Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کرم میں دو قبائلی جھگڑا فرقہ وارانہ تصادم میں تبدیل نو افراد ہلاک، 44 زخمی
اہم خبریں

کرم میں دو قبائلی جھگڑا فرقہ وارانہ تصادم میں تبدیل نو افراد ہلاک، 44 زخمی

ایڈیٹرجولائی 26, 202410 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
army fighting
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پشاور : خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے دو دیہات کے مختلف قبائل کے درمیان زمین کے تنازعے پر شروع ہونے والا تصادم تین دنوں میں آٹھ مختلف دیہات تک پھیل گیا ہے اور کل رات پاڑہ چنار شہر میں بھی راکٹ گرے ہیں۔ ان تین دنوں میں نو افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا کہنا ہے کہ حالات بہت کشیدہ ہیں اور ان کی اطلاع کے مطابق اب تک نو افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں تین کا تعلق طوری قبیلے اور چھ کا تعلق بنگش اور منگل گروپ سے ہے۔پاڑہ چنار ہسپتال میں حکام نے کہا ہے کہ ان کی پاس ہلاکتوں کی تعداد چھ ہے۔
اس بارے میں ضلع کرم کے پولیس افسر محمد نثار نے بی بی سی کو بتایا کہ انتظامیہ اور قبائلی عمائدین اپنی طرف سے کوششیں کر رہے ہیں فائرنگ کا سلسلہ رک جاتا ہے لیکن پھر وقفے کے بعد یا شام کے بعد دوبارہ شروع ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ حالات پر جلد سے جلد قابو پا لیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ زمین کا تنازع ہے جو بڑھ گیا ہے۔
ان جھڑپوں میں چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز دیکھی جا رہی ہیں جن میں بھاری اسلحے کے فائر کیے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر ان جھڑپوں کو روکنے کے لیے کوششیں جاری ہیں جس میں جرگہ عمائدین دونوں جانب فریقین سے رابطے کر رہے ہیں۔
کرم سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ جھڑپیں تین روز سے جاری ہیں اور ابتدائی طور پر یہ زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں شروع ہوا مگر پھر یہ لگ بھگ پورے ضلعے تک پھیل گیا ہے اور کل رات راکٹ پاڑہ چنار شہر میں بھی گرے ہیں۔ اب تک ان راکٹ سے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔
پولیس اور مقامی لوگوں کے مطابق ضلع کرم کے علاقہ بوشہرہ اور مالی خیل کے مابین زمین کے تنازع تین روز پہلے شروع ہوا اور دونوں جانب سے شدید فائرنگ کی گئی، جس میں خود کاربھاری ہتھیار بھی استعمال کیے گئے۔ اس کے بعد دیگر قریبی دیہات جیسے علاقہ بالش خیل، پیواڑ و تری منگل اور کنج علی زئی مقبل کے علاقوں میں بھی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
مقامی سطح پر لوگوں نے بتایا کہ جس طرح بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ہے اس سے زیادہ نقصان ہو سکتا تھا۔ ان کے مطابق اب تک دور دراز علاقوں سے رابطے بھی نہیں ہو رہے۔ پاڑہ چنار ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میر حسن جان کے مطابق ان کے ہسپتال میں تین دنوں میں چھ افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بیشتر کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ چھ زخمی اب بھی ہسپتال میں داخل ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وسیع علاقہ ہے۔ اپر کرم سے زیادہ تر زخمی پاڑہ چنار میں ہسپتال لائے جاتے ہیں لیکن اس کے علاوہ مقامی ہسپتال اور بنیادی صحت مراکز ہیں جہاں زخمیوں کا لے جایا جاتا ہے۔
ادھر صدہ ہسپتال سے ڈاکٹر واجد نے بتایا کہ ان کے پاس گذشتہ دو دنوں میں چار زخمی لائے گئے تھے جن میں سے دو کو پشاور بھیج دیا گیا جبکہ باقی دو کو طبی امداد فراہم کر دی گئی تھی۔
زمین کا تنازع فرقہ واریت میں کیے بدلا؟
یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ کرم ضلع میں زمین، پانی، راستوں اور جنگل کی ملکیت کے تنازعات پر بار بار معمولی فائرنگ کے واقعات خونریز جھڑپوں میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور یہ جھڑپیں پھر فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں بدل جاتے ہیں۔
گذشتہ ماہ ضلع کرم میں امن کے قیام کے لیے اہلسنت اوراہل تشیع نے علاقے میں خیر سگالی کے لیے اقدامات کیے تھے اور اہلسنت کی احتجاجی ریلی میں اہل تشیع نے پانی کی سبیلیں لگائی تھیں۔تین روز پہلے زمین کا تنازع شروع ہوا اور یہ مختلف قبائل تک پھیل گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بنیادی طور پر قبائل ایک دوسرے قبیلے کا ساتھ دینے کے لیے دوسرے قبیلے کے لوگوں پر فائرنگ شروع کر دیتے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوجاتے ہیں۔
ضلع کرم میں ان قبائل میں جغرافیے اور فرقے کی بنیاد پر تقسیم پائی جاتی ہے۔ اپر کرم میں تری مینگل سنی مسلمان ہیں جبکہ پیواڑ میں شیعہ مسلمان آباد ہیں۔ اسی طرح غوز گڑھی کا تعلق اہلسنت اور کونج علیزئی کا تعلق اہل تشیع سے ہے۔ آگے چلتے ہیں تو بوشہرہ کا تعلق اہلسنت اور ملی خیل کا تعلق اہل تشیع سے بتایا جاتا ہے۔
لوئر کرم میں اگر دیکھیں تو یہاں مختلف قبائل ہیں جیسے گاؤں خار کلے اہلسنت اور گاؤں بلیش خیل کا تعلق اہل تشیع سے بتایا جاتا ہے۔ اسی طرح لوئر کرم میں ہی صدہ اہلسنت اور گاؤں سگینہ کا تعلق اہل تشیع سے ہے۔
مقامی صحافی علی افضل نے بتایا کہ ابھی جو تنازع شروع ہوا ہے یہ ملی خیلاور بوشہرہ قبائل کے درمیان شروع ہوا ہے اور یہ قبیلے دریائے کرم کے ساتھ آباد ہیں۔ یہ تنازع اگرچہ قبائل کے درمیان ہوتا ہے لیکن باقی علاقوں کے لوگ بھی اس میں قبیلے اور مسلک کی وجہ سے حصہ بن جاتے ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی ۔۔ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

فرقہ واریت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، پنڈی سے اسلام آباد آنیوالے راستے جزوی بلاک، میٹرو سروس بھی بند
Next Article خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونے دوں گا، اپنے فیصلے خود کریں گے: علی امین کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کرّم: سیزفائر کے اعلانات کے باوجود مزید جھڑپیں، ہلاکتوں کی تعداد 100 سے بڑھ گئی

نومبر 27, 2024

ڈاکٹر فہد قریشی کا کالم : فرقہ واریت اور نیوٹرل مسلمان

اگست 10, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.