ملتان : ملتان کے حلقے این اے 157 میں مبینہ سیاسی دباؤ کے بعد کمشنر ملتان عامر خٹک نے چھٹی کی درخواست بھیج دی تاہم ریٹرننگ افسر نے اس پر اعتراض کر دیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں ۔اور انہوں نے خود رخصت نہیںلی انہیںرخصت پر بھیجا جا رہا ہے ۔
کمشنر ملتان نے چھے اگست سے 15 ستمبر تک چھٹی مانگی ہے ۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد کمشنر کا تبادلہ ممکن نہیں اس لیے انہیں رخصت پر بھیجا جا رہا ہے ۔ کمشنر عامر خٹک نے رخصت کے لئے چیف سیکرٹری کو نوٹ بھجوا دیا ہے دوسری جانب کمشنر کی جانب سے چھٹی کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے اور ریٹرننگ آفیسر نے چیف سیکرٹری پنجاب کو چھٹی منظور نہ کرنے کا خط لکھ دیا
پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی نے کمشنر کی چھٹی پر اعتراض کیا تھا اور کہا تھا کمشنر کی طویل رخصت پری پول دھاندلی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب تک کمشنر کی چھٹی کو الیکشن قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا گیا ہے اور ریٹرننگ افسر این اے 157 نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری کمشنر عامر خٹک کی درخواست رخصت منظور نہ کریں
فیس بک کمینٹ

