ملتان :معروف ٹک ٹاکر حکیم شہزاد پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملتان کے تھانہ راجارام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ بے اولاد ہے اور حکیم شہزاد نے دوائی کے بہانے 3 لاکھ 70 ہزار روپے وصول کیے۔
مزید برآں، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ حکیم شہزاد جعلی ویڈیوز بنا کر خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا۔
پولیس نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور توقع ہے کہ وہ جلد قانون کے شکنجے میں آئے گا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی ایک طالبہ سے اپنی پانچویں شادی کر لی ہے۔
حکیم شہزاد گزشتہ شادیوں کی وجہ سے پہلے بھی خبروں میں رہ چکے ہیں، چند سال قبل انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی پہلی اہلیہ انتقال کر چکی ہیں اور اس وقت وہ مجموعی طور پر چار بیویوں کے شوہر ہیں۔
حالیہ شادی کے بعد ان کا نام دوبارہ سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں زیر بحث آ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور معلومات کے بعد صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے؛ متعدد افراد نے اس شادی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بعض نے تحفظات کا اظہار کیا کہ کم عمر لڑکی سے شادی مناسب نہیں۔
( بشکریہ سٹی 42 )
فیس بک کمینٹ

