Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»بھٹو ، شاہ ایران اور عملیت پسند میر جعفر : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم / کوچہ و بازار سے
ادب

بھٹو ، شاہ ایران اور عملیت پسند میر جعفر : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم / کوچہ و بازار سے

ایڈیٹرجولائی 15, 202559 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان میں بھی شہنشاہ ایران کےزمانے میں ڈھائی ہزار سالہ جشن شاہی کی تقریبات منائی گئیں اور ایم سی سی گراونڈ اور پریس کلب کے بیچ ایک خوبصورت پارک بنایا گیا اور معمر بادشاہ کی خوبصورت ملکہ فرح پہلوی سے اس پارک کو منسوب کیا گیا اسکے بعد ہی ایران میں شہنشاہ کے خلاف ہنگامے ہونے لگے پھر ڈاکٹر علی شریعتی کی تحریروں کا چرچا ہونے لگا طالبعلموں میں شاہ مخالف مظاہرے ہونے لگے۔ میں تب گورنمنٹ کالج کوئٹہ میں پڑھانے لگا تھا مجھے یاد ہے کہ ایک رات خانہ فرہنگ کوئٹہ نے پر تکلف عشائیہ دیا وہاں کافی مہمان جھومتے نظر آئے مگر صبح کوئٹہ کے اخبارات میں خبریں تھیں کہ خانہ فرہنگ ایران کو کسی نے آگ لگانے کی کوشش کی کسی گستاخ نے شہنشاہ کیساتھ ملکہ فرح دیبا پہلوی کی تصویر کو بھی بگاڑنے کی کوشش کی تب اعلان ہوا کہ کوئٹہ کے جلسہ عام سے صدر پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہنشاہ کی بہن شہزادی اشرف پہلوی کیساتھ خطاب کرینگے اس میں شک نہیں کہ جلسہ گاہ کے آس پاس لیویز کے بندوق بردار لوگ تھے مگر یہ کھلا جلسہ تھا جس میں،میں بھی موجود تھا ۔
بھٹو نے شہزادی کو بہت بڑی کرسی پر بٹھایا تھا اور خود کہا کہ ہمارا ملک ٹوٹ چکا ہے ہمیں ایران جیسے آزمائےہوئے دوستوں کو ناراض نہیں کرنا چاہئے ایک مقام پر بھٹو نے جوش خطابت میں کہا کہ اگر آپ میں ایک بھی اٹھ کے کہہ دے کہ ایران پاکستان کا دوست نہیں تو میں ابھی استعفیٰ دیدونگا ہمارے ساتھ بیٹھا ہوا ایک بلوچ اٹھا تو ہم لوگ دوستانہ انداز میں اس پر ٹوٹ پڑے اور اس نے بھی کہا میں تو ’’بھٹو زندہ باد‘‘ کہنے لگا تھا ۔ تاہم پھر ایران میں سے ایک انقلاب کی دھمک آنے لگی، کچھ ایرانی شاعروں کے پمفلٹ کوئٹہ بھی پہنچنے لگے اور تعجب کی بات ہے ان شاعروں کےیہ پمفلٹ علامہ محمد اقبال کے نام معنون تھے ۔ اس سے ایک برس پہلے ہم نے پڑھا تھا کہ ملکہ فرح پہلوی نے اردو کی عظیم مصنف قرہ العین حیدر کو اپنے مہمان کے طور پر شاہی محل میں ٹھہرایا ہے کہ وہ شاہ بانو کی سوانح عمری لکھیں ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر، شاہی جہاز اور لیموزین پر پھریں۔ امام حسین کی ایرانی نژاد اہلیہ کےمزار پر جائیں دیگر زیارات پر بھی اور ملکہ کی عوامی اور ثقافتی دلچسپیوں کو خود دیکھیں ۔
پھر سب کچھ تلپٹ ہو گیا ملتان والوں نے بھی گلستان فرح پہلوی کا نام بدل دیا اور قرہ العین حیدر نے ایک رپورتاژ ’کوہ دماوند‘ اور ایک افسانہ ’قید خانے میں تلاطم ہے کہ ہند آتی ہے ‘ لکھا۔ میں نے اس کتاب کو ڈھونڈنا شروع کیا تو کتاب نگر کے شاکرحسین شاکر اوررئوف کلاسرا نے دو ایک لنک بھیجے کہ یوٹیوب پر اسے پڑھ لیں ۔اردو کی عظیم مصنفہ نے جہاں شہنشاہ کی ساواک کی سفاکی پر تنقید کی وہاں درباری کلچر کے خلاف بھی لکھا جو حکمرانوں کے دیکھنے اور سننے کی صلاحیت کو محدود کر دیتے ہیں مگر منتقم مزاج ججوں کے من چاہی شریعت نافذ کرنے کے عمل کو بھی ناپسند کیا ۔
٭٭٭٭
جب علامہ اقبال نے کہا تھا :قاسم از دکن وجعفر از بنگال تو میر جعفر اور میر قاسم غداروں یا وطن فروشوں کے طور پر ایک محاورہ بن گیا پھر جب معلوم ہوا میجر جنرل اسکندر مرزا انہی میر جعفر کے خانوادے میں سے ہیں تو ان کے ذکر کے ساتھ نواب سراج الدولہ کی شکست ذہن میں آتی ۔سمجھ دار لوگ مجھے مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے کالم کو کوچہ وبازار کے عوام تک رکھو کلاس روم لیکچر نہ دو مگر کیا کروں دو کتابوں کا حوالہ میں دوں گا ایک اسکندر مرزا کے بیٹے ہمایوں مرزا کی ہے ’’فرام پلاسی ٹو پاکستان‘‘ میں ہے جنہوں نے اپنے جدامجد میر جعفر کا دفاع کیا کہ نواب سراج الدولہ کی ’عیاشی‘ اور ضد کے بعد طے ہوچکاتھا کہ لارڈ کلایو کوفتح ملے گی سراج الدولہ قتل ہوگا اسلئے بنگال کے لوگوں کو مشکلات سے بچانے کیلئے میر جعفر حقیقت پسند یا عملیت پسند سیاست دان کے طور پر سامنے آئے مگر ان کے حقیقی کردار کو پہچانا نہیں گیا ۔
دوسری کتاب کا عنوان ایسا ہے :’’مال گاڑی میں امانتیں‘‘ کہ پہلے میں سمجھا کہ ریلوے کی خدمات کا اشتہار ہے ،کتاب کو پڑھا تو میں دنگ رہ گیا کہ دلی میں ان سرکاری ملازمین کے اسباب خاص طور پر ان کی کتابوں اور فائلوں کو پاکستان کے نئے دارالحکومت کراچی تک پہنچانے کا ٹھیکہ خواجہ محمد اسماعیل کو دیا گیا جس کی روداد محمد حنیف بندھانی نے بیان کی ہے جس میں دو باتیں بہت اہم ہیں ایک تو قدرت اللہ شہاب، چوہدری محمد علی اور ایسے لوگوں کی کتابیں اور فائلیں کراچی جا رہی تھیں (ان کی ترجیحات) کا بھی اندازہ ہوتا ہے دوسرا پہلے بھی کچھ لوگ دبی زبان سے ذکر کرتے ہیں کہ بیگم ناہید مرزا کی گورنر جنرل ہائوس میں تاش وغیرہ سے رغبت اپنی جگہ مگر اسکندر مرزا کے بیرونی اکائونٹ نہیں تھے اسلئے جلاوطن ہوئے تو لندن کے ایک ریستوران میں برتن دھوتے رہے اس کتاب میں بھی ہے کہ انہوں نے 5000روپے دلی میں قرض لیا تھا کتاب کے مصنف کے والد سے جو انہیں یاد دلایا گیا تو وہ انہوں نے ادا کر دیا۔
٭٭٭٭
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#ZABhutto #MirJafar #IranPakistanRelations #DrAnwarAhmad #PoliticalHistory #Realpolitik #Girdopesh #PakPolitics #TruthVsNarrative #ذوالفقار_بھٹو #میر_جعفر #ایران_اور_پاکستان #ڈاکٹر_انوار_احمد #تاریخی_حقیقتیں #گردوپیش #سیاسی_تبصرہ #سچ_یا_فسانہ #پاکستانی_سیاست
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچینی کی خوردہ قیمت 165 روپے کلو مقرر : سابق نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے درآمد کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے
Next Article مون سون بارشوں سے 53 بچوں سمیت 111 افراد ہلاک: تونسہ میں رودکوہیوں نے تباہی مچا دی
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.