راولپنڈی:بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ظہیر بلوچ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا، رہائی پاتے ہی انہوں نے بقیہ 34 بلوچ طلبہ و مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ظہیر بلوچ نے کہا کہ اب بھی 34 مظاہرین جیل میں ہیں جن میں سے اکثریت طلبہ کی ہے۔
انہوں نے جیل میں قید طلبہ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات سے امتحانات ہیں، جیل میں قید طلبہ کو رہا نہ کیا گیا تو ان کا سمسٹر اور تعلیم متاثر ہو گی، گرفتار طلبہ اور مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن تمام افراد کو رہا کیا جائے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
فیس بک کمینٹ

