ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد ممکنہ بغاوت کی متضاد اطلاعات گردش کرنے لگیں ۔ اسی دوران شاہی محل کے قریب ایک مشتبہ ڈرون کومار گرایاگیا۔ سعودی سکیورٹی عہدیدار کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز نے کھلونا ڈرون مار گرایا ۔اس سے پہلے سوشل میڈیا پر کئی وڈیوز اپ لوڈ کی گئی تھیں جن میں شاہی محل کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں ۔ریاض پولیس کے ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خزامہ ڈسٹرکٹ میں ڈرون کو دیکھ لیا تھا اور اس سے حکم کے مطابق نمٹا گیا ۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ واقعہ میں کوئی نقصان ہوا ہے یا کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔سعودی سیکورٹی عہدیدار کے مطابق واقعے کے وقت سعودی شاہ سلمان شاہی محل میں موجود نہیں تھے ۔میڈیارپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ سلمان کو فوری طور پر ملٹری بنکر میں پہنچا دیاگیا۔
بدھ, جولائی 1, 2026
تازہ خبریں:
- پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
- ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
- لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
- ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
- میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
- مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
- بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

