ملتان:پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ضلع ملتان میں انتظامات کا آغازکا ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسیر ملتان مقرر کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عمر جہانگیر نے ریٹرننگ افسیرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع میں پنجاب اسمبلی کے 13 حلقوں میں انتخابات ہونگے، حلقہ پی پی 211 کے امیدوار ڈائریکٹر کالجز فرید شریف کے دفتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے۔ پی پی 212 کے امیدوار ایڈیشنل کمشنر ریونیو ارشد گوپانگ کے دفتر سے کاغدات نامزدگی حاصل کر سکیں گے۔اسی طرح پی پی 213 میں چیف آفیسر میٹوپولیٹن کارپوریشن چودھری فرمائش کے دفتر سے کاغدات نامزدگی حاصل کر سکیں گے۔ پی پی 214 میں چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل حسنین بنگش سے کاغدات نامزدگی حاصل ہونگے۔ پی پی 215 میں اسسٹنٹ کمشنر آفتاب ڈوگر، پی پی 216 میں ایڈیشنل سیکرٹری اخلاق احمد سے کاغدات نامزدگی حاصل ہونگے۔پی پی 217 میں اسسٹنٹ کمشنر سیمل مشتاق، پی پی 218 میں اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار کے دفتر سے کاغدات نامزدگی حاصل ہونگے۔پی پی 219 میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عابدہ فریدجبکہ پی پی 220 میں سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ مسعود احمد کے دفتر سے کاغدات نامزدگی ملیں گے۔
اسی طرح پی پی 221 میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعمان افضل، پی پی 222 میں اسسٹنٹ کمشنر راحیل بیگ کے دفتر سے کاغدات نامزدگی حاصل کئے جائیں گے۔پی پی 223 میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرفراز احمد ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے کاغدات نامزدگی ملیں گے۔صوبائی الیکشن کمشنرذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی 12 مارچ سے 14 مارچ تک جمع کرواے جاسکیں گے۔
فیس بک کمینٹ

