Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
کالم

معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم

ایڈیٹرمئی 7, 202610 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خیر سے سات تا دس مئی بنیان المرصوص المعروف معرکہِ حق کی پہلی سالگرہ ہے۔
دیگر شہروں کا تو معلوم نہیں البتہ کراچی کی شاہراہِ فیصل موجودہ سیاسی و عسکری قیادت کی تصاویر سے مزین ہورڈنگز اور پوسٹرز سے بھری ہوئی ہے۔
ٹی وی چینلز پورا ہفتہ خصوصی ہدایات کے تحت خصوصی پروگرام خصوصی اشتہارات سمیت پیش کر رہے ہیں۔اخبارات میں بھی کم و بیش یہی سماں ہے۔
اسلام آباد میں معرکہِ حق کے شایانِ شان یادگار تعمیر کرنے کی بھی شنید ہے۔ یقیناً دیگر شہر و قصبات کے سیاسی اشراف بھی چاغی کے ایٹمی پہاڑی نمونوں کی روایت آگے بڑھاتے ہوئے معرکہِ حق یاد کرواتے رہنے کے لیے کچھ نہ کچھ تعمیر کر کے قومی یکجہتی کے تازہ بیانیے کی لڑی میں پروئے جانے کے متمنی ہوں گے۔
یہ محض حسنِ اتفاق ہے کہ معرکہِ حق بھی مئی کے مہینے میں ہوا۔
ہم کئی برس تک 12 مئی 2007 کو یاد کرتے رہے جب کراچی میں سیاسی مخالفین کی 50 سے زائد لاشیں صرف ایک دن میں گری تھیں اور تب کے سیاہ و سفید کے مالک جنرل پرویز مشرف نے اس کارنامے کا اسلام آباد کے ایک جلسے میں مکہ لہرا کر خیر مقدم کیا تھا۔
پھر 12 مئی کے سانحے پر نو مئی 2023 کی عمرانی گڑبڑ غالب آ گئی۔
اس تاریخ کو ایک ڈنڈے کی شکل دے کر پی ٹی آئی کی کمر ادھیڑ دی گئی اور اٹھتے بیٹھتے لعن طعن و شب و ستم کے زریعے ہمیں یاد دلایا جاتا رہا کہ ادارے کتنے مقدس ہوتے ہیں۔
سیاست کے بہانے اداروں سے چھیڑ چھاڑ دراصل ان ستونوں کو ہلانے کی غدارانہ کوشش ہے جن ستونوں پر یہ ریاست روزِ اول سے ٹکی ہوئی ہے۔
اب معرکہِ حق کی خوشی کے وزن نے نو مئی کے بیانیے کو نہ صرف دبا دیا بلکہ ایک نئے خوشگوار بیانیے کی نیو رکھ دی گئی ہے کہ جو پاکستان کچھ عرصے پہلے تک علاقائی و بین الاقوامی امور کی گیم سے باہر معاشی و خارجی لحاظ سے ترس کا مارا باسکٹ کیس سمجھا جاتا تھا نہ صرف تنہائی سے نکل آیا بلکہ آس پاس اور دور دراز تک پھیلی بین الاقوامی برادری کی سراہنا بھی سمیٹ رہا ہے۔
الٹا انڈیا اب اس تنہائی کی تپش محسوس کر رہا ہے جو وہ پاکستان کو محسوس کروانا چاہتا تھا جبکہ مغربی سرحد پر افغانستان کو بھی بہت سی حدود و قیود ٹھیک سے سمجھا دی گئی ہیں اور اس کے نتیجے میں دہشت گردی کی وارداتوں میں بھی قدرے کمی آئی ہے ۔
ایسا نہیں کہ پہلی بار کچھ اچھا اچھا سا لگ رہا ہے۔ نیک نامی، عزت، داد و تحسین ہم نے ماضی میں بھی کئی بار کمائی ہے۔ ہمارا قومی البم لیاقت علی خان سے شہباز شریف تک اور فیلڈ مارشل ایوب خان سے فیلڈ مارشل عاصم منیر تک غیر ملکی خیر سگالیوں، پپیوں جپھیوں سے بھرا پڑا ہے ۔
اس کے بدلے اسلحے، امداد ، قرضوں، گرانٹس، ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں کی بھی کوئی خاص کمی نہیں رہی۔مگر کیا وجہ ہے کہ یہ آٹھ عشروں پر پھیلی داد و تحسین بھی اتنے برس کی خیرسگالی و خوش نیتی کے باوجود قومی معیشت کو اپنے پاؤں پر پوری طرح کھڑا کرنے میں آج تک کامیاب نہیں ہو پائی۔
ہمارا ہر معاشی، سماجی اور انسانی انڈیکیٹر نہ ختم ہونے والے گرداب میں ہی چک پھیریاں لگا رہا ہے ۔
اگر ہمارے پاس کوئی ایسا جادوئی ڈنڈہ ہے جسے گھماتے ہی باقی دنیا کے چہرے پر ہم اطمینان لے آتے ہیں تو یہ ڈنڈہ داخلی سطح پر ویسا ہی چمتکار کیوں نہیں دکھا پا رہا۔
جب ساڑھے سات کروڑ تھے تب بھی بنیادی مسائل وہی تھے جو آج 24 کروڑ کو درپیش ہیں اور کچھ زیادہ ہی درپیش ہیں۔
تقریباً ہم سب نے راجوں مہاراجوں کی کہانیوں میں سن رکھا ہے کہ جب جب بھی کوئی خوشی کا موقع آتا یا کوئی جنگ جیتی جاتی تو رعایا بھی جشن میں شریک کی جاتی تھی، سینکڑوں قیدی رہا ہوتے تھے، ہزاروں کی سزاؤں میں کمی ہو جاتی تھی۔
چند ہفتوں کے لیے ہی سہی شاہی گوداموں کے منہ کھول دیے جاتے تھے۔ بہانے بہانے سے اشرفیاں اچھالی جاتی تھیں، اہلِ فن کی دل کھول کے پذیرائی ہوتی تھی۔
جگہ جگہ شاہی لنگر قائم ہو جاتے تھے، شاہی مالیاتی وظائف کا اجرا ہوتا تھا، یادگاریں بھی اٹھائی جاتی تھیں مگر یادگاری شفا خانے اور مدارس بھی بنائے جاتے تھے اور پرانوں کی امداد میں اضافہ ہو جاتا تھا۔
یعنی جشن صرف محلات اور امرا کے دیوان خانوں اور آنگنوں تک ہی محدود نہ تھا، غریب کی کٹیا کا سستے تیل سے بھرا دیا بھی تادیر کچی دیواریں روشن رکھتا تھا۔ چنانچہ رعایا بحکم نہیں ناچتی تھی، ازخود تھرکتی تھی اور بادشاہ کی درازیِ عمر کے نعرے لگاتی تھی ۔
میڈیا بتا رہا ہے کہ 24 کروڑ رعایا معرکہِ حق جیتنے والی ریاست کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔ یہ خبر بھی تو کسی دن نشر ہو کہ اس بار ریاست بھی 24 کروڑ عوام کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے ۔
تمام امن و آشتی، ثالثی و خیر سگالی ایکسپورٹ نہ کریں کچھ اپنے لوگوں کے لیے بھی بچا کے رکھیں۔ یادگاریں ضرور بنائیے مگر یاد رہ جانے کا بھی کچھ سامان تیار کیجیئے۔
میڈیا کے لیے خصوصی اشتہاری بجٹ، اپنے لیے میزائل اور ہمارے لیے بس میزائل چوک۔ ایسے تو نہ کریں۔ ہم کیا کم محبِ وطن ہیں؟
( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی

مئی 6, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.