تک سب نے اپنے حقوق کے لیے بندوق اٹھائی ،مگر اِس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ نہتے شہریوں کا قتل عام شروع کردیں ،شاری بلوچ نے جن چار لوگوں کا قتل کیا ،اُن میں سے ایک غریب ڈرائیور تھا ، جس کے بیوی بچے اب نہ جانے کس حال میں ہوں گے ، اور باقی تین چینی باشندے، عام سیدھے سادے معصوم لوگ تھے جن کا سی پیک ، گوادر، بلوچستان سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔میں نے شاری بلوچ کا ٹویٹر اکاؤنٹ دیکھا ہے ، اس اکاؤنٹ کودیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے وہ انقلاب ، مزاحمت اور مسلح جدوجہد جیسے تصورات سے بہت متاثر تھی ، خود کُش حملے سے دس گھنٹے پہلے اُس نے معنی خیز انداز میں ’خدا حافظ‘ کی ٹویٹ کی جو کچھ یوں تھی ’رخصت اف اوران سنگت‘۔ایک اور ٹویٹ میں اُس نے لکھا کہ ’میں کہانی تو نہیں ہوں کہ صدا رہ جاؤں، میں نے کردار نبھانا ہے چلے جانا ہے۔‘اسی طرح ایک ٹویٹ میں اُس نے چند کتابوں کی تصویر دکھائی اور لکھا کہ انہیں پڑھنے کا ارادہ ہے ، اِن کتابوں میں کافکا، گیبرئیل گارشیا مارکیز اور رچرڈ ڈاکنز کی کتابیں شامل تھیں۔ظاہر ہے کہ اِس قسم کی لڑکی نے جب خود کش دھماکہ کیا تو بہت سے لوگ یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ ضروری ہے اورسوچنا چاہیے کہ ایسی لڑکی نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔اِس میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہئے اور اس کے لیے ہمیں کسی تعلیم یافتہ خود کُش بمبار کے حملے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے مگر یہ خود کُش حملہ کسی طور درست قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ خود کُش بمبار چاہے آکسفورڈ کا تعلیم یافتہ ہو یا مدرسے کا، اگر وہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنائے گا تو یہ جرم ناقابل معافی ہی کہلائے گا۔
جامعہ کراچی کے خود کُش حملے سے بلوچ عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا ہوں گی، یہ بات لکھتے ہوئے مجھے سخت تکلیف ہو رہی ہے کیونکہ بلوچستان کے لوگوں کے لیے تو پہلے ہی حیات جرم ہے اور زندگی وبال ہے،اِس حملے سے اُن کی تکالیف بڑھ جائیں گی اور اُن کی ’کاز‘ کو بھی نقصان پہنچے گا۔لاپتا افراد کے لواحقین جب اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھا کر اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر خاموشی سے بیٹھتے تھےتو روح لرزجاتی تھی ،یہ درجن بھر لوگ اپنی پردہ دار عورتوں اورمعصوم بچوں کے ساتھ خالی خالی آنکھوں سے اپنے ارد گردکھڑی پُر شکوہ عمارتوں کو دیکھ کرسوال کرتے تھےکہ اُن کے پیارے کس قانون کے تحت اور کس جرم میں اٹھائے گئےہیں تویہ سوال ہمارے چہرے پر ایک زناٹے دار تھپڑ کی طرح لگتا تھا۔ہم لاکھ تاویلیں دیتےکہ یہ لوگ غیر قانونی سرگرمی میں ملوث تھے یا کسی دہشت گردی کے جرم میں مطلوب تھے ، بات نہیں بنتی تھی ، کیونکہ ملک کا آئین بہرحال انہیں اپنے قانونی دفاع کا حق دیتا تھا ۔بے شک بلوچستان سے متعلق پالیسیوں میں خرابی ہوگی اور وہ سب خرابیاں درست کرنا ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے مگر کیا اِس خود کُش حملے کی وجہ سے ریاست اُن پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہو جائے گی تو جواب ہے کہ نہیں ، ریاستیں اِس طرح خود کُش حملہ آوروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکتیں۔سری لنکا کے صوبے جافنا میں تامل ٹائیگرز کی تحریک اِس سےکہیں زیادہ متشدد تھی اورتامل باغیوں نے تو ریاست کے اندر ریاست بھی بنا رکھی تھی مگر اِس کے باوجود وہ سری لنکا کی فوج کے آگے نہیں ٹِک سکے، پاکستان تو اُس کے مقابلے میں کہیں زیادہ مستحکم ہے ۔ بلوچ مزاحمت کاروں کو یہ بات سوچنی ہوگی کہ وہ جس راستے پر چل رہے ہیں اُس کا کوئی بھی نتیجہ اُن کے مفاد میں نہیں نکل سکتا۔ خود کُش حملے میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والی لڑکی کے مقابلے میں اُس معصوم بلوچ بچے کا احتجاج کہیں زیادہ پُر اثر ہے جو اپنےلا پتا والد کی تلاش میں شاہراہ دستور پراپنی ماں اور بہنوں کے ساتھ بیٹھاہے ۔سو یہ فیصلہ اب اُن مزاحمت کاروں کا ہے کہ انہوں نےکون سا راستہ اپنانا ہے!
(گردوپیش کے لیےارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:میری بُکل دے وِچ چور
Next Article نجم سیٹھی کا تجزیہ : بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.