کامریڈ یونس اقبال کو کل مورخہ 12 اپریل کو احاطہء عدالت سے اغوا کر لیا گیا. یونس اقبال انجمنِ مزارعین پنجاب کے رہنما تھے اور ریاست سے اپنی زمینوں کی بازیابی کی جدوجہد کر رہے تھے. اس جدوجہد کی ہاداش میں ان پر دہشتگردی کی دفعات سمیت مختلف جھوٹے مقدمات درج تھے. 12 اپریل کو جب یونس اقبال اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ انسدادِ دہشتگردی- ساہیوال کی عدالت میں پیش ہوئے تو تا دیر واپس نہ لوٹے. اِس پر ان کے ساتھیوں کو تشویش لاحق ہوئی تو انہوں نے یونس اقبال کے وکیل نے کہا کہ ان کو ایجینسیوں والے اٹھا کر لے گئے ہیں. یونس اقبال کے ورثا کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام کسی ملزم کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کرنا ہوتا ہے جبکہ یونس اقبال کو احاطہء عدالت سے اغوا کیا گیا ہے. ورثا کا مطالبہ ہے کہ یونس اقبال کو فی الفور عدالت کے سامنے پیش کیا جائے.یونس اقبال کے اغوا پر کسان اکٹھ کے رہنماؤں خالد جاوید اور فہیم عامر نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ملک بھر کے کسانوں کو طرح طرح کے مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. کہیں 8 بی سی بہاولپور میں کسانوں کے گھر مسمار کر دیئے جاتے تو کہیں ان کی زمینوں پر طاقتور ادارے نا جائز قابض ہو جاتے ہیں.پی ڈی ایف کے رہنما صابر علی حیدر نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اپنے حقوق کی بازیابی کے لیئے طلبہ مزدور اور کِسان مِل کر جِدوجہد کریں.نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر ساحِر آزاد پلیجو نے کہا کہ اصل مسئلہ طبقاتی ہے. کل سندھ میں معروف لوک فنکارہ ثمینہ سندھو کا قتل ایک سوال ہے تمام ترقی پسند قوتوں کے لیئے کہ ہم تو تمہیں ایسے ہی مارتے رہیں گے. کیا تم متحد اور منظم ہو کر اِس نظام کا خاتمہ کر سکتے ہو؟؟ انہوں نے کہا کہ این ایس ایف پاکستان نہ صرف یونس اقبال کی بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے بلکہ کِسان رہنما مہر عبدالستار کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتی ہے.
جمعہ, اپریل 24, 2026
تازہ خبریں:
- ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
- عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
- اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
- ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
- ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
- بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
- امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری

