Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»مارگلہ ہلز کی اراضی پر فوج کا ملکیتی دعویٰ خلاف آئین قرار ، مونال واپس کرنے کا حکم : اسلام آباد ہائی کورٹ
اہم خبریں

مارگلہ ہلز کی اراضی پر فوج کا ملکیتی دعویٰ خلاف آئین قرار ، مونال واپس کرنے کا حکم : اسلام آباد ہائی کورٹ

ایڈیٹرجولائی 14, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
islamabad high court_
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی فوج کے ویٹینری اور فارمز ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک ایریا میں 8068 ایکڑ اراضی پر کیا گیا ملکیتی دعویٰ مسترد کر دیا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر E-8 میں پاکستان نیوی کے زیر انتظام چلنے والے گالف کورس کی تعمیر کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔
بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق بدھ کے روز مارگلہ ہلز نیشنل پارک کیس کا 105 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ پاکستان بحریہ اور پاکستان آرمی نے قانون اپنے ہاتھ میں لے کر نافذ شدہ قوانین کی خلاف ورزی کی اور یہ قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے اور اشرافیہ کی گرفت کا ایک مثالی کیس تھا۔یاد رہے کہ عدالت نے اس کیس میں شارٹ آرڈر (مختصر فیصلہ) 11 جنوری 2022 کو جاری کیا تھا۔
عدالت نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف متعلقہ اداروں کو کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزارت دفاع کو نیوی گالف کورس کے معاملے میں انکوائری کرنے جبکہ سیکریٹری دفاع کو فرانزک آڈٹ کروا کے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگوانے اور رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا احکامات صادر کیے گئے ہیں۔
عدالت نے پاکستان فوج کے ویٹینری اور فارمز ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے سنہ 2019 میں مونال ریسٹورنٹ کے ساتھ کیا گیا لیز معاہدہ بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی فارمز ڈائریکٹوریٹ کے پاس مونال انتظامیہ کے ساتھ اس نوعیت کا معاہدہ کرایہ داری کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں تھا۔نیوی گالف کورس کی تعمیر کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے سی ڈی اے حکام کو اس کا قبضہ لینے کا حکم دیا گیا ہے
عدالت نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت فارمز ڈائریکٹوریٹ نے مونال سے جگہ کا جو کرایہ حاصل وہ بھی غیرقانونی تھا۔ عدالت نے سیکریٹری وزارت دفاع کو حکم دیا ہے کہ وہ فوج کے فارمز ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مونال سے حاصل کیا گیا کرایہ واپس لے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ یہ تمام رقم قومی خزانے میں 60 دن کے اندر اندر جمع ہو۔
’کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی جی ایچ کیو یا فارمز ڈائریکٹوریٹ کس قانون کے تحت پراپرٹی کا مالک ہو سکتا ہے، یا کمرشل لیز ایگریمنٹ (معاہدہ کرایہ داری) کر سکتا ہے۔‘عدالت نے قرار دیا کہ آئین کے تحت تینوں مسلح افواج وفاقی حکومت کے ماتحت ہیں اور صدر پاکستان افواج کے سپریم کمانڈر ہیں، آرمڈ فورسز کو اپنے دائرہ کار سے باہر بالواسطہ یا بلاواسطہ کسی کاروباری سرگرمی میں حصہ لینے کا اختیار نہیں اور نہ ہی پاکستانی فوج کسی سٹیٹ لینڈ (ریاست کی زمین) کی ملکیت کا بھی کوئی دعویٰ نہیں کر سکتی ہے۔
تفصیلی فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ مسلح افواج کا کام بیرونی جارحیت سے ملک کا دفاع اور طلب کیے جانے پر سول اداروں کی معاونت ہے، مسلح افواج دونوں ذمہ داریاں وفاقی حکومت کی اجازت سے سر انجام دے سکتی ہے، خود سے نہیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مسلح افواج کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی اُن کے آئینی حلف کی خلاف ورزی اور طے شدہ ذمہ داریوں سے انحراف ہے کیونکہ آئین واضح ہے کسی بھی زمین کی خرید و فروخت یا لیز کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے، آرمڈ فورسز ملکیت، حصول یا کسی اور صورت میں پراپرٹی کو ڈیل نہیں کر سکتیں۔
تفصیلی فیصلے کے مطابق ’زمین حکومت کی ملکیت ہے جبکہ اداروں اور اس کے افسران کو اس کا انتظام سنبھالنے کی ذمہ داری دی جاتی ہے، آئین اور قانون میں متعین کردہ حدود سے باہر جی ایچ کیو اور فارمز ڈائریکٹوریٹ زمین کی ملکیت، حصول یا اس کے انتظام کا دعویٰ نہیں کر سکتے ہیں۔‘
سنہ 1910 میں فوج کو دی گئی زمین کا کنٹرول 1960 میں سی ڈی اے آرڈیننس کے نافذ العمل ہونے کے بعد وفاقی حکومت کے زیر انتظام چلا گیا تھا۔ فارمز ڈائریکٹوریٹ کے پاس کمرشل سرگرمی میں شامل ہونے اور نا ہی کرایہ لینے کا اختیار تھا۔
عدالت نے کہا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے نوٹیفیکیشن اور سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد فوج میں گھوڑوں کی گھاس کے حصول سمیت (جگہ کا برائے چراہ گاہ استعمال) کسی قسم کی کوئی ایکٹیوٹی نہیں ہو سکتی تھی۔
تفصیلی فیصلے میں عدالت نے ماحولیاتی اور قدرتی نظام کا تحفظ ریاست اور اداروں کی آئینی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی تباہی شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے اسلام آباد انوائرمینٹل کمیشن کی رپورٹ کو تفصیلی فیصلے کا حصہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست اور حکومتی عہدیداران کا فرض ہے کہ وہ مارگلہ ہلز کا تحفظ کریں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔
عدالت نے سی ڈی اے اور وائلڈ لائف مینجمنٹ کو نیوی گالف کورس کا قبضہ لینے کا حکم دیا ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ ’ستم ظریفی مارگلہ ہلز کے محفوظ نوٹیفائیڈ ایریا کی بے، حرمتی میں ریاستی اداروں کا ملوث ہونا ہے۔ پاک بحریہ اور پاک فوج نے قانون اپنے ہاتھ میں لے کر نافذ شدہ قوانین کی خلاف ورزی کی۔۔۔ ریاست کا فرض ہے کہ وہ مارگلہ ہلز کو پہنچنے والے نقصان کے ازالہ کے لیے اقدامات کرے تاکہ اسے مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔‘عدالت نے مزید قرار دیا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کوئی عام شہری نہیں، جن اداروں نے عوام کی خدمت کرنا تھی وہی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
عدالت نے مزید کہا کہ نیول گالف کورس کی تجاوزات پاکستان نیوی کی جانب سے بھی تسلیم شدہ ہیں، پاکستان نیوی نے جانتے بوجھتے مارگلہ ہلز کے تقدس کو پامال کیا اور قانون کی خلاف ورزی کی۔
ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ’سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر تجاوزات کا جواز پیش کرنے کی دلیل بے بنیاد ہے۔ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، کسی کو قانون کی خلاف ورزی کا لائسنس نہیں دیا جا سکتا۔ نیوی حکام نے ریاستی زمین پر تجاوزات کر کے تادیبی کارروائی کے لیے خود کو ایکسپوز کیا۔‘عدالت کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کی جانب سے اختیار کا غلط استعمال خلاف قانون اور بنیادی آئینی حقوق کی سنگین کی خلاف ورزی ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسلام آباد ہائی کورٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ:مسٹر ایکس عمران خان کی جان کو کیوں آئے ہوئے ہیں!
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ فوج کو من مانی سے روک سکے گا؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈگری تو ڈگری ہوتی ہے :ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

دسمبر 19, 2025

جعلی ڈگری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی غیر قانونی قرار

دسمبر 18, 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی

جون 28, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.