Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تین دن میں امریکہ کا ایران پر دوسرا حملہ
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی
  • معاہدہ ابراہیمی اور ایران کے خلاف جنگ کا تعلق : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو نکات پر اٹکا ہوا امریکہ اور ایران کا معاملہ : نصرت جاوید کا کالم
  • حجام بیگم اور ٹھنڈی ٹھار قلفی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»گل نو خیز اخترکا کالم:لائن مین کی درخـواست، تھانیدار کے نام
کالم

گل نو خیز اخترکا کالم:لائن مین کی درخـواست، تھانیدار کے نام

ایڈیٹرجون 9, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تھانیدار صاحب! میرا نام ’’بلماکرنٹ‘‘ ہے‘ عرصہ پندرہ سال سے واپڈا میں لائن مین ہوں۔ اس سے پہلے میں کوئی اور کام کرتا تھا لیکن وہ بھی واپڈا سے ملتا جلتا ہی تھا ۔ وہاں بھی میں لوگوں کی لائن سیٹ کرایا کرتا تھا۔جناب عالی! گرمیاں شروع ہوتے ہی ہمیں گالیاں پڑنی شروع ہوگئی ہیں۔ لوگوں کی نفرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کل ایک گونگے نے بھی مجھے گالیاں دیں۔ آپ پوچھیں گے کہ گونگا تو بول ہی نہیں سکتا اُس نے گالیاں کیسے دے دیں؟ جناب گونگے کی زبان نہیں ہوتی لیکن ہاتھ تو ہوتے ہیں ناں۔ بدتمیز نے ہاتھوں کے اشاروں سے ہر گالی کی تشریح کھل کر بیان کی۔تھانیدار صاحب! واپڈا ایک قومی ادارہ ہے ‘ ہر چیز کے بغیر ملک چل سکتا ہے لیکن بجلی کے بغیر نہیں‘ لیکن صد افسوس کہ ہمارے عوام اتنے بڑے قومی ادارے کو سرعام گالیاں دینے سے بھی باز نہیں آرہے۔ہم لوگ جان پر کھیل کر عوام کو بجلی فراہم کرتے ہیں‘ میرے دو سالے بھی لائن مین تھے۔ پچھلے سال برسات کے موسم میں کھمبے پر چڑھے اور پھر’’لائے گئے اُٹھا کے‘‘۔میں خود بھی کئی دفعہ بدترین کرنٹ کھا چکا ہوں‘ ایک دفعہ لوہا مارکیٹ کے ایک کلائنٹ کا کنڈا لگانا تھا‘ میں نے اُس سے سیڑھی مانگی‘ وہ جاہل انسان لوہے کی سیڑھی لے آیا جو دکان کے شٹرکے ساتھ زنجیر سے بندھی ہوئی تھی‘ مجھے بھی دھیان نہ رہا‘ نتیجتاً جونہی میں نے کنڈا تاروں پر ڈالا،ڈیڑھ سو دکانوں میں بیٹھے لوگ بریک ڈانس کرنے لگے‘ قریب ہی ایک حاجی صاحب لوہے کے بنچ پر بیٹھے دہی کھا رہے تھے‘ اتنی زور سے تڑپے کہ دو سیکنڈ میں ان کے ہاتھ میں پکڑا ہوا دہی‘ لسی بن گیا۔سب سے برا حال میرا ہوا‘ پہلے میرا رنگ چٹا سفید ہوا کرتا تھا‘ لوگ مجھے احتراماً بلما بٹ کہہ کر بلاتے تھے‘ لیکن کرنٹ لگنے کے بعد حالت یہ ہوگئی ہے کہ ہوٹل پر کھانا کھانے بھی جاؤں تو ویٹر گاتے ہوئے کہتا ہے ’’پہلے تم سنا دو کلمہ…ہو بلما…‘‘
تھانیدار صاحب!تپتی دوپہر ہو یا موسلادھار بارش‘
دن ہو یا رات‘ ہمارا محکمہ عوام کو بجلی پہنچانے کیلئے کوشاں رہتا ہے‘ اتنے خطرناک اور حساس ماحول میں کام کرنے کے باوجود اگر لوگ ہمیں برا بھلا کہتے ہیں تو یقیناًیہ غدار ہیں‘ واپڈا جیسے قومی ادارے پر تنقید کے جرم میں ایسے ہر شخص پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے جو لوڈشیڈنگ ہونے پر ہمیں مغلظات سے نوازتا ہے۔ایسے ہر ٹی وی چینل کو بند کردینا چاہئے جو واپڈ ا کے خلاف خبر چلائے ۔ٹی وی چینلز کو چاہئے کہ وہ صرف واپڈا کی تعریفیں کیا کریں‘ واپڈا جو مرضی کرے ‘بل زیادہ بھیجے‘ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرے‘ بجلی چوری کرانے میں مدد دے۔کچھ بھی کرے‘ ایک قومی ادارہ ہونے کی حیثیت سے ہمیں صرف اور صرف تعریفی کلمات سے نوازا جائے۔ہم لائن مینوں نے متفقہ قرارداد منظور کی ہے کہ آئندہ جس ٹی وی چینل نے بھی ہمارے خلاف خبر چلائی‘ ہم اپنی کالونیوں اور دفتروں میں اُس کی نشریات بند کردیں گے ‘ ہم بھی قومی ادارہ ہیں اورسنا ہے ’اداروں‘ پر تنقید جرم ہے۔
تھانیدار صاحب!اداروں کا تحفظ اور ان کی عزت کرانا حکومت کا کام ہے‘ لیکن بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت ہم پر تبرا بھیجنے والوں کے خلاف کچھ نہیں کر رہی‘ ہم آج اگر بجلی بند کردیں تو قوم ’’چیں‘‘ بول جائے گی لیکن اس کے باوجود ہماری قومی خدمات کا اعتراف نہیں کیا جارہا۔کسی کو اس بات کا اعتراف نہیں کہ جب ہمیں برابھلا کہا جاتا ہے تو انڈیا میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے‘ میں نے ایک چینل کے نمائندے سے کہا کہ تم چینل والوں کو شرم نہیں آتی کہ دشمن ملک میں ہماری بے عزتی کراتے ہو؟ آگے سے بولا’’جو کام تم کرتے ہو کیا اُس سے ملک کی بے عزتی نہیں ہوتی؟تھانیدار صاحب! یا تو واپڈا اس ملک کا ادارہ نہیں‘ یا قابل احترام نہیں۔ٹی وی چینلز تو ہمارے ادارے کے خلاف ایسی ایسی خبر چلاتے ہیں کہ لگتا ہے جیسے سب سے بڑے ملک دشمن ہم ہی ہیں۔جناب! ہم پیمرا کو بھی خط لکھ چکے ہیں کہ ہمارے خلاف خبریں چلانے والے چینل بند کریں لیکن جتنے بھی خط لکھے، سب واپس آگئے اور لفافے پر لکھا تھا’’لطیفے سنانا بند کرو اور کام پر دھیان دو‘‘۔ جناب عالی!تھک ہار کر آپ ہی سے گزارش کرنے آیا ہوں‘ براہ کرم ہمارے قومی ادارے کے خلاف بولنے والوںپر غداری کا پرچہ کاٹیں اورثابت کریں کہ اس ملک میں اِدارے قابل احترام ہیں۔فقط بلما کرنٹ!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکشور ناہیدکاکالم:قوم بیزار ہوکر تھک گئی ہے
Next Article عبدالرشید شکورکاکالم:پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح، بابر اعظم نے اپنا انعام خوشدل شاہ کو دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تین دن میں امریکہ کا ایران پر دوسرا حملہ

مئی 28, 2026

پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مئی 27, 2026

جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 27, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تین دن میں امریکہ کا ایران پر دوسرا حملہ مئی 28, 2026
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم مئی 27, 2026
  • جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 27, 2026
  • منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی مئی 26, 2026
  • معاہدہ ابراہیمی اور ایران کے خلاف جنگ کا تعلق : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.