Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»عاصمہ شیرازی کا کالم:ہم سچ کب بولیں گے؟
بی بی سی

عاصمہ شیرازی کا کالم:ہم سچ کب بولیں گے؟

ایڈیٹرستمبر 6, 20239 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم بحرانوں کے عادی ہیں یا بحران ہمارے تعاقب میں۔ بحران طوفان میں بدل رہے ہیں اور ہم آدھے ادھورے خوابوں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔
خود سے آنکھیں چار کرنا ہم نے سیکھا نہیں اور غلطیاں دہرانے کا عہد باندھ کر اس مقام پر آ کھڑے ہوئے ہیں جہاں آگے سمندر ہے اور پیچھے کھائی۔ اب وقت کہاں کہ یہ سوچا جائے کہ یہ سب کیا، کب اور کیسے ہوا؟ اب تو انتظار ہے کہ یہ سب ایسے، کیسے اور یوں کیوں ہوا؟
چلیں مان لیا کہ ہم چاند پر نہیں پہنچ سکتے مگر چاند ہی زمین پر پٹخ ڈالنے کا زعم کیسا۔ ستاروں پر کمند نہیں ڈال سکتے مگر مملکت ستارہ شناسوں کے ہاتھ دینے کی ادا کیسی۔ تاروں سے اٹکھیلیاں نہیں کر سکتے مگر تارے گم کرنے کے گر کیسے۔ آخر ہم ایسے کیوں ہیں؟
نہ ہم آزاد نہ ہماری معیشت آزاد اور نہ ہی ریاست آزاد۔ تینوں کا آپس میں جڑا گہرا تعلق ہمیں جتنا آج محسوس ہو رہا ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھا۔ خالی خولی حقیقی آزادی کے نعرے اور غلامی نامنظور کے دعوے نہ تو ہمیں عالمی معاشی سامراج سے نجات دلا سکتے ہیں اور نہ ہی ہمیں آزاد مملکت بنا سکتے ہیں۔
انڈیا اس وقت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے اور عالمی اداروں کے اندازوں کے مطابق آئندہ پانچ برسوں میں امریکہ اور چین کے بعد دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔
انڈیا کے جی ڈی پی کی سالانہ شرح نمو سات فیصد کے قریب ہے۔ یاد نہیں پڑتا کہ آخری بار انڈیا نے آئی ایم ایف کا دروازہ کب کھٹکھٹایا مگر تاریخ بتا رہی ہے کہ انڈیا نے 32 برس پہلے آئی ایم ایف کو خیر باد کہا اور پھر مڑ کر نہیں دیکھا۔
ایک سیاسی حکومت نے معاشی منصوبہ بنایا جس کے روح رواں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ تھے۔ بی جے پی کی سرکار میں کانگریس کے بنائے منصوبے چلتے رہے اور کانگرس کی سرکار میں بی جے پی کی معاشی پالیسی رواں رکھی گئی۔ سیاست بدلتی رہی، انداز بدلتے رہے مگر ترقی کا راستہ نہ بدلا۔
1991 میں انڈیا نے پہلی بار اقتصادی لبرلائزیشن کی جو پالیسی اختیار کی وہ آج بھی جاری ہے۔ آزاد بینکاری، آزاد ٹیلی کام سیکٹر، آزاد مواصلاتی پالیسی کے تحت ریاست نے اپنا کنٹرول کم اور محدود کیا جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کو بڑھاوا دیا۔
ان تین سیکٹرز کی آزادانہ پالیسیوں نے انڈیا کو انڈیا بنایا۔ اگلے چند برسوں میں انڈیا امریکہ کے ساتھ خلائی پروگراموں کا آغاز کرے گا اور کم لاگت میں خلائی مشن کامیاب کرنے کے گر سیکھے گا۔
دنیا بھر کی آئی ٹی سیکٹر کی تقریباً تمام بڑی کمپنیوں کے سربراہوں کا تعلق انڈیا سے ہے۔
برطانیہ کی ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پر باہر برطانوی جھنڈا جبکہ اندر ’جن گن من ادھینا یک جے ہے‘ کا ترانہ گایا جا رہا ہے۔
30 سال پہلے شروع ہونے والا انڈیا کا سفر منزل کی جانب رواں دواں ہے اور سچ تو یہ ہے کہ اس سب کے پیچھے نہ صادق اور امین راہنما ہیں، نہ ہی کرپشن نمبر ون مسئلہ، ہاں مگر آئین کی پاسداری ضمانت اور جمہوریت کے تسلسل کا ایک نہ ٹوٹنے والا سلسلہ۔ گزشتہ 76 برسوں میں صرف ایک بار آئین معطل ہوا جس کا خمیازہ کانگریس آج بھی بھگت رہی ہے۔
معاشی بحران میں گھرے پاکستان کو نہ تو کسی میثاق کی ضرورت ہے نہ کسی کمیشن کی، ضرورت ہے تو صرف سچائی کی۔ سچ تلاش کرنے کے لیے صرف یہ دیکھنا ہو گا کہ ہم نے وطن عزیز کے ساتھ کیا کیا؟ کتنی بار آئین توڑا؟ کتنی بار پاکستان کے مفادات کا سودا کیا؟ کتنی بار عدل کو گروی رکھا؟ اور کتنی بار عوام کے مینڈیٹ کو پیروں تلے روندا؟
اب سب تجربے ناکام ہو چکے ہیں اور اب تجربوں کا وقت بھی کہاں، آئیں سچ بولیں اور گناہگاروں کو سزاوار نا سہی فقط نشاندہی کر دیں تو سامنے راستہ صاف دکھائی دینے لگے گا۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعود کا کالم:میں بزدل کیسے ہوا؟
Next Article مظہر عباس کا کالم:اٹک جیل کا مہمان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.