راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بحیثیت قوم پائیدارامن حاصل کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کے مقام کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کے پی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور شراکت کو سراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ کے پی پولیس سب سے بہادروں میں سے ایک ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فورس کے طور پر جنگ لڑی ہے۔انہوں نے کے پی پولیس کے بلند حوصلے کو بھی سراہا اور مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم مل کر پائیدار امن تک دہشت گردی کی اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور ہم اسے حاصل کریں گے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
فیس بک کمینٹ
#blast site #Chief of Army Staff #Chief of Army Staff Gen Syed Asim Muni #COAS vows to counter terrorism with 'full force' #frontline #frontline force against terrorism #Gen Syed Asim Munir #gird o pesh #girdopesh #Inter-Services Public Relations #ispr #Peshawar Police Lines #Peshawar Police Lines blast site terrorism آرمی چیف آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر آئی ایس پی آر جنرل سید عاصم منیر خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف

