Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کشمیر کی سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت سے حاضر سروس سیشن جج گرفتار
اہم خبریں

کشمیر کی سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت سے حاضر سروس سیشن جج گرفتار

ایڈیٹرجولائی 3, 202513 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
muzafar abad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مظفر آباد : پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ نے حاضر سروس سیشن جج راجہ امتیاز احمد کو توہین عدالت کے جرم میں تین دن قید کی سزا سناتے ہوئے کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فل بینچ نے، چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں بدھ کے روز یہ فیصلہ سنایا۔راجہ امتیاز احمد پر الزام تھا کہ انھوں نے سپریم کورٹ کے واضح حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک منشیات فروشی کے ملزم کو ضمانت پر رہا کیا، اور عدالتی وقار کو مجروح کیا۔
عدالت کے مطابق انھوں نے عدالتی حکم عدولی، دروغ گوئی اور مس کنڈکٹ کا ارتکاب کیا۔ توہین عدالت کا یہ مقدمہ ضلع حویلی کہوٹہ میں منشیات ایکٹ کے تحت درج کیس سے شروع ہوا، جس میں ایک ملزم راجہ دلاور خان کو ہیروئن کی بھاری مقدار رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم کی درخواستِ ضمانت ابتدائی عدالت، ہائی کورٹ اور بعد ازاں سپریم کورٹ نے بھی مسترد کر دی تھی۔سپریم کورٹ نے 19 جنوری 2023 کو اپنے فیصلے میں واضح ہدایت دی تھیں کہ مقدمے کا فیصلہ چھ ماہ کے اندر کیا جائے، اور اگر دوران سماعت کوئی نیا مواد سامنے آئے تو ملزم دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔
تاہم، صرف ایک ماہ بعد، 16 فروری 2023 کو راجہ امتیاز احمد، جو اس وقت سپیشل جج انسدادِ منشیات عدالت حویلی میں تعینات تھے نے ملزم کو بری کر دیا۔ بریت کے بعد ملزم بیرون ملک فرار ہو گئے جبکہ مقدمے کی اپیل ہائی کورٹ میں زیر سماعت تھی اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود تھا۔
دورانِ سماعت جب سپریم کورٹ میں راجہ امتیاز احمد سے اس بریت کے فیصلے کے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی فیصلہ انھوں نے جاری نہیں کیا۔ تاہم عدالتی ریکارڈ سے ان کا جاری کردہ فیصلہ برآمد ہو گیا۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے راجہ امتیاز کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا اور ان کے تمام سابقہ فیصلوں، بالخصوص مظفرآباد، پلندری اور حویلی میں منشیات سے متعلق مقدمات کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
ایک ماہ کی انکوائری کے بعد بدھ کے روز عدالت نے قرار دیا کہ راجہ امتیاز نے توہین عدالت کی، سپریم کورٹ کے احکامات کو چیلنج کیا اور عدالت میں غلط بیانی کر کے ادارے کے وقار کو مجروح کیا۔ عدالت نے فوری طور پر انھیں تین دن قید کی سزا سناتے ہوئے کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آزاد کشمیر آزاد کشمیر سپریم کورٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleباجوڑ میں دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 5 افراد شہید، 11 زخمی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : بلاول کی پیش کش اور بھارت کی ہٹ دھرمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے

جنوری 31, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہرے میں تین پولیس اہلکار ہلاک، 150 زخمی آٹھ کی حالت نازک : وزیرِ اعظم انوار الحق

اکتوبر 2, 2025

وزیراعظم آزاد کشمیربھارتی گولہ باری سے شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے گھر پہنچ گئے

مئی 15, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.