Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر
  • عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مریض عشق پر رحمت خدا کی :وجاہت مسعود کا کالم
  • نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے : بشیر بدر رخصت ہوگئے
  • تین دن میں امریکہ کا ایران پر دوسرا حملہ
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم
کالم

مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم

ایڈیٹرمئی 29, 20263 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new logo nusrat javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خود کو عقل کل تصور کرتے مجھ جیسے پاٹے خان صحافیوں کو دیانتداری سے اعتراف کرلینا چاہیے کہ دورِ حاضر میں ہر ملک کی حکمران اشرافیہ نے انہیں ’’شودر‘‘ بنادیا ہے۔ فیصلہ ساز حلقوں تک ان کی رسائی ویسی نہیں رہی جو رواں صدی کے آغاز تک معمول تصور ہوا کرتی تھی۔ وجہ اس کی یہ تھی کہ حکمران ان دنوں خود کو عوام کے روبرو جوابدہ سمجھتے تھے۔ اہم فیصلے لینے سے قبل انہیں بروقت، جائز اور تاریخ ساز وغیرہ ثابت کرنے کے لئے رعایا کی ذ ہن سازی درکار تھی۔ صحافی اس تناظر میں لاشعوری طورپر ان کے ایجنٹ کا کردار ادا کرتے۔ ایجنٹ ہونے کا مگر انہیں احساس نہیں ہوتا۔
1985ء کے وسط سے طاقت واختیار کے مراکز تک رسائی کا آغاز ہوا تھا۔ کچھ وقت گزرنے کے بعد چند اہم فیصلہ ساز ’’اچانک‘‘ مجھے گپ شپ کو بلالیتے۔ ان کے کمرے میں داخل ہوتے ہی ’’تخلیہ‘‘ کا حکم ہوتا۔ کمرے میں صحافی اور فیصلہ ساز تیسرے شخص کے بغیر بیٹھ جاتے تو میزبان پرخلوص دِکھتے چہرے اور لہجے کے ساتھ یہ جاننا چاہتا کہ لوگ حکومت کے بارے میں کیا محسوس کررہے ہیں۔ مجھ جیسے بے وقوف ’’سچ‘‘ بیان کرنے کی جرأت دکھانے کے گماں میں طویل بھاشن کا آغاز کردیتے۔ میزبان فکر مندی کا ناٹک رچاتے میرا خطاب سننے کے بعد ازخود کسی ’’اہم‘‘ مسئلہ کا ذکر چھیڑدیتا۔ ’’آف دی ریکارڈ‘‘ اس کے ذمہ داروں کے نام لے کر یہ بتادیاجاتا کہ جو مسئلہ زیر بحث آیا ہے اسے حل کرنے کے لئے فلاں فلاں صاحب کی مہربانی سے کیا حکمت عملی تیار ہوئی ہے۔ ’’اندر کی بات‘‘ سنتے ہوئے میرا سینہ فخر سے پھول جاتا۔ دفتر پہنچتے ہی ایک سنسنی ’’خبر‘‘ لکھ کراس کے چھپنے کے بعد دادوتحسین کا یقین جی کو مطمئن کردیتا۔
یہ دریافت کرنے میں تقریباََ دس برس لگے کہ مجھے ’’چوندی چوندی‘‘ خبر دیتے ہوئے درحقیقت فیصلہ ساز نے پبلسٹی ایجنٹ کی طرح استعمال کیا ہے۔ مزید شرم یہ سوچتے ہوئے بھی محسوس ہوتی کہ ’’ذہن سازی‘‘ کا فریضہ بلامعاوضہ ادا کردیا۔ محض چائے کے ایک دو کپ فیصلہ ساز کے ساتھ اکیلے میں پینے کے بعد خود کو طرم خان صحافی سمجھتا رہا۔ حقیقت جب کہ یہ تھی کہ مہینے کے آخری دس دن اپنی تنخواہ سے بچی رقم خرچ کرنے سے گھبراتا تھا۔ بسااوقات 24گھنٹوں میں صرف ایک وقت کا کھانا نصیب ہوتا۔ غالب کی طرح مگر شہر میں ’’باخبر صحافی‘‘ کی حیثیت سے اِتراتے ہوئے پھرتا۔
1990ء کی دہائی کا آغاز ہوتے ہی انٹرنیٹ ایجاد ہوگیا۔ چند ہی برسوں میں سوشل میڈیا کا ہر پلیٹ فارم آپ کے ہاتھ میں رکھے فون میں نصب ہوگیا۔ جس کے ہاتھ میں فون آیا وہ خود ’’صحافی‘‘ بن گیا۔ مجھ جیسے افراد خبر ’’ڈھونڈنے‘‘ اور اسے خلقِ خدا تک پہنچانے کے ہنر پر اجارے سے محروم ہوگئے۔ موبائل فون کی بدولت میسر معلومات کے انبار نے عام شہری کو احساس دلایا کہ صحافی انہیں پورا سچ نہیں بتاتے۔ محض اشرافیہ کے حکمران اور ان کے مخالف کھڑے گروہوں کی ’’ترجمانی‘‘ کرتے ہیں۔ مشقتی صحافیوں کے برعکس چند افراد صحافت کی بدولت واقعتا ککھ سے لکھ ہوگئے تو ہر صحافی کو بکائو پکارنا آسان ہوگیا۔
اپنی اجتماعی ساکھ لٹنے کے عمل کا بروقت احساس وتدارک کرنے میں ہم ناکام رہے۔ ہم سب کا ذاتی وطیرہ بلکہ یہ رہا کہ اخبارات کے قاری اور ٹی وی شوز کے ناظرین مجھے ’’ان‘‘ جیسا ’’بکائو‘‘ شمار نہ کریں۔ صحافیوں کی اجتماعی ساکھ تباہ وبرباد ہوگئی تو حکمرانوں نے انہیں ایوان ہائے اقتدار کے لئے ’’شودر‘‘ بنادیا۔ عملی صحافت سے عرصہ ہوا ریٹائر ہوچکا ہوں۔ جو دوست مگر اب بھی رپورٹنگ میں متحرک ہیں ان سے مسلسل رابطہ رہتا ہے۔ ان میں سے پانچ فی صد سے بھی کم افراد کو حالیہ برسوں میں کسی فیصلہ سازنے ماضی کی طرح آف دی ریکارڈ گپ شپ کے لئے مدعو کیا۔ صحافیوں سے رابطہ ہو بھی تو فقط فرمائش ہوتی ہے کہ ان کے فلاں بیان کو نمایاں انداز میں چھپوانا یا نشر ہونا یقینی بنادیا جائے۔
صحافیوں کی ٹھوس خبروں کے منبع سے دوری پاکستان ہی کا مسئلہ نہیں۔ امریکہ دنیا بھر میں آزادی صحافت کی حتمی اور قابل تقلید مثال تصور ہوتا ہے۔ وہاں کی وزارتِ دفاع میں بریفنگ میں شرکت کی اجازت مگر ٹرمپ کے وائٹ ہائوس لوٹنے کے بعد فقط اسی وقت میسر ہوتی ہے جب آپ ایک ’’حلف نامہ‘‘ نوعیت کے بیان پر دستخط کرتے ہوئے یقین دلائیں کہ قارئین وناظرین کو صرف وہ بتایا جائے گا جو وزارت دفاع نے سرکاری طورپر عیاں کیا ہے۔ صحافیوں کے لئے مختص بریفنگ کے علاوہ کوئی صحافی اپنے تئیں وزارت دفاع کے کسی افسر سے براہِ راست رابطے کا حق نہیں رکھتا۔ حکام کی اجازت سے کسی خاص مسئلہ پر بریفنگ کے لئے متعلقہ افسر سے ملنے کی اجازت باقاعدہ درخواست لکھ کر طلب کرنا پڑتی ہے۔ افسر سے ہوئی ملاقات کے بعد تیار کی خبر کو شائع یا نشر کرنے سے قبل وزارت دفاع کو دکھانا لازمی ہے۔ سنسر کا جو نظام ٹرمپ کے وائٹ ہائوس لوٹنے کے بعد متعارف ہوا ہے امریکی صحافی اس کے خلاف اجتماعی مزاحمت دکھانے میں ناکام رہے۔ دریں اثناء صبح اٹھتے ہی صدرٹرمپ بے شمار معروف صحافیوں اور اداروں کے نام لیتے ہوئے انہیں تضحیک آمیز الفاظ میں ’’فیک نیوز‘‘ پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہراتا رہتا ہے۔ امریکی صحافت کی بے بسی ذہن میں لاتا ہوں تو اپنی ’’شودری‘‘ پریشان نہیں کرتی۔
عیدالضحیٰ کی تعطیلات شروع ہونے سے ایک دن قبل تلخ الفاظ میں ذاتی ملامت پر معذرت خواہ ہوں۔ عید کے روز یہ کالم پڑھتے ہوئے آپ یقینا ناخوش محسوس کریں گے۔ منافقت کے میں لیکن قابل نہیں۔ پیر کی رات ڈیڑھ بجے کے قریب سویا تھا۔ سونے سے قبل کم ازکم دو گھنٹے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں کا پھیرا لگاتے ہوئے صرف ہوئے۔ پیر کی شام ایرانی پارلیمان کے سپیکر جنہیں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا نگران بھی بنایا گیا ہے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ’’اچانک‘‘ قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ بھی وہاں پہنچے۔ مذکورہ وفد کے وہاں پہنچنے سے قبل امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر ایک طولانی پیغام لکھتے ہوئے اس تاثر کو فروغ دیا کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لئے عرب ممالک کو اسرائیل کے ساتھ ’’معاہدہ ابراہمی‘‘ کے ذریعے اسے باقاعدہ ریاست تسلیم کرنا ہوگا۔ پاکستان کا نام لئے بغیر ہمیں اس فریضے سے ’’فی الوقت‘‘ محفوظ رکھا گیا۔ سعودی عرب اور قطر کا نام لے کر دبائو بڑھانے کی کوشش ہوئی۔ سعودی عرب نے محتاط سفارتی بیان کے ذریعے فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے سے انکار کردیا۔ قطر نے خاموش رہنے کو ترجیح دی۔ ایسے حالات میں ایرانی وفد کی دوحہ آمد نے مغربی اخبارات کی اکثریت کو یہ تاثرپھیلانے میں معاونت فراہم کی کہ ایران کو اس کے قطر کے بینکوں میں منجمد ہوئے اثاثوں سے ’’کچھ دے دلاکر‘‘ آبنائے ہرمز کھولنے کو رضا مند کئے جانے کی کوشش ہوگی۔ ممکنہ ’’مک مکا‘‘ کے تاثر کے دوران مگر خبر آئی کہ ایران کے بندر عباس میں واقع بندرگاہ کے قریب طاقتور دھماکے ہوئے ہیں۔ اتفاقاََ اتوار کے روز اسرائیل سے اڑا ایک ڈرون طیارہ بندر عباس کی فضا کی نگرانی کرتے ہوئے ایران کے ہاتھوں مارگرایا گیا تھا۔ مجھے یہ خدشہ لاحق ہوا کہ ٹرمپ نے ڈیل کے امکانات معدوم ہونے سے مایوس ہوکر جنگ بندی سے جندچھڑانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ منگل کی صبح 6بجے اٹھ کر مگر ریموٹ سے مختلف مقامی اور عالمی ٹی وی دیکھتے ہوئے موبائل پر میسر تمام پلیٹ فارموں پر بھی مسلسل نگاہ رکھی۔ یہ طے نہیں کرپارہا کہ امریکہ اور ایران مک مکا کی جانب بڑھ رہے ہیں یا جنگ کے ایک رائونڈ کا آغاز ہوچکا ہے۔ ذہن میں موجود کنفیوڑن سے شرمندہ ہوں کر ہذیانی کیفیت میں مبتلا ہوا یہ کالم گھسیٹ مارا ہے۔ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی۔
( بشکریہ : روزنامہ نوائے وقت )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 29, 2026

امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر

مئی 29, 2026

عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مئی 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم مئی 29, 2026
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 29, 2026
  • امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر مئی 29, 2026
  • عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم مئی 29, 2026
  • مریض عشق پر رحمت خدا کی :وجاہت مسعود کا کالم مئی 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.