Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب
  • کوئٹہ : ٹرین کے قریب دھماکہ : عید منانے کے لیے جانے والے 20 فوجی ہلاک، 70 زخمی
  • نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ : نامعلوم افراد نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسر کو سگے بھائی سمیت قتل کر دیا
  • عید سے پہلے پیٹرول 6 روپے لیٹر سستا کر دیا گیا : ایک ہفتے میں گیارہ روپے کی کمی
  • قلات میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے افسر سمیت دو اہلکار ’اغوا‘
  • جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی میں ’خونیں جھڑپ‘ کے دوران 18 شدت پسندوں کی ہلاکت
  • بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی حکومت کو پریشان کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»خیبر پختونخوا»خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے 8 افراد ہلاک
خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے 8 افراد ہلاک

ایڈیٹراپریل 15, 20242 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rain balochistan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حالیہ بارشوں اور سیلاب سے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں حادثات سے آٹھ افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل یعنی منگل سے شروع ہو رہا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے شدید بارشوں اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کہیں مکانات کی چھتیں گر گئی ہیں تو کہیں کہیں سیلابی ریلوں میں لوگ یا ان کے مویشی بہہ گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چار بچے، تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔
جنوبی ضلع ٹانک میں وزیرستان سے آنے والے ریلے میں مسافر پک اپ بہہ گئی ہے جس میں سوار دو افراد ہلاک جبکہ تین کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ اسی طرح شمالی علاقوں میں ضلع لوئر دیر میں گھر کی چھت گر گئی جس میں مقامی لوگوں کے مطابق ملبے تلے چار افراد دب گئے ہیں جن میں سے ایک خاتون ہلاک ہوئی ہیں۔ باقی افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو 1122 کے اہلکار ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔
سابقہ قبائلی علاقے ضلع باجوڑ میں کمرے کی چھت گر گئی جس میں ریسکیو 1122 کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق دو بچیاں ملبے تلے دب گئیں۔ ضلع لوئر کوہستان میں دبیر ڈیم کے قریبی علاقوں میں دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے لوگوں نے اپنے مکان خالی کر کے قریبی علاقوں میں نقل مکانی کر لی ہے۔
مقامی شہری نعمت خان نے بتایا کہ دبیر ڈیم کے گیٹ اچانک کھول دیے جاتے ہیں جس سے رنوالیہ میں لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بارشیں آتی ہیں یا ڈیم کی صفائی کی جاتی ہے تو اس سے ان کے علاقے میں آفت آجاتی ہے اور ان کے لیے مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ اس علاقے میں ڈیم کے قریب دس سے بارہ مکان ہیں۔ مقامی صحافی نے بتایا کے ڈیم کے نیچے دس سے بارہ کلومیٹر راستہ ہے جہاں سیلابی پانی سے مختلف مقامات پر راستے بند ہیں اور لوگ اپنے علاقے میں پھنس گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ڈیم کے گیٹ نہیں کھولے گئے بلکہ بارشوں سے سیلابی صورتحال بن گئی ہے۔
ضلع خیبر میں ایک سکول کے قریب تیز بارش کی وجہ سے عبدالرازق نامی شخص کی کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے خواتین اور بچوں سمیت نو افراد دب گئے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پہنچ گئیں جہاں سے تمام زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ادھر چترال کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے سڑکوں اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ چترال اور ادھر دیر کے قریب پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دو روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کل یعنی منگل کے روز بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے جو 21 اپریل تک جاری رہے گا۔
یہ نیا سسٹم بلوچستان میں کل منگل اور بدھ کے روز داخل ہوگا اور پھر ملک کے دیگر علاقوں میں برسے گا۔ حالیہ بارشوں سے صوبے کے مختلف علاقوں میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان میں زیادہ نقصان گندم کی فصل کو ہوا ہے جو کٹائی کے قریب تھی۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق دریائے سوات اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ چترال میں دروش نالے میں سیلابی ریلہ آیا ہے جو آبادی میں داخل ہوا ہے۔ ان علاقوں میں دریاؤں کے قریب آبادیوں کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔
کوئٹہ میں اربن فلڈنگ ایمرجنسی
ادھر صوبہ بلوچستان میں بھی حالیہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے جس کے بعد دو روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 12 اپریل سے شروع ہونے والی بارشوں میں اب تک سات افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں پانچ افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق آسمانی بجلی سے دو افراد ڈیرہ بگٹی اور دو افراد سوراب میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک پشین میں ہلاک ہوا ہے۔
لورالائی اور کیچ میں مکانات کی چھتیں گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبے کے سات اضلاع زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سٹی ایریا سے پانی کا اخراج کردیا گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں پانی نکالنے کا عمل جاری ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان حکومت نے شدید بارشوں کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اربن فلڈنگ ایمرجنسی نافذ کی تھی۔
(بشکریہ:بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#rain barish خیبر پختونخوا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسڈنی میں دو دن میں چاقو سے دوسرا حملہ، پادری سمیت چار زخمی
Next Article اسرائیل نے خود مختار ملک کے سفارتخانے پر حملہ کیا، ایران جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے: وزیر دفاع
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خیبر پختونخوا حکومت کی تبدیلی ۔۔وجہ دہشت گردی یا پارٹی کی لڑائی ؟ سید مجاہدعلی کا تجزیہ

اکتوبر 9, 2025

علی امین گنڈا پور دہشت گردی کے واقعہ کے بعد مستعفی : سہیل آفریدی نئے وزیر اعلی کے پی کے نامزد

اکتوبر 8, 2025

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

مئی 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 25, 2026
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی مئی 25, 2026
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب مئی 24, 2026
  • کوئٹہ : ٹرین کے قریب دھماکہ : عید منانے کے لیے جانے والے 20 فوجی ہلاک، 70 زخمی مئی 24, 2026
  • نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.