Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم: ’سازش‘ کے بیانیے کے مقابلے میں حکومت کا ’بےدم‘ بیانیہ
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم: ’سازش‘ کے بیانیے کے مقابلے میں حکومت کا ’بےدم‘ بیانیہ

ایڈیٹرمئی 10, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan sad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بس میں سوار ہونے والے شخص کے ہاتھ میں ایک گٹھڑی اور دوسرے ہاتھ میں چند شیشیاں تھیں۔ مسافر نے سوار ہوتے ہی یہاں وہاں دیکھا اور اپنے مطلب کے چند چہرے دیکھ کر مطمئن ہو گیا۔
ان چہروں میں ہچکلولے کھاتی بس میں چکراتے سر کو تھامتے کچھ نوجوان، بچے پیدا کر کر کے کئی طرح کی بیماریوں کا شکار چند خواتین اور باہر نکلی توند والے بعض حضرات شامل تھے جو مال بکنے کی ضمانت تھے۔
بھائی جان، قدردان، مہربان، بہنوں، بھائیوں! مترو اور بیلیو۔۔ آپ کے معدے میں تبخیر ہے یا ہوا، ہاضمے کا مسئلہ ہے یا پیٹ درد، خانہ خراب ہے یا قسمت۔ رشتوں کی بندش ہے یا نالائق اولاد، محبوب بے وفا ہے یا رشتے داروں کا جادو ٹونہ۔۔۔ یہ پھکی نہ صرف کارآمد ہے بلکہ آپ کے سارے مسائل کا حل بھی۔
ایک ہی سانس میں بس میں بیٹھے کئی لوگ متوجہ ہوئے، جن کے پیٹ میں ہوا تھی یا جن کے ڈکار بند تھے، جن کے معدے میں تبخیر تھی یا درد۔۔۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اشخاص بھی متوجہ ہوئے جن کے رشتوں کی بندش تھی یا جن کو اس بات کا خدشہ تھا کہ اُن کے رشتہ دار اُن پر جادو ٹونہ کر رہے ہیں۔
پھکی یا چورن بیچنے والے سے کسی نے نہ پوچھا کہ بیچ آپ پھکی رہے ہیں اور علاج جادو ٹونے کا بھی کر رہے ہیں۔ مسائل میں گھری عوام نے اُس اعتماد پر یقین کر لیا جو جھوٹ ہی سہی مگر اُن کے مسائل کو دو چُٹکیوں میں حل کر رہا تھا اور ساتھ ہی ساتھ اصل مسائل کو فریب کے پہناوے میں چھپا بھی رہا تھا۔
پاکستانی سیاست میں بھی کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے۔ 27 مارچ سے اب تک قوم ایک سازشی خط کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔ حد تو یہ ہے کہ اب تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ہر بات کا الزام امریکی سازش پر دھر رہے ہیں۔ آلو پیاز کی قیمتوں سے لے کر نالہ لئی کے نا بن سکنے تک کا ہر الزام بیرونی سازش پر دھرا جا رہا ہے۔
جو چورن اُن کے ہاتھ لگا ہے اُن کے چاہنے والے اُس پر بھر پور یقین کر رہے ہیں۔۔۔ وجہ عمران خان صاحب کا وہ اعتماد ہے جس کو فُل نمبر ملنے چاہئیں۔ یہ چورن کب تک بکے گا کوئی نہیں جانتا۔ یہ کیوں بک رہا ہے، یہ سب جانتے ہیں۔
ریاست اور حکومت کسی ان دیکھے خدشے اور خوف کا شکار ہیں اور طاقت کے استعمال سے گریزاں بھی۔
بہر حال اب ‘بیانیہ’ بن چکا ہے اور خان صاحب کی طاقت کا مرکز سوشل میڈیا اُس کی ترویج میں شب و روز مصروف ہے۔ وہ جو کبھی گیٹ نمبر چار سے اٹھتے نہ تھے اب آنکھیں دکھا رہے ہیں اور میڈیائی جادوگر جو قومی اداروں کے بل بوتے اپنی جگہ بنا رہے تھے اب اداروں کے صحن میں لُڈیاں ڈال رہے ہیں اور مقتدر حلقے ششدر۔۔۔
یہ نُکتہ اپنی جگہ اہم ہے کہ بیانیے میں جان ہے یا نہیں لیکن نئی حکومت کے لائحہ عمل میں فی الحال کوئی دم نظر نہیں آ رہا۔ معاشی محاذ سے لے کر سیاسی محاذ تک شہباز شریف صاحب کی حکومت کے پاس یا تو بیانیے کا کوئی توڑ سر دست موجود نہیں یا پھر عمران خان کے تھکنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب عمران خان جس طرح سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہے ہیں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ کارکردگی کے محاذ پر شکست کے باوجود جس طرح ایک ان دیکھے مراسلے کا واویلا کیا جا رہا ہے اُسے سیاست کہیں یا جہالت یا عوام کا ایک اور استحصال۔۔۔
دیکھنا یہ ہے کہ کیا تحریک انصاف کے حامیوں کے علاوہ دیگر جماعتوں کے ووٹر بھی تحریک انصاف کے بیانیے سے متاثر ہو رہے ہیں یا پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مایوس لوگ دوبارہ لوٹ کر آ رہے ہیں۔ یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ امریکہ مخالف جذبات کو جس طرح اپنی حمایت میں استعمال کیا جا رہا ہے یہ کس قدر دیر پا ہو گا اور کیا یہ حمایت ووٹ کی طاقت میں بدلی جا سکے گی۔۔۔ یہ سوال بے حد اہم ہے۔
حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کا نظریاتی ووٹ بینک کم نہیں ہے لیکن گزشتہ ایک ماہ میں ان حکومتی جماعتوں نے اپنے کارکنوں کو مخالف بیانیہ نہیں دیا۔ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والی منفی اور بے بنیاد مہم کی روک تھام کے قانونی پہلو بھی نہیں آزمائے گئے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے اسکینڈلز پر بھی تحقیقات کا آغاز نہیں ہوا۔
ایسے میں عمران خان ہر لائحہ عمل میں ایک قدم آگے دکھائی دے رہے ہیں یہاں تک کہ گرفتاری کی صورت میں ملک کو جام کرنے کا فیصلہ بھی کر چُکے ہیں اور اب وہ اپنی سیاسی تحریک کو ‘جہاد’ کا نام دے رہے ہیں۔ سیاست اور پھر مذہب کا تڑکہ وہ خطرناک کارڈ ہے جس کا توڑ صرف ریاست کے پاس ہے۔
معاشی اور سیاسی اعتبار سے پاکستان جس بحران کا شکار ہے وہ نا صرف عدم استحکام بلکہ تصادم کی صورت اختیار کر سکتا ہے جس کی ایک مثال سری لنکا ہے جو معاشی بحران کے بعد اب سیاسی اور ریاستی بحران کی جانب بڑھ چکا ہے۔۔۔ عوام سڑکوں پر ہیں، ادویات اور اشیائے خورد و نوش کی قلت ہو چکی ہے جبکہ حکومت مخالف مظاہروں اور جھڑپوں میں شریک نوجوانوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیائی کارکنوں کی ہے۔ اس سلسلے میں خان صاحب کو ہلکا لینا قطعی طور پر بے وقوفی ہو گی۔
نئی حکومت کے لئے کئی ایک چیلنجز ہیں جہاں آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ایک طرف اور مہنگائی دوسری طرف جبکہ بحران میں پھنسی سیاسی جماعتیں جن کے نازک کندھوں پر معیشت، سیاست اور خان صاحب کی کارکردگی کا بوجھ بھی آن پڑا ہے۔
حالات اُس نہج پر آ چکے ہیں جہاں خان صاحب نے حالات سدھرنے نہیں دینے اور نہ ہی نظام چلنے دینا ہے۔ ریاست سوشل میڈیا کے ہوے کا شکار ہو گئی ہے جبکہ اُسے خوف سے نکل کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہوں گے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعامر لیاقت مجھے نماز نہیں پڑھنے دیتے تھے، دانیہ شاہ کے شوہر پر سنگین الزامات
Next Article وجاہت مسعودکا کالم:بند دماغ کی نفسیات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا

اپریل 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.