Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم جلسہ اور بٹ کڑاہی
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم جلسہ اور بٹ کڑاہی

ایڈیٹردسمبر 13, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Amna Mufti column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جلسے جلوسوں کا جمہوریت سے چولی دامن کا ساتھ ہے۔ یہ اور بات کہ بعض اوقات یہ سمجھ نہیں آتی کہ ان میں سے چولی کون سی ہے اور دامن کون سا؟
چونکہ ہماری یہ جمہوریت بھی نو آبادیاتی آقاؤں کی دین ہے تو ان جلسے جلوسوں کو روکنے کے لیے حکومت جو اقدامات کرتی ہے وہ بھی بالکل نو آبادیاتی حکومتوں کی طرز پر ہی کیے جاتے ہیں، اس لیے اکثر بہت مضحکہ خیز ہوتے ہیں۔
تیرہ کا ہندسہ بھی دنیا میں عموماً منحوس سمجھا جاتا ہے اور تیرہ تاریخ کو لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے جلسے سے جس طرح نمٹا جا رہا ہے اسے دیکھ کر ہنسی بھی آرہی ہے اور رونا بھی۔ آزادی کے اتنے برس بعد بھی ہم ان جلسے جلوسوں سے نمٹنے کی نئی حکمت عملی سامنے نہ لا سکے؟
ڈی جے بٹ کو گرفتار کیا گیا تو ان پر غیر قانونی اسلحے کا وہی کیس بنایا گیا جو نجانے کتنے سیاسی مخالفین کی بولتی بند کرنے کے لیے بنایا جاتا رہا ہے۔ جب کسی کے پاس سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہو جائے تو سمجھنے والے باقی کہانی خود ہی سمجھ جاتے ہیں۔
پارک میں پانی چھوڑنے کی بابت بھی سنا۔ اب یہ بھی کوئی نئی یا انوکھی حکمت عملی نہ تھی۔ یوں بھی بادل ویسے ہی گھرے کھڑے ہیں اگر قسمت مہربان رہی تو آپ کے پانی چھوڑے بغیر ہی جل تھل ہو سکتا ہے۔
یہاں تک تو ہم مان گئے کہ حکومت روایتی انتظامی ہتھکنڈوں سے جلسے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن جب ’بٹ کڑاہی‘ لکشمی چوک والوں پر مقدمہ بننے کی خبر آئی تو روکتے روکتے بھی ’ہاسا‘ ہی نکل گیا۔
جس طرح مشہور ہے کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا سمجھو کہ وہ پیدا ہی نہ ہوا۔ اسی طرح اگر کسی نے لاہور میں رہتے ہوئے ’بٹ کڑاہی‘ نہیں کھائی ہو گی تو وہ بھی لاہوریا نہیں ہو سکتا۔ یقینا، ’بٹ کڑاہی‘ والوں پر مقدمہ بننے کی وجوہات کچھ اور رہی ہوں گی اور وہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے سے کہیں زیادہ سنگین ہوں گی لیکن ایک دفعہ تو سب کو پھر سے جی بھر کے ہنسنے کا موقع مل گیا۔
تیرہ تاریخ کا یہ جلسہ یقینا یادگار ہو گا۔ اسی گریٹر اقبال پارک سے ہم نے کئی بار انقلاب کے قدموں کی چاپ سنی اور ہمارے ہاں انقلاب بھی ایک پارٹی کی حکومت سے دوسری پارٹی کی حکومت کے تبدیل ہونے کو کہا جاتا ہے تو ممکن ہے اب کی بار بھی کوئی ’انقلاب‘ ہی آ رہا ہو۔
ویسے عوام کی اکثریت کو یقین ہے کہ حکومت اتنی جلد جانے والی نہیں کیونکہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت ایک صفحے پر ہیں اور صفحہ نہ صرف بہت دبیز ہے بلکہ خاص ریشوں سے بنا ہے۔لگتا ہمیں بھی یہی ہے لیکن حکومت کی بوکھلاہٹ کسی اور طرف اشارے کر رہی ہے۔ ہونے کو یہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے اور نہ ہونے کو کچھ بھی نہیں۔ صرف دعا یہ ہے کہ وہ نہ ہو، جو مجھ جیسے کئی قنوطیت پسند سوچ رہے ہیں۔
اس جلسے کے دوران کورونا کے ایس او پیز پر عمل کروانا چاہیے اور حکومت کو اپوزیشن کے رہنماؤں کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے۔ جمہوریت کا یہ پہیہ جیسے تیسے چل رہا ہے، چلتے رہنا چاہیے۔جلسے جلوسوں سے حکومتیں کم ہی جاتی ہیں لیکن انتظامیہ کی دوڑیں لگی رہتی ہیں۔ عوام کا دل بھی لگا رہتا ہے اور حکومت مسلسل دباؤ میں رہتی ہے۔ ن لیگ کی حکومت کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے جو رونق لگائے رکھی تھی وہ کسے یاد نہیں۔
مگر یاد رکھنے کی بات یہ بھی ہے کہ اس وقت اپوزیشن کو جس قدر آزادی حاصل تھی کیا آج کی اپوزیشن بھی اسی قدر آزاد ہے؟ کھیل کے اصول سب کے لیے ایک سے رہیں تو مزہ آتا ہے۔ یہ بات کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو تو یاد رہتی ہے مگر امپائر کو بھی یاد رہے تو کیا ہی بات ہے۔ملتان کے جلسے میں آصفہ بھٹو کو پہلی بار بولتے سنا۔ اس جلسے میں بلاول اور مریم نواز اہم مقرر ہوں گے۔ لاہور ن لیگ کا گڑھ ہے۔ پیپلز پارٹی بظاہر پنجاب میں مقبولیت کھو چکی ہے لیکن اگر اس جلسے میں بلاول لاہوریوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پانسہ پلٹ بھی سکتا ہے۔
لاہوریے جہاں اچھے کھانوں کے شوقین ہیں وہیں ان کا سیاسی شعور بھی کم نہیں اور اچھی تقریر سننے کا ذوق بھی انھیں دیگر شوقوں کے ساتھ ورثے میں ملا ہے۔ بھٹو کی تقریر آگ لگا دیا کرتی تھی۔ بلاول بھٹو صاحب بھی اگر یہ فن سیکھ لیں تو لاہوریوں کا دل جیتنا چنداں مشکل نہیں۔
مریم نواز کا یہ ہوم گراؤنڈ ہے اور خاص کر حلقہ 120۔ ہوم گراؤنڈ میں جہاں بہت آسانی ہوتی ہے وہیں ایک مشکل بھی ہوتی ہے۔ عوام کو اپنی محبت اور اعتماد کا جواب چاہیے ہوتا ہے۔ ایک ذرا سی بات عوام کا دل بدل سکتی ہے۔جلسہ، حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لیے ایک بہت بڑا امتحان ہے۔ دیکھتے ہیں کہ جلسے کے بعد کس کے دامن میں کیا بچتا ہے؟ کئی بار یہ اجتماع تاریخ کے دھارے بھی موڑ دیتے ہیں اور دیکھنا تو یہ بھی ہے کہ سیاست کے اس اکھاڑے میں جاری اس دنگل میں کس کا دامن سلامت رہتا ہے اور کس کا گریبان۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اپوزیشن جلسہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : مفتی منیب ،عورت مارچ اور خادم رضوی کا جنازہ
Next Article مینارپاکستان جلسہ:آخرنیا کیا ہے؟ ۔۔ امتیاز عالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اب ملک ایسے ہی چلے گا اور جو بل پاس کرنا ہوگا کرینگے: فیصل واوڈا

فروری 18, 2025

حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کا پہلا دور مکمل، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

دسمبر 23, 2024

صوابی میں پی ٹی آئی کا جلسہ، خان کی رہائی کے بغیر گھرنہیں جائیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

نومبر 9, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.