Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : مردانگی ، خواہشات اور بڑھاپا
تازہ ترین

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : مردانگی ، خواہشات اور بڑھاپا

ایڈیٹرجون 25, 202494 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وٹرنری ڈاکٹر تو ہم ہیں نہیں کہ گھوڑے کا حال احوال جانیں مگر وہ زبان زد عام محاورہ تو آپ سب نے سن ہی رکھا ہو گا نا۔ مرد اور گھوڑا کبھی۔ ۔ ۔ جی جناب اس محاورے کی بنیاد نہ جانے خوش فہمی کے کس غبارے پہ رکھی گئی ہے؟ اور گھوڑے غریب کو اس میں کیوں شامل کیا گیا یہ بھی علم نہیں؟ خیر پوچھیں گے بھئی کسی دن وٹرنری ڈاکٹر سے۔
تو جناب، یار لوگ اس کو دہرا کر سمجھتے ہیں کہ مرد کی شان بڑھ گئی۔ اور دوسری شادی کا فتور پالنے والے کندھے اچکا کر کہتے ہیں۔ دیکھا، یہ ہم ہیں ہم۔ پچاس کے ہوں یا ساٹھ کے، کہاں فرق آیا ہم میں؟ ویسے کے ویسے جیسے پچیس برس پہلے تھے۔ ستے خیراں۔ کیا فرق پڑتا ہے اگر دلہن اٹھارہ سے بھی چھوٹی ہوئی۔
زیادہ ضرورت کا شور مچانے والوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ کیا کریں بھئی، ایک پہ اکتفا کیسے کریں؟ کبھی اقرار الحسن کو رشک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تو کبھی کسی اور کو۔اب چاہے اندر کا حال یہ ہو کہ دال دلیہ بھی مشکل سے پورا ہوتا ہو اور گھر والی وہ گیت گاتی ہو۔ جا اپنی حسرتوں پہ آنسو بہا کے سو جا۔ ۔ ۔
اب کون پوچھے ان پچاس پچپن کے بالکوں سے کہ منزل تک کے کٹھن مراحل کیسے طے ہوتے ہیں؟ ہوتے بھی ہیں کہ نہیں؟ کہیں گھڑی دو گھڑی کا معاملہ تو نہیں؟ اور کیا اتنا بھی ان دوا ساز کمپنیوں کا سہارا ہے جن کی بنائی ہوئی دوا دھڑا دھڑ بکتی ہے۔
چلیے ویاگرا تو ماڈرن دوا ٹھہری، بازاروں میں مجمع اکٹھا کر کے سلاجیت بیچنے والوں کی کمی بھی کبھی نہیں رہی اور ہمدرد دوا خانے کی گولیاں اور مرہم تو انتہائی سستا نسخہ ہیں۔
اگر اس بات پر یقین نہ آئے تو ہر دوسری سڑک کے کنارے بنی دیواروں پر، حکیم جالینوس، بنگالی بابا، پہاڑی بابا اور نہ جانے کون کون سا بابا۔ اور ان کے دعوے تو بچے تک اپنے بچپن میں پڑھ کر ماؤں سے سوال کرتے ہیں کہ کیا یہ وہی کمزوری ہے جو کھانا نہ کھانے سے ہوجاتی ہے؟
مسئلہ کیا ہے آخر؟
دماغ جناب دماغ۔ جس میں موجود فتور ماننے نہیں دیتا کہ اب ان تلوں میں تیل نہیں۔ رخصت ہوتی بہار میں اپنی انا اور مردانگی کو بھرپور جنسی تعلق سے ثابت کرنے کی کوشش کرنا۔ چاہے گوڈے گٹے پناہ مانگ رہے ہوں۔ یہ دیوانگی نہیں تو اور کیا ہے؟
وجہ کیا ہے؟
طبعی طور پہ جنسی تعلق کی خواہش دماغ میں جنم لیتی ہے۔ دماغ سے نکلنے والی نروز مقررہ مقام تک پہنچ کر یہ پیغام پہنچاتی ہیں کہ دماغ کیا چاہتا ہے؟ مقررہ اعضا میں اگر حکم بجا لانے کی ہمت ہو تو دال دلیے جیسا کام تو ہو ہی جائے گا۔ نہ ہو تو معذرت کا پیغام بھیج کے اعضا سر نہوڑے بیٹھے رہیں گے۔ آپ چاہے لاکھ برسائیے خواہش کا چابک، لیکن جب سکت ہی باقی ہی نہ ہو تب مردہ گھوڑا کیسے دوڑ سکتا ہے؟ ہاں ایسا ہو سکتا ہے کہ چابک کی چھمک سے ابتدائی آثار پیدا ہوں مگر پھر
بقول سلیم احمد
گاڑی چلتی نہیں، گر جاتا ہے سگنل
ایسی صورت میں ذہن مانتا ہی نہیں کہ ہم کھلاڑی سے اناڑی بن چکے، مردانگی پہ چوٹ لگتی ہے نا۔ ایسے میں چلتا ہے وحشت کا کھیل۔
نویدہ کوثر جی لکھتی ہیں۔
” کل ایک بہت امیر فیکٹری مالک کی بیگم ماسک لیے آئیں۔ ماسک لینے کی وجہ یہ تھی کہ سارے چہرے پہ دانتوں کے کتوں کی طرح کاٹنے کے نشان تھے۔ زبان اتنی متاثر کہ مشکل سے بات سمجھ آتی۔ سارا جسم کٹا پھٹا۔ پائیوڈین لگائی ہوئی۔ تین چار جگہ تو ٹانکے لگنے تھے۔ ایک بچی بارہ سال اور بچہ دس سال کا ہے۔ ان کو بھی شوہر پانی کے پائپ سے مارتے ہیں۔ پورن اور رسی۔ برف۔ سگریٹ لگانے کا استعمال ہمیشہ ہوتا ہے۔ شکر ہے سال کے چھ ماہ باہر دفتر چلاتے ہیں تو شادی اتنی دیر چل گئی مگر اب لگتا ہے شاید نہ چلے۔ غیر ملکی طوائفوں کے سارے ہنر بیوی سے توقع کرتے ہیں۔ تیز بخار اور انفیکشن زدہ زخم۔ یہ کوئی افسانہ نہیں کل میرے بیڈروم کا سنا سچا واقعہ ہے“
خیر۔ ہمیں بھی ایک واقعہ یاد آ گیا۔ ٹھہریے ایک نہیں دو۔ ایک تو جنم بھومی پنڈی کا ہے اور دوسرا استاد محترم منٹو لکھ گئے ہیں۔
کچھ برس پہلے اخبار کی وساطت سے علم ہوا کہ ایک محترم بیوی کی ویجائنا میں لوہے کی راڈ رکھ کر کرنٹ چھوڑتے تھے۔ بیوی جب جب تڑپتی تھی، تب تب مضمحل عضو میں زندگی کی رمق دوڑنے کا شائبہ ہوتا تھا۔
موصوف پکڑے گئے۔ جیل ہوئی مگر پھر چُھڑا لیے گئے۔ وطن عزیز میں ایسوں کی کمی نہیں جو عورت کے ساتھ کیے گئے کسی بھی ظلم کو چیونٹی مارنے سے زیادہ اہم نہیں سمجھتے۔
اور منٹو کی شاداں کا قصہ بھی سن لیجیے ؛
”خان بہادر کی بیوی اپنے شوہر کے کمرے میں گئی جو کہ خالی تھا مگر بتی جل رہی تھی۔ بستر پر سے چادر غائب تھی۔ فرش دھلا ہوا تھا، ایک عجیب قسم کی بو کمرے میں بسی ہوئی تھی۔ خان بہادر کی بیوی چکرا گئی کہ یہ کیا معاملہ ہے، پلنگ کے نیچے جھک کر دیکھا مگر وہاں کوئی بھی نہیں تھا۔ لیکن ایک چیز تھی، اس نے رینگ کر اسے پکڑا اور باہر نکال کر دیکھا، خان بہادر کی موٹی مسواک تھی۔
پندرہ سالہ شاداں جب گھر پہنچی تو لہولہان تھی، وہاں پہنچتے ہی بے ہوش ہو گئی۔ ماں باپ ہسپتال لے گئے۔ شاداں کو ایک لحظے کے لئے ہوش آیا، اس نے صرف ”خان بہادر“ کہا، اس کے بعد ایسی بے ہوش ہوئی کہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سو گئی۔
جرم بہت سنگین تھا۔ استغاثے کے پاس کوئی عینی شہادت موجود نہیں تھی۔ ایک صرف شاداں کے لہو میں لتھڑے ہوئے کپڑے اور وہ دو لفظ جو اس نے مرنے سے پہلے کہے۔ ساتھ میں ایک گواہ جس نے شاداں کو شام کے وقت خان بہادر کے گھر کی طرف جاتے دیکھا تھا۔
صفائی کے گواہ صرف دو تھے۔ خان بہادر کی بیوی اور ایک ڈاکٹر۔ دونوں کے مطابق خان بہادر اس قابل ہی نہیں کہ وہ کسی عورت سے ایسا تعلق قائم کر سکے۔
خان بہادر رہا ہو گئے۔ بری ہو کر جب گھر آئے تو ان کی زندگی کے معمول میں کوئی فرق نہ آیا۔ ایک صرف انہوں نے مسواک کا استعمال چھوڑ دیا ”
ادھیڑ عمر مرد جس نے خواہش کا آتش فشان تو پال رکھا تھا مگر بقول بیوی تلوں میں تیل ختم ہو چکا تھا۔ بجائے اس کے کہ وہ اس حقیقت کو قبول کرتا، اس نے وحشت میں مسواک کا سہارا لے کر وہ کرنے کی کوشش کی جو پنڈی والے صاحب لوہے کی راڈ سے کر رہے تھے۔
لیکن زمانہ تو کہتا ہے کہ منٹو جھوٹ بولتا ہے۔
جی۔ ایسا جھوٹ جس کے سامنے سچ منہ چھپاتا ہے۔
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جنسی تشدد شادی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمخصوص نشستوں کا کیس: سنی اتحاد کے چیئر مین کے کاغذات نامزدگی طلب، سماعت کل تک ملتوی
Next Article کراچی میں گرمی سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی، 150 مویشی ہلاک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محبت، مذہب اور معاشرتی تضادات : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 29, 2026

سرکاری افسر کی بیٹی کی 24 کروڑ روپے سے زیادہ کی شاہانہ شادی، صرف سجاوٹ پر 4 کروڑ خرچ

ستمبر 28, 2025

بالی وڈ اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 38 سال بعد مشکلات کا شکار

اگست 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.