ملتان : ارتقاء آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام مقامی سکول کِپس ( kips ) میں 332 ویں کہانی گھر کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کی صدارت معروف شاعر اور صحافی رضی الدین رضی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں رحمان علی واصف ، شہزاد احمد ، عاصمہ شیخ ، زبیدہ رزاق اور مظہر صدیقی شامل تھے۔ میزبان پرنسپل ادارہ شاہد علی انجم تھے۔ تقریب میں ننھے منے بچوں نے اصلاحی اور اخلاقی کہانیاں سنائیں ۔ بچوں کا اعتماد اور انداز قابل تعریف تھا۔ انہوں نے پرانی اور تاریخی کہانیوں کے بجائے نئے دور کی نئی کہانیاں سنا کر بھرپور داد حاصل کی ۔
صدر تقریب اور مہمانوں نے بھی دلچسپ کلاسیکل کہانیاں سنا کر بچوں کو محذوذ کیا۔ تمام شرکاء میں بچوں کا کتاب گھر لاہور کی طرف سے رسائل تقسیم کیے گئے ۔ دس اساتذہ کو قرآن کریم گفٹ پروجیکٹ کے تحت قرآن کریم اردو ترجمہ میں پیش کیے گئے ۔ کہانی گھر کی انتظامی کمیٹی میں اطیب ہاشمی اور اقراء افضل شامل تھیں۔
فیس بک کمینٹ

