پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہترین اداکارہ عفت عمر نے عمران خان کے حامیوں اور پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی بدتمیزی پر کڑی تنقید کی ہے۔
عفت عمر نے 14 اپریل ماں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی تصویر شئیر کی تھی جس کے ساتھ لکھا تھا ’ مدرز ڈے مبارک ہو میری جان، ملتے ہیں جلدی‘۔
عفت عمر کی انکی ماں کی شئیر کی گئی تصویر پر کچھ صارفین نے انکی والدہ کے لیے توہین آمیز الفاظ لکھے اور چند نے انکی تربیت کے متعلق بھی لکھا۔
ان کمنٹس کے بعد عفت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے کمنٹس کرنے والے تمام حضرات کی اپنے انداز میں تربیت کی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے آج مدرز ڈے پر اپنی والدہ کی تصویر لگائی ہے اور انہیں مدرز ڈے کی مبارک باد دی لیکن ہمارے پی ٹی آئی کے حامی اتنے ظالم ہیں، اس قدر وہ نیچے گر گئے ہیں، انکے لیڈر نے انکا دماغ اس قدر خراب کردیا ہے کہ انکو یہ عقل نہیں آ رہی کہ ماں کی پوسٹ کو تو بخش دو۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے حامیوں نے مجھے نہیں بخشا، میرے شوہر، میرے بچوں کو نہیں بخشا لیکن ماں ایک ایسی ہستی ہے کہ سب کو شرم آجاتی ہے، لیکن عمران خان اور انکے حامیوں کو کسی بات پر شرم آجائے یہ ایک ناممکن بات ہے۔
واضح رہے کہ عفت عمر فیمینیزم کی دلدادہ ہیں اور وہ اکثر و بیشتر عمران خان کے مخالف بیانات دیتی ہوئی بھی نظر آتی ہیں جسکی وجہ سے عمران خان کے حامی ہمیشہ انکی پوسٹ پر تلخ جملوں کا استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
(بشکریہ: حلیم نیوز)
فیس بک کمینٹ

