Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب
  • کوئٹہ : ٹرین کے قریب دھماکہ : عید منانے کے لیے جانے والے 20 فوجی ہلاک، 70 زخمی
  • نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ : نامعلوم افراد نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسر کو سگے بھائی سمیت قتل کر دیا
  • عید سے پہلے پیٹرول 6 روپے لیٹر سستا کر دیا گیا : ایک ہفتے میں گیارہ روپے کی کمی
  • قلات میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے افسر سمیت دو اہلکار ’اغوا‘
  • جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی میں ’خونیں جھڑپ‘ کے دوران 18 شدت پسندوں کی ہلاکت
  • بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی حکومت کو پریشان کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:رنگ برنگی عینکیں اور جہانِ درویش
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:رنگ برنگی عینکیں اور جہانِ درویش

ایڈیٹرمئی 9, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس دنیا کے حوالے سے موجود ہر علم حاصل کرنا بلکہ اسے جاننا فرد کے بس کی بات نہیں۔ دنیا کا مشاہدہ ہر فرد اپنے مخصوص ویژن، ادراک، دانش اور نقطۂ نظر کے حوالے سے کرتا ہے اور یہ کسی ایک پہلو کے بارے میں ہوتا ہے، جس کی جہاں تک رسائی ہےاس کی نظر وہاں تک پہنچتی ہے۔کچھ اپنے سامنے پڑی چیزوں کا ادراک کرنے کے قابل نہیں ہوتے اور کچھ آنکھ بند کرکے بھی وہ منظر دیکھ لیتے ہیں جو ہماری ظاہری حدود میں نہیں سما سکتا۔یہ ساری صلاحیتیں قدرت کی عطا کی ہوئی ہیں تاہم کچھ صلاحیتوں کو متحرک کرنے میں انسان کا اندرونی نظام، دلچسپی اور ماحول اثر انداز ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ کائنات کا سارا نظام جو ہمارے سامنے ایک کینوس پر رکھی تصویر کی طرح موجود ہے ، ہم سب اس کی توجیح اپنے علم اور حدود کے مطابق کرتے ہیں۔ہر فرد کی صلاحیت اور رائے مختلف ہوتی ہےکیوں کہ اس کا دماغی اور روحانی نظام مختلف ہوتا ہے۔ کوئی دنیا کو طبی سائنس کی لیبارٹری میں مقید کر کے اپنے سوالوں کے جواب تلاشتا ہے۔ کوئی عقیدے کی نگاہ سے اس کو پرکھتاہے اور کوئی شاعر کا دل اوڑھ کر دل کے مچلتے احساسات کی آنچ میں سمانے کی جستجو سے آغاز کرتا ہے۔ کوئی عقل اور کوئی وجدان کی راہ اپنا کر دنیا کے الجھے نقشے میں سیدھا رستہ ڈھونڈنے اور سمجھنے کی کوشش کرتا ہے
انسان کا تمام سفر خود اور کائنات کو سمجھنے اور اس نقطے کو تلاشنے میں گزر جاتا ہے جو ہم آہنگی کی ضمانت ہے۔اگر اس تمام تگ و دو کے نتیجے میں سامنے آنے والی تحقیق پر غور کیا جائے تو کُھلتا ہے کہ انسان نے جس رنگ کی عینک پہن رکھی ہو اسے ویسا ہی دکھائی دیتا ہے،جس نے سائنس اور ظاہری علوم کی عینک پہن رکھی ہے اسے آنکھوں دیکھے تجربے اور مشاہدے پر یقین ہے وہ نظر سے اوجھل جہانوں پر کم یقین کرتا ہے اور جس نے وجدان کی عینک پہن رکھی ہے اس کا احاطہ اور دائرہ کار وسیع ہوتاہے وہ ظاہری کے ساتھ باطنی آنکھ کا سِرا جوڑ کر دنیا کو ایک مختلف زاویے سے سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ عینکیں دراصل وہ مکتبہ فکر ہیں جو کسی انسان کی مخصوص سوچ،وابستگی اور نقطہء نظر کو ظاہر کرتی ہیں،یوں اس قصے کو مختصر کریں تو انسان کی نظریاتی اساس کے دو مکتبۂ فکر سامنے آتے ہیں۔
مادی اور روحانی۔ مادیت کا تعلق،سائنس، عقل اور دنیاوی ترقی کے علاوہ آرام و آسائش، نفع نقصان اور طاقت و حکومت کے حصول سے ہے، یہاں اکثر طاقت کا جذبہ جنون کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور انسان اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ماردھاڑ اور خطرناک جنگوں کی راہ اپناتا ہے، ہر شے پر قبضے کی خواہش انسان کو بے رحم بنا دیتی ہے، وہ دوسروں کے وسائل سے زندگیوں تک سے کھیلنے کو جائز سمجھنے لگتا ہے اور معاشرتی ڈھانچہ اس زوال کی جانب چل پڑتا ہے جو اس وقت دنیا کے منظرنامے پر موجود ہے، جبکہ روحانی سطح پر آگے بڑھنے والے کا تعلق روح،دل، احساس، انسانی قدروں اور انسانی فلاح سے ہے۔یہ درجہ انسان کو درویشی کی عینک عطا کرتا ہے جو سراسر محبت کے رنگ اجاگر کرتی ہے۔ہر طرح کا ادب و فن اسی درجے پر فائز لوگوں کی میراث بنتا ہے۔تصوف اور عشق کی شمع بھی اسی در پر جلوہ افروز ہوتی ہے۔
سطحی سوچ کوئی بڑا ادب تخلیق نہیں کر سکتی، حقیقی ادیب ہمیشہ درویشانہ مزاج کا حامل ہوتا ہے۔یہی درویشی اسے وسعت خیال عطا کرتی ہے اور وہ عام واقعات میں سے خاص نکتے سامنے لا کر زندگی کی راہیں روشن کرتاہے۔کئی مہینوں سے میری لائبریری کی میز پر ایک کتاب رکھی تھی جس کے کچھ صفحات میں ایک بار پڑھ چکی تھی مگر کتاب میں درج کچھ واقعات نے میری توجہ کو تفصیلی مطالعے کی دعوت دی جسے کئی مہینوں بعد قبولیت حاصل ہوئی۔ اس کتاب کا نام’’ جہانِ درویش‘‘ ہے۔کینیڈا میں مقیم عمران نذیر چوہدری کی یہ تصنیف اکیس افسانوں پر مشتمل ہے۔افسانے کی صنف میں اسے ایک نیا اور دلنشین اضافہ کہہ سکتے ہیں کہ اس میں سچی کہانی کا سا بہاؤ، افسانے کا سا سحر انگیز ماحول اور داستان گوئی جیسی اثر انگیزی ہے۔ مصنف نے اپنے ارد گرد پھیلے منظرنامے سے کچھ واقعات کو افسانوں کے رنگ میں ڈھال کر عمدہ کاوش کی ہے۔
وہیں اس کے دل کے قریب موجود مقدس اور محبوب رشتوں کا سلسلہ بھی موجود ہے جو اب اس کی دنیا میں موجود نہیں مگر ان کا احساس اسے ہر لمحہ ہے بچپن، لڑکپن اور جوانی کے دور میں ان کی رہنمائی، محبت اور شفقت کو سوچتا ہے تو ان کی عظمت اور محبت کا احساس توانا تر ہو جاتا ہے۔وہ خود والد کی مسند پر بیٹھ کر اپنے والدین کی عظمتوں کا اعتراف کرتا ہے تو شخصیت کی تفہیم کے نئے در کھلتے چلے جاتے ہیں اور ہمیں ان افسانوں میں خاکہ نگاری کا لطف محسوس ہونے لگتا ہے۔وہیں آج کے دور میں مدھم پڑتی اقدار کے اس ماحول کو دیکھ کر خود احتسابی کی تحریک ابھرتی ہے۔موقع ملے تو جہانِ درویش کے طلسم کدے کی ضرورسیر کیجئے۔موتیوں جیسے لفظ آپ کو مالا مال کرنے کے منتظر ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکشور ناہیدکا کالم:دنیا میں کون امن نہیں چاہتا؟
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:سماجی روایات اور دلوں کی بڑھتی الجھنیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 25, 2026

کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی

مئی 25, 2026

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب

مئی 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 25, 2026
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی مئی 25, 2026
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب مئی 24, 2026
  • کوئٹہ : ٹرین کے قریب دھماکہ : عید منانے کے لیے جانے والے 20 فوجی ہلاک، 70 زخمی مئی 24, 2026
  • نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.