Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»نور الہدیٰ شاہ کا کالم ایک شیر ضیاء۔۔۔ دوسرا کون؟
کالم

نور الہدیٰ شاہ کا کالم ایک شیر ضیاء۔۔۔ دوسرا کون؟

ایڈیٹرمئی 17, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج صبح صبح نجانے کیوں ایک یاد ذہن کے کینوس پر اپنا سیاہ و سفید رنگ چھوڑ گئی۔
اپنا پہلا اردو سیریل جنگل میں نے ضیاء کے سفاک دورِ عروج میں لکھا۔ میری عمر اس وقت 26 سال تھی۔ایک دن پی ٹی وی کراچی سینٹر سے کال آئی کہ اسلام آباد سے پی ٹی وی کے بڑے صاحب آئے ہیں اور آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔ جی ایم کراچی سخت پریشان تھے کہ آپ کو آنا ہوگا، میری نوکری کا سوال ہے۔ میں حیدرآباد سے سیدھی کراچی سینٹر پہنچی۔ جی ایم کے کمرے میں بڑے صاحب سے ملاقات ہوئی۔ جی ایم کراچی سینٹر کے آفس میں وہ صوفے آج بھی اسی ترتیب سے رکھے ہیں جن پر بیٹھ کر ہم نے میٹنگ کی تھی۔ میٹنگ شروع ہوئی۔ بڑے صاحب نے ایک سوال پوچھا اور وہی سوال پوچھنے وہ اسلام آباد سے آئے تھے۔
سوال تھا کہ جنگل کی فلاں قسط میں ایک ڈائیلاگ آن ائر چلا گیا ہے کہ دو شیر ایک گھاٹ سے پانی نہیں پی سکتے۔ جبکہ اصل میں کہا جاتا ہے کہ شیر اور بکری ایک گھاٹ سے پانی نہیں پی سکتے۔ آپ نے دو شیر کیوں لکھا ہے؟
میں حیرت سے پی ٹی وی کے بڑے صاحب کو دیکھ رہی تھی کہ یہ سوال پوچھنے کے لیے یہ اسلام آباد سے چلے ہیں۔کمرے میں سناٹا چھایا ہوا تھا۔ جی ایم صاحب سانس روکے بیٹھے تھے۔ سوال پھر دہرایا گیا۔ میں نے کہا کہ شیر اور بکری والا معاملہ کہاوت ہے۔ میں نے جو ایک ہی گھاٹ پر دو شیر لکھے ہیں وہ کہانی کی مناسبت سے ڈائیلاگ ہے۔
بڑے صاحب جوں کے توں مجھ پر نظریں جمائے بیٹھے رہے۔ پوچھا، مگر اس ڈائیلاگ کا مطلب کیا ہے؟
میں نے سوچ سوچ کر مطلب نکالا اور ٹھہر ٹھہر کر بتایا کہ اس کا مطلب ہے کہ دو طاقت ور ایک گھاٹ سے پانی نہیں پی سکتے۔
بڑے صاحب نے ایکدم سے جیسے میری چوری پکڑ لی۔ بولے، یہی تو میں جاننا چاہتا ہوں کہ دو طاقت ور کون؟
میں نے جواب میں کہانی کے دو طاقت ور کرداروں کے نام لے دیے۔ بڑے صاحب مطمئن نہیں ہوئے اور انکار میں سر ہلا دیا۔ کہا، نہیں اصل مقصد بتائیے۔ میں دل ہی دل میں ابھی اصل مقصد تلاش کر ہی رہی تھی کہ خود ہی بولے کہ ایک شیر تو جنرل ضیاء الحق صاحب ہیں۔ دوسرا شیر کون ہے؟
میں اس حملے کے لیے تیار نہیں تھی۔ بے اختیار میرے منہ سے نکل گیا کہ ’جنرل ضیاء شیر ہیں کیا؟‘
اب کمرے میں موت جیسا سناٹا چھا چکا تھا۔ بڑے صاحب نے جی ایم کی طرف گردن موڑ کر سخت سی آواز میں کہا۔ سنا آپ نے؟ میں نے کہا تھا نا آپ کو؟
اس کے بعد کا معاملہ جی ایم کو یہ کہہ کر سنبھالنا پڑا کہ سر بچی ہیں یہ ابھی۔ انہیں اندازہ نہیں ہے اس بات کا۔ مگر مجھے اندازہ ہو گیا تھا بات کا۔ میں نے ایک دم سے احتجاج ڈال دیا۔ بڑے صاحب کو کہا کہ ایک تو میں بچی نہیں ہوں۔ دوسرے یہ کہ جب مجھے بھٹو کو شیر لکھنا ہوگا تو میں کئی اور طریقوں سے لکھ سکتی ہوں۔ کیونکہ میں محض ڈرامہ نگار نہیں ہوں۔ سندھی کی کہانی کار بھی ہوں۔ میں ایک نیگیٹوِ کردار کو بھٹو سے تشبیہ دے ہی نہیں سکتی اور ضیاء کو میں شیر سمجھتی ہی نہیں۔
کمرے میں کچھ دیر خاموشی رہی۔ پھر مجھے میٹنگ سے مائنس کر دیا گیا۔
بعد میں میں نے جی ایم کراچی سینٹر عبدالکریم بلوچ صاحب سے پوچھا کہ مگر ایسا کیوں سمجھا گیا؟
وہ ایک اداس سی مسکراہٹ مسکرائے۔ بولے، بی بی اس لیے کہ میں سندھی ہوں۔ آپ سندھی ہیں۔ ڈرامہ کا ڈائریکٹر بھی سندھی ہے۔ ہم پر برا وقت آیا ہوا ہے۔
پھر میرے سر پر ہاتھ رکھا۔ بولے۔ آمریت میں ادیب پر ایسا وقت آتا ہے۔
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ٹی وی ضیاءالحق کراچی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمنحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہو سکتا سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا
Next Article لاہور : صحافی لاپتا، ایک ہفتے سے مقدمہ بھی درج نہ ہواہوا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

کراچی اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی: 23 افراد ہلاک، مزید بارش کا امکان

مارچ 19, 2026

آسکرز، پی ٹی وی ایوارڈز اور شجاعت ہاشمی : یاسر پیرزادہ کا کالم

مارچ 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.