ملتان:نامورگلوکاراستاد غلام عباس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں مکمل صحتیابی میں کچھ وقت لگے گا۔ ان خیالات کااظہار ایرنٹ آرگنائزر اور سینئر صحافی ناصر محمودشیخ نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کیا۔
ناصر محمودشیخ نے بتایا کہ غلام عباس کی طبعیت کراچی فیسٹیول کے دوران خراب ہوگئی تھی جس کے بعدفیسٹیول کے میزبان احمد شاہ نے انہیں خصوصی ایمبولینس کے ذریعے لاہور روانہ کیا۔
اس طویل سفر کے دوران ان کی طبعیت مزید خراب ہوگئی۔ اس د وران میں نے سینئر صحافیوں رؤف کلاسرااورظفر ڈوگرسے رابطہ کیاجن کی کوششوں سے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ان کے سرکاری سطح پرعلاج معالجے کی ہدایت کی۔ استاد غلام عباس سی ایم ایچ لاہور میں زیرعلاج ہیں۔ تاہم انہیں دعائروں کی ضرورت ہے۔
فیس بک کمینٹ

