راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ایک بار پھر گرفتارکر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو عدالت سے گرفتار کیا گیا، ان کیخلاف حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔
ذرائع کے مطابق اس کیس میں شیخ رشید کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
فیس بک کمینٹ

