Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»سانحہ سیالکوٹ: پریانتھا کمارا کی ڈھال بننے والے عدنان پاکستان ’چھوڑنے پر مجبور‘ ۔۔ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
ارشد چوہدری

سانحہ سیالکوٹ: پریانتھا کمارا کی ڈھال بننے والے عدنان پاکستان ’چھوڑنے پر مجبور‘ ۔۔ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹردسمبر 3, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
paryantha siri lanka
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں توہین مذہب کا الزام لگا کر ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن فیکٹری مینیجر پریانتھا کمارا کے قتل کو ایک سال بیت چکا ہے۔گذشتہ سال تین دسمبر، 2021 کو یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں 100 سے زائد ملزمان کو پکڑا جبکہ سینکڑوں افراد سے تفتیش کی گئی۔
یہ مقدمہ پہلے گجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت رہا۔پھر ملزمان کی گرفتاریوں کے بعد کوٹ لکھپت جیل، لاہور میں سماعت ہوتی رہی۔اپریل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے واقعے میں چھ مجرمان کو سزائے موت جبکہ نو کو عمر قید کی سزا سنائی، جن میں سے بیشتر نے اعلیٰ عدالتوں میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔
مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنے والے فیکٹری مینجر ملک عدنان، جنہیں سابق وزیراعظم عمران خان نے تمغہ شجاعت سے نوازا تھا، کہتے ہیں کہ انہوں نے دھمکیوں کے باعث دو ماہ قبل نوکری چھوڑ دی اور وہ اب بیرون ملک جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ادھر سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات پہلے ہی معمول پر آ چکے ہیں اور ملزمان کو سزائیں ملنے سے لوگوں کے رویے بھی نارمل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کسی کو دھمکیاں ملنے کی اطلاع نہیں جبکہ فیکٹریوں میں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔
واقعے کے بعد کی صورت حال
ملک عدنان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’اس واقعے پر جس طرح حکومت اور ادارے متحرک تھے اس وقت لوگوں میں حیرانی کی کیفیت پائی جاتی تھی۔’مگر وقت گزرنے کے ساتھ سب کچھ نارمل ہوتا گیاْ ملازمین دوبارہ اپنے کام پر لگ گئے، البتہ اس واقعے پر بعض کو افسوس بھی تھا مگر بعض اس کے خلاف بات کرنے کو تیار نہیں تھے۔‘
ملک عدنان کے بقول انہیں مسلسل دھمکیاں ملتی رہیں اور کئی ملازمین انہیں عجیب نگاہوں سے دیکھتے تھے۔اس وجہ سے انہوں نے دو ماہ قبل ملازمت چھوڑ دی اور وہ بیرون ملک جانے کی تیاری میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’وزیراعظم کی جانب سے تمغہ شجاعت کے ساتھ ملنے والی رقم کے علاوہ انہیں کسی نے نہیں پوچھا وہ کس حالت میں ہیں۔‘
دوسری جانب پولیس ترجمان سیالکوٹ خرم شہزاد نے کہا کہ ’سیالکوٹ واقعہ ہائی پروفائل ہونے کے ساتھ پولیس کے لیے بھی بڑا کیس تھا اس میں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پانچ ماہ میں ٹرائل مکمل کرایا گیا سینکڑوں افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور عدالتوں میں پیش کیے گئے۔‘
خرم کے بقول ’کیمروں، ویڈیوز اور جیو فینسنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے کوشش کی گئی کہ صرف واقعے میں ملوث ملزموں کو پکڑا جائے، جس کے بعد عدالت نے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزموں کوسزائے موت اور عمر قید کی سزائیں سنائیں۔
’اس کے علاوہ جس کا جتنا جرم تھا اس لحاظ سے بھی سزا سنائی گئی۔‘انہوں نے کہا کہ ’پولیس کی طرف سے یہ کیس مکمل ہوچکا اسی لیے اسے بند کر دیا گیا ہے، اب معاملہ عدالتوں میں ہے۔‘
اس واقعے کے بعد فیکٹری مالکان اور سپر وائزرز کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ اس طرح کے حالات پیدا ہونے سے پہلے ہی پولیس کو اطلاع دی جائے اور وہ بھی لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی بجائے قانون کی مدد لینے پر آمادہ کریں۔‘
ملک عدنان کے مطابق ’پریانتھا کمارا کے بڑے بھائی اسی فیکٹری میں انہی کے عہدے پر کام کر رہے ہیں ان کی جگہ ان کے بھائی کو نوکری دے دی گئی تھی۔‘
ملزمان کو سزائیں
کیس میں گواہان کے بیانات قلم بند کرنے اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر اپریل میں فیصلہ سنایا گیا تھا۔سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے والے فیکٹری مینجر ملک عدنان نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔
ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد کے بقول: ’پولیس نے 89 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں نو نابالغ جب کہ 80 بالغ ملزمان تھے۔تمام ملزمان کے چالان جمع کرکے عدالت میں جمع کروائے، پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے سینیئر آفیسرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔‘
عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں علیحدہ علیحدہ ٹرائل کیے۔ پراسکیوشن ٹیم نے 48 چشم دید گواہان اور ویڈیو شواہد پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ ’عدالت نے ایک ملزم کو بری کردیا ہے جب کہ 88 کو سزا سنائی ہے۔ چھ ملزمان کو دو دو دفعہ سزائےموت سنائی گئی ہے اور دو دو لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
ایک ملزم کو پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ 57ملزمان کو دو دو سال قید بامشقت اور ایک ایک سال قیدبامشقت سنائی گئی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس میں 89 ملزمان پر فردجرم عائد کی تھی۔‘
ان کے مطابق ’ایک ملزم عدنان کو اعتراف جرم کرنے پر ایک سال کی قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جس نے واقعےکی ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کی تھی جس میں ملزمان کے کردار کو درست قرار دیا گیا تھا۔‘
گواہان کو چیلنجز
اس کیس میں ملک عدنان کے علاوہ بھی کئی گواہان تھے، جنہیں دھمکیوں کی شکایات موصول ہوچکی ہیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر سیالکوٹ زاہد منڈ نے بتایاکہ جب ملزمان کی گرفتاریاں اور تفتیش شروع ہوئی تو بعض ملزمان کے ورثا نے دھمکیاں دیں جس سے گواہان کافی پریشان رہے۔’اس وقت تو انہیں سکیورٹی فراہم کی گئی مگر پھر ہٹا لی گئی۔
’ایک گواہ تو دھمکیوں کے بعد کہیں اور منتقل ہوگیا اور ابھی تک واپس نہیں آیا۔ ان کی گواہی بھی نہیں ہوسکی۔‘
زاہد منڈ کے مطابق انہیں بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے اور کالز آئیں۔
’ایک ملزم کے بھائی اشتہاری تھے۔ انہوں نے کافی لوگوں کو دھمکایا۔ میں نے مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔ تب تو میرے ساتھ بھی سکیورٹی تھی لیکن مقدمے کا فیصلہ ہوتے ہی سکیورٹی ہٹا لی گئی۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ کئی گواہ ایسے تھے کہ ملزمان کے خوف سے انہوں نے گواہی کی حامی ہی نہیں بھری، بڑی مشکل سے لوگوں کو تیار کیا اور قائل کر کے شہادتیں کروائی گئیں۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پریانتھا کمارا توہین مذہب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارتی قیادت کے بیانات غیرذمہ دارانہ،جنگ مسلط کی تو جواب دیں گے:آرمی چیف
Next Article باجوہ کو توسیع دینا غلطی،سابق آرمی چیف نے ڈبل گیم کی،کیسے دھوکہ ہوا معلو م نہیں:عمران خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

انجینئر محمد علی مرزا 7 روزہ ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد

ستمبر 13, 2025

توہین مذہب کے مقدموں کی مدعیہ کومل خود قتل کے مقدمے میں ملوث ہے : اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ طلب

جولائی 7, 2025

یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کامقدمہ،اور 295 نامی پرفیوم کا معاملہ

مارچ 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.