مظفرگڑھ:اربوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال زمین کے بارے میں کھر خاندان اراضی فراڈ سکینڈل میں وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی والدہ سمیرا بی بی نے عبوری ضمانت حاصل کر لی، کھر خاندان اراضی فراڈ سکینڈل میں سپیشل جج اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے حنا ربانی کھر کی والدہ سمیرا بی بی کے بلا ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے جسکے بعد سمیرا بی بی نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری ضمانت حاصل کی ہے ۔
تھانہ اینٹی کرپشن مظفرگڑھ سابق صوبائی وزیر ملک غلام نور ربانی کھر کے بڑے بیٹے کیپٹن عبدالخالق کھر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 12/18 مورخہ 17 اپریل 2018 میں درج کیا تھا، سابق صوبائی وزیر ملک غلام ربانی کھر مرحوم کی اہلیہ سمیرا بی بی نے ملک غلام ربانی کھر مرحوم کے بڑے بیٹے کیپٹن عبدالخالق ربانی کھر ،ان کی بڑی صاحبزادی حنیفہ ربانی کھر اور مسمات زیب الہی کھر کا ہزاروں کنال قیمتی رقبہ جعلی دستخط اور فراڈ اور محکمہ مال کی ملی بھگت سے اپنے نام اور اپنی اولاد حنا ربانی کھر و رضا ربانی کھر وغیرہ کے نام کروا لی تھی،
وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، وزیر مملکت رضا ربانی کھر کی والدہ سمیرا بی بی 3 مارچ کو عدالت میں پیش ہونگی،سپیشل جج اینٹی کرپشن نے 3 مارچ 2023 کو مقدمے کے مدعی کیپٹن (ر) عبدالخالق کھر کو بھی عدالت طلب کر لیا ہے۔
فیس بک کمینٹ

