ملتان :(اے پی پی):پنجاب وومن پروٹیکشن ایکٹ پورے پنجاب میں نافذ ہوچکا ہے ،ہر ضلع میں وومن پروٹیکشن آفیسر اور وومن پروٹیکشن سنٹر بنا دیئے گئے ہیں۔ خواتین تحفظ کے بل کی عوامی آگاہی کےلئے میڈیا نمائندگان اپنا کردار ادا کریں،خواتین سے متعلق کسی بھی خبر پر میڈیا ایتھکس پر عمل کیا جائے؛۔
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل وومن پروٹیکشن اتھارٹی ارشاد وحید نے ملتان میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے صحافیوں کی میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر ملتان ملک عبدالجبار نے کہا کہ اسلام نے عورت کو ہر روپ عزت اور تقریم دی ہے عورتوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایس پی او پنجاب کے سربراہ شاہنواز خان نے کہا خواتین کے تحفظ کے لئے بہت سے ادارے اور ہیلپ لائن موجود ہیں جن کی آگاہی عام عوام تک پہنچانے کی ذمہ داری میڈیا کی ہے۔ ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر ملتان منیزہ منظور بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملتان میں واقع وومن پروٹیکشن سنٹر سے ہزاروں خواتین اور خاندان استفادہ کرچکے ہیں۔
فیس بک کمینٹ

