ہانگ کانگ : ہانگ کانگ میں متعدد رہائشی عمارتوں میں لگنے والی آگ میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے جبکہ 28 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق رہائشی اپارٹمنٹس میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور 700 سے زیادہ آگ بجھانے والے عملے کے اراکان اس عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
پولیس کی جانب سے قریبی عمارتوں سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور تاحال آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ کی چو وِنگ یِن نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ’13 ہلاک ہونے والوں میں سے نو افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔‘
اب تک سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارتوں سے شعلے اور دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں، تاہم متعدد لوگوں کے ان عمارتوں میں پھنس جانے کا خدشہ ہے۔
عمارتوں میں لگ جانے والی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اس رہائشی سکیم میں 1984 فلیٹس شامل ہیں اور یہاں تقریباً 4000 لوگ آباد ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی )
فیس بک کمینٹ

