وزیر اعظم شہباز شریف نے قازقستان کے جنگلات میں لگی آگ سے ہونے والی 14 ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قازقستان کے جنگلات میں آگ لگنے سے 14 افراد کی ہلاکت پر دکھ ہوا ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اورعوام کی طرف سے قازقستان کے صدر اور ہلاک شدگان کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاکی۔
واضح رہے کہ قازقستان کے شمال مشرقی علاقے میں جنگلات میں خطرناک آتشزدگی کے باعث 14 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
قازقستان کے محکمہ دفاع کے مطابق علاقے میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے اور آتشزدگی پر کنٹرول کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
فیس بک کمینٹ

