Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعودکا کالم:وش کا پیالہ رانا جی نے بھیجا
کالم

وجاہت مسعودکا کالم:وش کا پیالہ رانا جی نے بھیجا

ایڈیٹرجون 24, 20238 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rana sanaullah
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ دلچسپ شخصیت ہیں۔ سیاست کی ابتدائی منزلیں پیپلز پارٹی کے ساتھ طے کیں۔ 1993 میں مسلم لیگ (نواز) میں شامل ہو گئے۔ پرویز مشرف کی آمریت میں بدترین ایذا رسانی کا نشانہ بنے ۔ قریب ڈیڑھ دہائی بعد عمران خان کی یک ورقی حکومت نمودار ہوئی تو محترم ثنااللہ یکم جولائی 2019 کو منشیات کیس میں گرفتار کئے گئے۔ یہ ابتلا 26 دسمبر 2019 کو ضمانت پر رہائی تک جاری رہی۔ دسمبر 2022 میں رانا صاحب بالآخر اس مقدمے میں بری کر دیے گئے۔ مؤرخ ورق الٹتا ہے۔ ہماری تاریخ کے بیشتر برسوں کی طرح 2013 بھی ایک عبرتناک برس تھا۔ مئی 2013 میں عام انتخابات ہونا تھے۔ 2008ء کے بعد طے پانے والے غیر علانیہ روڈ میپ کے عین مطابق منتخب حکومت کی میعاد مکمل ہونے سے ایک برس قبل وزیر اعظم تبدیل کیا جا چکا تھا۔یہ تمثیل بعد ازاں جولائی 2017اور پھر اپریل 2022 میں بھی دہرائی گئی۔2013کے فروری میں عامر میر نے ’دی نیوز‘ میں ایک رپورٹ شائع کی تھی۔ لب لباب یہ تھا کہ پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ نامی کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے لیکن پنجاب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف حیل و حجت سے کام لے رہے ہیں۔ وجہ یہ تھی کہ مسلم لیگ نے ان کالعدم تنظیموں کی نام نہاد سیاسی قیادت کے ساتھ انتخابی سمجھوتہ کر لیا تھا۔ اس کا ناقابل تردید ثبوت یہ تھا کہ رانا ثنااللہ اور مولانا احمد لدھیانوی انتخابی مہم میں شانہ بشانہ دیکھے جاتے تھے۔ گویا رانا ثنااللہ کو وہی کردار سونپا گیا تھا جو برسوں بعد تحریک انصاف نے کالعدم تحریک طالبان کے ضمن میں علی امین گنڈا پور کے سپرد کیا تھا۔ ان دنوں انتخابی رت کی آمد آمد ہے۔ خبر ہے کہ رانا ثنااللہ اور ایاز صادق نے تحریک لبیک پاکستان سے باقاعدہ مذاکرات کئے ہیں جن میں اہانت مذہب کے قوانین کو مزید سخت کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ رواں برس جنوری میں قومی اسمبلی نے ایک متفقہ مسودہ قانون منظور کیا تھا۔ اس مسودہ قانون کے مطابق اہانت مذہب کے قوانین کا دائرہ کار بڑھایا گیا تھا نیز کچھ جرائم کو ناقابل ضمانت قرار دے کر ممکنہ سزا کو تین برس کی بجائے عمر قید میں تبدیل کیا گیا تھا۔ اس ملک میں اہانت مذہب کے قوانین پر بحث مباحثہ قریب قریب ناممکن ہو چکا ہے کیونکہ درجنوں مبینہ ملزموں کے ماورائے عدالت قتل کے علاوہ پنجاب کے گورنر اس الزام میں قتل ہو چکے ہیں۔ ایک ملزم کو بری کرنے پر لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج عارف اقبال بھٹی کی جان لی گئی۔ وفاقی وزیر شہباز بھٹی کو بارہ برس قبل قتل کیا گیا۔ ملزم کا دفاع کرنے پر ملتان میں راشد رحمن ایڈووکیٹ کوقتل کیا گیا۔ 80 ء کی دہائی میں اہانت مذہب کے قوانین میں تبدیلی کی علمبردار آپا نثار فاطمہ کے صاحبزادے احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو وزارت سے ہاتھ دھونا پڑے۔ موجودہ وفاقی وزیر جاوید لطیف بھی مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مضروب ہوئے۔ بہاولپور کے صادق ایجرٹن کالج کا استاد اپنے طالب علم اور خوشاب کا بینک منیجر اپنے سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے۔ سیالکوٹ میں سری لنکا کا شہری ہو یا داسوپاور پروجیکٹ پر مامور چینی انجینئر ، کوئی بھی اس ’برمودا تکون‘ سے محفوظ نہیں رہا۔ ایسے میں رانا ثنااللہ چند ووٹوں کے لیے قانون میں مزید الجھاؤ پیدا کرنا چاہتے ہیں تو یہی عرض کیا جا سکتا ہے۔’ ’پھر بھی کرتے ہیں میرؔ صاحب عشق… ہیں جواں ،اختیار رکھتے ہیں‘‘۔
ایک نظر تحریک لبیک کی نمود پر ڈال لیتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے سابق ارکان تو جانتے ہیں کہ 2017کے موسم سرما میں کس صاحب اختیار نے تحریک لبیک کی تخلیق کا اقرار کیاتھا۔ تحریک لبیک کی بنا مارچ 2016 میں رکھی گئی۔ 26 جولائی 2017 کو اس جماعت کو الیکشن کمیشن میں باقاعدہ رجسٹر کر کے انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔ میاں نوازشریف کو ٹھیک ایک روز بعد27 جولائی کوپانامہ مقدمے میں نااہل قرار دیا گیا۔ نواز شریف کی خالی نشست پر 17ستمبر 2017کو حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مرحومہ کلثوم نواز شریف کے مقابلے میں تحریک لبیک نے سات ہزار ووٹ لیے تھے۔ ایک ماہ بعد اکتوبر 2017 میں تحریک لبیک نے فیض آباد راولپنڈی میں دھرنا دے کر حکومت مفلوج کر دی ۔ یہ وہی دھرنا تھا جس کے اختتام پر شرکا کو ایک ایک ہزار روپے تقسیم کئے گئے تھے۔ اکتوبر 2021میں عمران خان کی ون پیج حکومت اور اس کے تخلیق کاروں میں اختلافات نمودار ہوئے تو تحریک لبیک پھر بروئے کار آئی۔ یاد رہے کہ اس دھرنے کو ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن مذاکرات جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ ، عقیل ڈھیڈی اور مفتی منیب الرحمن میں ہوئے تھے۔
پاکستان میں اہانتِ مذہب قوانین کے ناجائز استعمال کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو سکتا ہے کہ ماتحت عدلیہ میں ملزمان کو سو فیصد سزا دی جاتی ہے۔ ماضی میں ہائیکورٹ نے اکا دکا ملزمان بری کئے لیکن ماضی قریب میں معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔ 2021 میں 84افراد کے خلاف ایسے مقدمات قائم ہوئے جن میں سے 45مسلم شہری تھے ۔ رواں برس میں 10مئی تک ان قوانین کے تحت 57 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ ان قوانین سے حکومت کی رٹ ’موئے آتش دیدہ ‘میں بدل چکی ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کا تاثر مجروح ہوا ہے ۔ شہریوں میں عدم تحفظ پھیلا ہے۔ نظام عدل کی ساکھ پر گہرے سوال اٹھے ہیں۔ ایسے میں اگر رانا ثنااللہ سمجھتے ہیں کہ قوانین میں اصحاب زہد و اتقا کے حسب منشا تبدیلیاں کر کے اس آتش فشاں کو سرد کیا جا سکتا ہے تو درویش میں اختلاف کی تاب نہیں۔ نازک مزاجِ شاہاں تاب سخن ندارد۔البتہ رانا صاحب کی عنایت خسروانہ پر میرا بائی کا ایک ٹکڑا عرض کیا جا سکتا ہے۔
وش کا پیالہ راناجی نے بھیجا
پیوت میرا ہانسی رے
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیراعظم اہم امور پر مشاورت کیلیے تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ہمارے دکھ بھرے شب وروز!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم

مئی 7, 2026

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.